حاسد کی 7 نشانیاں جنہیں دیکھ کر فوراً اللہ کی پناہ مانگنی چاہیے

Posted by

جب اللہ کسی بندے کو کوئی نعمت عطا فرمائے اور دوسرے شخص کو وہ نعمت بُری محسوس ہو تو اسے حسد کہتے ہیں ۔حسد کی مذمت میں بہت سی احادیث بیان ہوئی ہیں لیکن پھر بھی ہمارے ارد گرد ایسے دوست موجود ہوتے ہیں جن سے آپ کی کامیابیاں کسی صورت ہضم نہیں ہو تیں اور وہ ہمیشہ اس تاک میں ہوتے ہیں کہ کسی طرح آپ کو ناکام کیا جا سکے۔ ایسے دوستوں کو پہچاننا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس طرح کے لوگ آپ کے سامنے آپ کے خیر خواہ بن کر رہتے ہیں ۔ اس صورتحال میں ہمارے لیئے یہ بتانا مشکل ہو جاتا ہے کہ وہ ہم سے حسد کرتے ہیں یا نہیں۔ اپنے اس آرٹیکل کے ذریعے ہم آپ کو بتائیں گے کہ ایسے حاسد لوگوں کو کیسے پہچانا جا سکتا ہے۔

حاسد دوست ہمیشہ تعریف کے ساتھ منفی بات کرے گا

اگر آپ کا دوست آپ سے حسد کرتا ہے تو وہ آپ کی کسی بھی خوشی میں تعریف کے ساتھ ایسی بات ضرور کرے گا جس سے آپ کا مورال نیچے آئے گا۔ خوشی کتنی ہی معمولی ہو اس سے برداشت نہیں ہو گی۔ ہمیشہ ایسے چھپے ہوئے حسد سے بھرپور الفاظ پر غور کریں مثال کے طور پر آپ ایک نیا گھر خریدتے یا تعمیر کرتے ہیں جس پر اگر آپ کا دوست یہ کہہ کر آپ کی تعریف کرے” بہت مبارک ہو لیکن یہ گھر بہت چھوٹا اور تنگ ہے میرا تو یہاں سانس رک رہاہے” تو یہ حسد کی نشانی ہے۔

وہ آپ کی ناکامیوں پر خوش ہوتے ہیں

اگر خدانخواستہ آپ کسی کام میں ناکام ہو گئے تو آپ کی یہ ناکامی آپ کے حاسد دوست کے لیئے راحت کا سبب بنے گی۔اور وہ اس ناکامی پر خوشی اور اطمینان محسوس کرتاہے۔ حاسد دوست کی عید آپکی ناکامی اور شکست میں ہے۔کوئی بھی ایسا دوست آپ کے ساتھ رہنے کے قابل نہیں ہے۔ پہلی فرصت میں اپنی زندگی سے ایسے لوگوں کی چھانٹی کریں۔

حاسد دوست ہمیشہ آپ سے دور رہنے کے بہانے تلاش کرتا ہے

اگر آپ کا دوست آپکی کامیابیوں سے جلتا ہے تو وہ ہمیشہ آپ سے کھنچا کھنچا نظر آئے گا۔ جب آپ اس سے ملنے کا پروگرام بنائیں گے وہ ہمیشہ کہے گا کہ میں مصروف ہوں۔ آپ سے نہ مل کر وہ اپنی حسد کی آگ کو کم کرنے کی کوشش کرے گا۔ وہ ہمیشہ آپ کے جاننے والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارے گا یا آپ کے نا پسندیدہ لوگوں کے ساتھ گھل مل کر رہےگا۔

حاسد شخص آپ کے بارے میں منفی باتیں پھیلاتا ہے

ایک حاسد دوست لوگوں کی نظروں میں آپ کو برا بنانے کے لیئے کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں۔جس طرح حسد کی کوئی حد نہیں اسی طرح ایسے شخص کے نزدیک جھوٹ، بہتان اور الزام تراشی کی بھی کوئی حد نہیں۔ وہ آپ کو نیچا دکھانے کے لیئے کوئی موقع ہاتھ سے جانیں نہیں دے گاتاکہ وہ خود کو دوسروں کے سامنے اپنے آپ سے بہترثابت کر سکے۔

حاسد دوست آپکی کامیابیوں کو خوش قسمتی سمجھے گا

آپ کی کامیابی حاسد شخص کے لیئے محض خوش قسمتی ہوگی چاہے اس کامیابی کے آپ نے کتنے ہی پاپڑ بیلیں ہوں خواہ کتنی ہی سخت محنت کی ہو۔ وہ آپکی کامیابی کو ہمیشہ محض ایک اتفاق سمجھے گا بلکہ اس کا بار ہا اظہار بھی کرے گا۔وہ یہ سب محض اپنے آپ کو دلی سکون مہیا کرنے کے لیئے کرتا ہے۔

حاسد دوست آپ کی کامیابی کو ہمیشہ حقیرسمجھتا ہے

ایک حاسد دوست آپ کی کامیابی کو ہمیشہ چھوٹا اور حقیر سمجھے گا. نہ صرف چھوٹاسمجھے گا بلکہ اس کا اظہار بھی کرے گا۔ اگر آپ کو کوئی خوشی ملے گی تو وہ اس میں منفی پہلو کو ڈھونڈے گا ۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی جگہوں پر وہ آپ کو یہ احساس دلائے گا کہ اس کے پاس آپ سے بہتر چیز موجود ہے۔

غلط مشورہ دیں گے

اگر آپ نے اوپر دی گئی نشانیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور حاسد سے اپنی زندگی کے معاملات میں مشورہ کرتے ہیں تو یاد رکھیں ایک حاسد آپ کو کبھی اچھا مشورہ نہیں دے گا تاکہ آپ کا کام بگڑ جائے اور یہ حاسد کی سب سے بڑی نشانی ہے جب وہ شر پر اُتر آتا ہے ۔

حاسد سے بچنے کا طریقہ

حسد کرنے والا جب شر پر اُتر آئے تو انتہائی خطرناک ہو جاتا ہے اور ایسے موقع پر اُس سے بچنے کے لیے اللہ کی پناہ کے علاوہ کوئی پناہ نہیں اس لیے اُس کی پناہ میں آجائیں اور حاسد سے فاصلہ اختیار کر لیں اور کبھی اپنی کسی بھی نعمت کا ذکر اُس سے مت کریں۔