آپکو بازار میں کئی طرح کے فیس ماسک ملیں گے جن میں نجانے کون کونسے کیمیکل ڈالے جاتے ہیں جو ہو سکتا ہے کہ عارضی طور پر آپ کے چہرے پر نکھار لے آئیں مگر ایسے ماسک زیادہ استعمال کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
اس آرٹیکل میں چہرے کو شگفتہ اور تروتازہ رکھنے کے لیے فیس ماسک بنانے کا ایک انتہائی آسان طریقہ شامل کیا جارہا ہے جس کے استعمال سے چہرے پر کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوگا اور صرف ایک دفعہ استعمال کرنے سے آپکو بہترین نتائج ملیں گے۔
ماسک بنانے کے لیے
اجزا: جو کا آٹا 2 کھانے کے چمچ، دودھ ایک کپ، عرق گُلاب ایک کھانے کا چمچ، زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ۔
جو کے آٹے کو ایک کپ دودھ میں اچھی طرح ہل کرلیں اور ہل کرنے کے بعد ہلکی آنچ پر اُسے گاڑھا ہونے تک پکائیں جب آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اُسے آنچ سے نیچے اُتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں، آمیزہ ٹھنڈا ہونے پر اس میں عرق گُلاب اور زیتون کا تیل شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
جب آمیزہ تیار ہوجائے تو اسے ہاتھوں چہرے اور گردن پر لیپ کر دیں اور تقریباً 20 منٹ تک اس آمیزے کو لگا رہنے دیں، 20 منٹ بعد ماسک کو ٹھنڈے پانی کیساتھ اچھی طرح دھو دیں آپکے چہرے پر بلا کی شگفتی اور تروتازگی پیدا ہوگی اور یہ ماسک جلد کے مسام کی بہترین صفائی کردے گا۔
نوٹ: ماسک بنانے کے بعد فوراً استعمال کر لیں اور ماسک کو سٹور مت کریں دوبارہ ماسک لگانا ہو تو جو کے آٹے اور دودھ کو دوبارہ پکائیں۔