جو کا دلیہ روزانہ ناشتے میں کھانے سے آپکے جسم میں یہ 8 تبدیلیاں پیدا ہوں گی

Posted by

صبح کا ناشتہ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ضروری کھانا ہے اور ڈاکٹرز اور نیوٹریشنز اس کھانے میں جو کے دلیے کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور اس آرٹیکل میں ہم روزانہ جو کے دلیے سے ناشتہ کرنے سے حاصل ہونے والے 8 ایسے فائدوں کو شامل کر رہے ہیں جنہیں جانکر آپ اس اناج کو اپنے روزانہ کے ناشتے میں شامل کرنا چاہیں گے۔

C:\Users\Zubair\Downloads\MaxPixel.net-Cereals-Oatmeal-Oats-Seeds-4054667.jpg
Cereals Oatmeal Oats Seeds، Licence CCO via maxpixel.net

نمبر 1 جلد کو بہتر بنائے گا

جو جسم میں سوزش پیدا ہونے سے روکتا ہے اسی لیے یہ جلد کی بیماریوں ایکجیما اور جلد کی جلن جیسی بیماریوں کو پیدا ہونے سے روکتا ہے اور جلد کو صحت مند بناتا ہے۔ جو کے دلیے میں ایسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو جلد کو صاف بناتے ہیں اور اس میں شامل زنک خون سے زہریلے مادے خارج کر دیتا ہے اور جلد کے مساموں کو تقویت دیتا ہے۔

جو کے دلیے میں آئرن کی موجودگی جلد کو خشک ہونے سے بچاتی ہے اور جلد کی نمی برقرار رکھتی ہے اور اس میں شامل میگنیز جلد کی سوزش کا خاتمہ کرتی ہے اور جلد کے نیچے خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے جس سے جلد پر عُمر کے اثرات کا عمل سست ہو جاتا ہے۔

نمبر 2 پروٹین اور جسمانی مضبوطی

اگر آپ ناشتے میں 8 کھانے کے چمچ جو کے دلیے کو شامل کریں تو یہ آپکو پروٹین کی روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا 15 فیصد مہیا کرے گا اور پروٹین جسم میں مسلز کو کمزور ہونے سے روکتی ہے اور جسم کو مضبوط بناتی ہے اور ناشتے میں اس کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

نمبر 3 اینٹی آکسائیڈینٹ

اس اناج میں بیشمار اینٹی آکسائیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو بلڈ پریشر، سوزش، اعضا کی جلن اور کیسنر جیسی بیماریوں کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں اور جو میں شامل بیٹا گلوکن خون میں بڑھے ہُوئے شوگر لیول کو کم کرتی ہے اور جو کے دلیے کی صلاحیت اُس وقت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے جب اس کے ساتھ وٹامن سی کا استعمال کیا جاتا ہے خاص طور پر کینو یا لیموں کا جوس دلیے کی افادیت کو بڑھا دیتا ہے۔

نمبر 4 طاقت ہی طاقت

جو کے دلیہ میں بہترین کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کو توانائی مہیا کرتے ہیں اور پیٹ کو بھرا رکھتے ہیں جس سے جلدی بھوک نہیں لگتی، ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک جو کا استعمال آپ کو بلا وجہ کی بھوک سے بچاتا ہے۔

نمبر 5 موٹاپا کم کرتا ہے

اگر جو کے دلیے کو روزانہ کھایا جائے تو یہ جسم کے میٹابولیزم کو تیز کر دیتا ہے جس سے جسم میں جمی فاضل چربی کو پگھلنے کا موقع ملتا ہے اور کم کیلوریز ہونے کے باعث یہ آپ کے جسم میں چربی پیدا ہونے کے عمل کو روک دیتا ہے جس سے آپ کو وزن کم کرنے میں انتہائی مدد ملتی ہے۔

نمبر 6 کولیسٹرال کم کرتا ہے

جو میں ایک خاص قسم کی غذائی فائبر جسے بیٹا گلوکن کہا جاتا ہے پائی جاتی ہے اور یہ فائبر کولیسٹرال کو کم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، جو میں موجود لینولیک ایسڈ خون میں موجود چربی کو ختم کرتی ہے اور جسم کے بُرے کولیسٹرال کا خاتمہ کر دیتی ہے۔

نمبر 7 دل کی بیماریوں کا خدشہ کم ہو جاتا ہے

قدرت نے اس اناج میں صحت کے لیے مفید چکنائی رکھی ہے جو دل کے خلیوں کو تقویت دیتی ہے اور اس میں موجود اینٹی آکسائیڈینٹ دل میں خون لیجانے والی شریانوں کی دیواروں کو فری ریڈیکلز کے حملے سے بچاتے ہیں اور انہیں کمزور نہیں ہونے دیتے۔

نمبر 8 ہاضمے کے مسائل سے نجات

ماہرین کا کہنا ہے کہ نظام انہظام کے افعال کو بہتر رکھنے کے لیے روزانہ 25 سے 35 گرام فائبر کا استعمال انتہائی ضروری ہے اور جو کے دلیے میں فائبر کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور صرف 100 گرام جو میں 1.7 گرام سے زیادہ فائبر پائی جاتی ہے جو نظام انہظام کو درست رکھتی ہے اور پیٹ کی صفائی کر دیتی ہے۔