جوگاڑ غریب کی سائنس ہے چند دلچسپ جوگاڑیں

Posted by

جوگاڑ انسان کی اُس دریافت کو کہتے ہیں جو وہ کسی خاص ضرورت کے پیش نظر کم ترین وسائل میں بناتا ہے اور اپنی ضرورت کا کام اُس سے حاصل کرتا ہے۔
جُوگاڑ لگانے کے لیے تعلیم کی کوئی قید نہیں ہے مگر جوگاڑ لگانے کے لیے ذہانت اور عقل کی ضرورت ہے، اس آرٹیکل میں چند ایسی جوگاڑیں شامل کی جارہی ہیں جو جہاں آپ کی تفریح طبع کا باعث بنیں گی وہاں آپ کو ایک زبردست سائنس بھی سیکھائیں گی۔

نمبر 1 کٹ اور پیسٹ گاربیج ٹرک

In India they call this the 'jugaad'- a vehicle made from cut and paste technology!

جب کام کرنا ہو اور وسائل نہ ہوں تو کام کرنے والے ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ نہیں جاتے بلکے وہ اپنی ضرورت کو پُورا کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی جُوگاڑ کا استعمال کرتے ہیں اور یہی جوگاڑ ٹیکنالوجی انڈیا میں گند لیجانے والی اس گاڑی میں استعمال ہوئی ہے جسے کراچی کی انتظامیہ کو ضرور دیکھنا چاہیے۔

نمبر 2 کُوکرسٹیمر

coffee-maker

چائے اور کافی میں سٹیم بنانے والی مشین ایک مہنگی مشین ہے جو بیچارہ غریب ریڑھی والا افورڈ نہیں کرپاتا لیکن عقل اور دانش کسی امیر کی میراث نہیں جو پیسے سے ہی حاصل ہو چنانچہ ریڑھی والے نے عام گھریلو کھانا پکانے والے کُوکر کو سٹیم بنانے کے لیے بطور جوگاڑ استعمال کیا اور انتہائی کم وسائل میں اپنی ضرورت کو پُورا کیا جس پر بیشک دیکھنے والے اُسے داد تحسین دئیے بغیر نہیں جاتے ہوں گے۔

نمبر 3 آٹا پیسنے والا سکوٹر

scooter-flour-mill2

آٹا پیسنے کے لیے کبھی انسان ہاتھ کی چکی استعمال کرتا تھا اور سارا دن سخت محنت کر کے بھی تھوڑا سا آٹا ہی پیس پاتا تھا، کہتے ہیں گندھارا تہذیب میں ہاتھ چکی پر آٹا پیسنے والے سارا دن بیٹھ کر آٹا پیسا کرتے تھے اور اُن کے جسم حرکت نہ کرنے کی وجہ سے جُڑ جاتے تھے اور اُنہیں ایک جگہ سے دُوسرے جگہ لیجانے کے لیے کسی کو اُٹھا کر لیجانا پڑتا تھا۔
سائنس نے آج کے دور میں آٹا پیسنے کے لیے بجلی سے چلنے والی چکیاں ایجاد کرکے انسان کو ایک خُوبصورت سہولت دی لیکن اگر آپ پاکستان جیسے ملک میں رہتے ہیں اور آپ کے پاس بجلی سے چلنے والی چکی تو ہے مگر بجلی نہیں ہے تو ضرور سکوٹر چکی آپکے کام آنے والی بہترین جوگاڑ ہے۔

نمبر4 لیپ ٹاپ ہولڈر

File:Laptoptv.jpg
Ganeshswami99, Laptoptv, CC BY-SA 4.0

دور جدید میں کمپیوٹر نے انسان کے بہت سے کام آسان کر دئیے اور اگر یہ کہا جائے کے آج کے دور میں کمپیوٹر کے بغیر گُزارا ممکن نہیں تو غلط نہ ہو گا، آج کے نوجوانوں کی پڑھائی سے لیکر انٹرٹینمٹ تک کمپیوٹر کی محتاج ہے جسے وہ رات سونے سے پہلے بھی اپنے ساتھ بستر پر لیجاتا ہے، تصویر میں نظر آنے والی جوگاڑ ایک ایسی سائنس ہے جو اس سہل پسند نوجوان نے اپنی آسانی کے لیے سوچی اور وہ نہ صرف اُس کے کام آئی بلکے دیکھنے والے کی تفریح طبع کا باعث بھی بنی جس پر بیشک اس جوگاڑ کا خالق داد تحسین کا مستحق ہے۔

نمبر 5 واٹر شاؤر

Jugaad fountain

منرل واٹر کی خالی بوتل جسے ہم عام طور پرمعمولی سمجھ کر پھینک دیتے ہیں کوئی معمولی چیز نہیں ہے اور جوگاڑ سائنس کو سمجھنے والے اس معمولی خالی بوتل سے ایسی چیزیں دریافت کرلیتے ہیں جو اگر بازار سے خریدنے جائیں تو جیب پر بھاری پڑتی ہیں۔ تصویر میں نظر آنے والی پانی کی بوتل کو پودوں کو پانی دینے کے لیے واٹر شاؤر میں تبدیل کر کے اس جوگاڑ کے خالق نے بہت سے لوگوں کی مشکل آسان کر دی۔

نمبر 6 موٹر سائکل ڈونکی پمپ

bike-pump-jugaad

جو لوگ دور دراز کے گاؤں میں رہتے ہیں اور غربت کی وجہ سے پانی کھینچنے کے لیے کئی کئی گھر ملکر صرف ایک ڈونکی پمپ پر گُزارا کرتے ہیں اور بدقسمتی سے اگر کبھی اُس پمپ کی موٹر خراب ہوجائے تو پھر نئی موٹر آتے آتے کئی دن لگ جاتے ہیں ایسی صورتحال میں اس جوگاڑ کے خالق نے موٹر سائیکل کو بطور موٹر استعمال کر کے ایک ایسا کام کیا ہے جس پر اسے اگر امن کا نوبل ایوارڈ دیا جائے تو کم نہ ہوگا۔

نمبر 7 موٹر سائئکل ٹوچن جوگاڑ

File:Jugaad technology (A motorcycle pulling another one by a rope).jpg
psubhashish [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons
موٹر سائیکل غریب کی سواری ہے جسکا پیٹرول کبھی بھی ختم ہو سکتا ہے اور ایسی دُشوار صورتحال میں غریب ہی غریب کا دارو ہوتا ہے، تصویر میں نظر آنے والی جوگاڑ دیکھنے میں معمولی اور عام لگتی ہے مگر جب ضرورت پڑ جائے تو یہ کسی فرشتے سے کم نہیں ہوتی۔

نمبر 7 موبائل چارجر بیٹری

Jugaad technology at its best.

موبائل کی بیٹری ختم ہوجائے اور چارجر کی سہولت میسر نہ ہو تو ہر آدمی جانتا ہے کہ اُسے کتنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خاص طور پر ایسے علاقے میں جہاں بجلی بھی میسر نہ ہو لیکن ایسی صورتحال میں جب کوئی انسانیت کا ہمدرد جوگاڑ سائنس کو استعمال کرکے گاڑی کی بیٹری سے موبائل چارج کرنے کی سہولت مہیا کردے تو بیشک وہ انسانیت کا محسن ہی سمجھا جاتا ہے۔

نمبر 8 سستا لاہوری کولر

Jugaad_for_Summer_rpdng_Pak101(dot)com

جب بجلی کا بل حد سے گُزر جائے اور بل بھیجنے والے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی بھی کاٹ دیں اور غریب بیچارہ گرمی میں فرائی ہو جائے تو ایسے موقع پر وہ خاموش نہیں بیٹھتا، تصویر میں نظر آنے والا لاہوری کولر آپ چندا بیٹری سیل سے بھی چلا سکتے ہیں اور انتہائی سستا بننے والا یہ کولر جب گرمی میں ہوا بند ہو تو کسی اے سی سے کم نہیں لگتا۔
نوٹ: اس کولر کو استعمال کرنے کے لیے مُنہ کو پنکھے کے بلکل قریب کر لیں تاکہ اس کی افادیت سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔

نمبر 9 پیٹر انجن ٹرک

Breakdown

جب حکومت گاڑیوں پر سینکڑوں فیصد ٹیکس لگا دے اور غُربت کی چکی میں پسنے والے غریب مر کر بھی اپنی ضرورت کے لیے گاڑی نہ خرید سکیں تب جوگاڑ پیدا ہوتی ہے اور یہ جوگاڑ جہاں غریب کی ضرورت کو پُورا کرتی ہے وہاں حکومت وقت کو بھرے بازار میں ایسے شرمندہ کرتے ہُوئے گُزرتی ہے کہ اگر حکومت وقت کو ذرہ سی بھی شرم ہو تو اس جوگاڑ کے نیچے آکر اپنی جان دے دے، بیشک اس گاڑی کی جوگاڑ کے خالق کو امن کا نوبل ایوارڈ دیا جائے تو بھی اس کی اس جوگاڑ کو سراہنے کا حق پُوری طرح ادا نہ ہوگا، شائد اسی لیے امن کے نوبل ایوارڈ والے بھی اس کے خالق کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

نمبر 10 شوق دا کوئی مُل نہیں

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\سائیکل.jpg
Etan Doronne [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons
لوگوں کو گھر گھر پانی جیسی نعمت پہنچانے والا یہ نوجوان اپنی ٹرائی سائیکل پر بیٹھا خُوش و خرم دیکھائی دے رہا ہے اور اکثر قیمتی گاڑی کے اندر ٹھنڈے اے سی میں بیٹھا ہُوا سیٹھ بے چین ہی نظر آتا ہے اور سڑک پر مسلسل ہارن دیتا ہُوا جب گُزرتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ سکون نام کی کوئی چیز اُس کے کے اندر موجود نہیں ہے۔