جل جانے کی صورت میں گھر پر فرسٹ ایڈ دینے کے 3 اہم طریقے

Posted by

حادثات زندگی کا حصہ ہیں جو ہمیں کبھی بھی پیش آ سکتے ہیں (اللہ سب کو محفوظ رکھے) اس لیے ہمیں اپنے آپ کو ان حادثات سے نپٹنے کے لیے تیار رکھنا چاہیے تاکہ ہم اپنے آپ کو اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو حادثے کا شکار ہونے سے بچا سکیں۔

C:\Users\Zubair\Downloads\matches-2109344_1280.jpg

اس آرٹیکل میں ہم جل جانے کی صورت میں بُنیادی First Aid دینے کے 3طریقے سیکھیں گے تاکہ فوری طور پر درد کے علاج کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر تک پہنچنے سے پہلے جلنے کے زخم کو مزید خراب نہ کردیں۔

C:\Users\Zubair\Downloads\water-blue-drinking-water-liquid-Distilled-water-mineral-water-1615645-pxhere.com.jpg

پہلا اور سب سے اہم اقدام جوجسم کے جل جانے کی صورت میں کیا جاتا ہے وہ جلن کو ختم کرنا ہے اور آپ جانتے ہیں آگ چاہیے کیسی بھی ہو پانی سے ہی ٹھنڈی کی جاتی ہے اس لیے جسم کے جلے ہُوئے حصے پر کُچھ دیر تک ٹھنڈا اور صاف پانی ڈالیں اور جلے ہُوئے حصے پر برف ہرگز مت لگائیں وگرنہ تکلیف میں اضافہ ہوگااور یاد رکھیں آگ سے جلا ہُوا زخم چھوٹا ہو یا بڑا سب سے پہلے جلن کم کی جاتی ہے۔

File:Gauze 03.JPG
Saltanat ebli, CC0, via Wikimedia Commons

دوسرا اہم قدم جلے ہُوئے حصے پر Gauze Fabric کی پٹی لگائیں تاکہ جلن کم ہو اور زخم محفوظ ہو سکے اور زخم پر کوئی ایسا مرہم مت لگائیں جس میں آئل ہو جیسے کُچھ لوگ مکھن لگا دیتے ہیں۔

تیسرا اہم قدم درد کو کم کرنے کے لیے Ibuprofenپیس کر کھائیں (بروفن) اور اگر زخم پر کوئی ابلہ بن گیا ہے جس میں پانی ہے تو اُسے چھیڑیں مت اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں چھالے کے ساتھ کیا کرنا ہے

اگر چھالا اتنا بڑا نہیں ہے اور زیادہ تکلیف دہ نہیں ہے تو اُسے کؤر کر کے اُس کے حال پر چھوڑ دینا چاہیے تاکہ کوئی چیز یا کپڑا وغیرہ اُسے چُھو نہ سکے، ایسا کرنے سے وہ مزید پکے گا اور خُود ہی لیک کر جائے گا۔

ابلہ اگر بڑا ہے اور تکلیف دہ ہے اور آپ اُسے آرام نہیں دے سکتے یعنی آپ سفر میں ہیں یا کسی اور کام میں مصروف ہیں تو کسی سٹرلائز سوئی کے ساتھ اُسے کُچھ جگہ سے پنکچر کر دیں اور پانی نکل جانے پر اینٹی بائیوٹیک مرہم لگا دیں اور کؤر کر دیں تاکہ کوئی چیز زخم کو چھُو نہ سکے۔