خاص نسل کی ابابیل کے تھوک سے بنا گھونسلہ جسکی فی کلو گرام قیمت 17 لاکھ روپئے تک ہے اور اسے کھایا جاتا ہے

Posted by

برڈ نیسٹ ابابیل پرندے کی ایک خاص نسل Swiftlet کا گھونسلہ ہے جسے وہ اپنے تھوک سے بناتا ہے اور چین میں صدیوں سے اس گھونسلے کے متعلق ایسی لوک داستانیں مشہور ہیں جو اسے جسمانی صحت کے لیے انتہائی مُفید قرار دیتی ہیں خاص طور پر جب اسے بطور سُوپ استعمال کیا جائے۔ انہیں داستانوں کی وجہ سے  اور چونکے یہ پرندہ بُلند چٹانوں پر اپنا گھونسلہ بناتا ہے جہاں سے اسے اُتارنا انتہائئ محنت طلب کام ہے اس لیے اس گھونسلے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈھائی ہزار ڈالر فی کلو سے 10 ہزار ڈالر فی کلو ہے۔

File:Cave Swiftlet (Collocalia linchi) 1.jpg
Lip Kee, CC BY-SA 2.0, via Wikimedia Commons

برڈ نیسٹ کی چین میں انتہائی مقبولیت کو دیکھتے ہُوئے غذائی ماہرین نے اس پر کئی تحقیقات کی اور اسے اپنے لیباٹریز میں چیک کیا اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کے چائنیز اس تھوک سے بنے گھونسلے کے متعلق غلط نہیں کہتے کیونکہ یہ جہاں انتہائی مزیدار ہے وہاں صحت کے لیے کئی ایسے نیوٹرنٹس رکھتا ہے جو صحت کو واقعی چار چاند لگا دیتے ہیں۔

G:\Pics Sharing\birds-nest-1382950_960_720.jpg

ابابیل کے اس گھونسلے میں کتنی غذائی خوبیاں ہیں اس بارے میں میڈیکل سائنس کی تحقیات جاری ہیں لیکن غذائی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ہماری قوت مدافعت کے لیے انتہائی زبردست کھانا ہے اور اس میں 6 ایسے ہارمونز پائے جاتے ہیں جو سارے جسم کی صحت کیساتھ بینائی کو طاقتور بناتے ہیں اور ان 6 ہارمونز میں ٹیسٹوسٹیرون اور ایسٹراڈئیل جیسے ہارمونز کی موجودگی اسے مردانہ خصائل کے لیے ایک بہترین کھانا بناتی ہیں اور خواتین کے لیے حیض بند ہونے پر ظاہر ہونے والی علامات جس میں بے چینی، جلن، ہاٹ فلیشیز وغیرہ شامل ہیں کو کم کرتی ہیں۔

File:Bird's-nest-soup-Miri-Malaysia.jpg
Robert Staudhammer from Earth, CC BY-SA 2.0, via Wikimedia Commons

چین میں اس گھونسلے سے بنے سُوپ کے متعلق مشہور ہے کہ یہ انسان کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اس بات کو میڈیکل سائنس تسلیم کرتی ہے کیونکہ اس سُوپ میں اینٹی ایجنگ خوبیاں شامل ہیں جو جلد کے لیے مفید ہیں اور اس پر جھریوں کا خاتمہ کرتی ہیں اور جلد کی لچک کو بحال کرنے کے ساتھ اس تندرست بناتی ہیں اور عُمر کے اثرات کو سُست کر دیتی ہیں۔

برڈ نیسٹ میں اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کی موجودگی اسے کینسر کے مریضوں کے لیے ایک بہترین کھانا بناتی ہیں۔ کینسر کے مریضوں میں کیمو تھراپی کے بعد اچھے اور بُرے سیلز دونوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور ان اچھے سیلز میں ایسے سیلز بھی شامل ہیں جو اینٹی باڈیز بناتے ہیں۔ اینٹی باڈیز ایک قسم کی پروٹین ہے جسے ایمیون سسٹم استعمال کرتا ہے اور جسم کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔ چین میں برڈ نیسٹ پر ایک لیب تجربہ کیا گیا اور ایک چُوہے کو ریڈیشن دینے کے بعد برڈ نیسٹ کھلا کر دیکھا گیا کہ یہ اس پر کیا اثرات پیدا کرتا ہے اور دیکھا گیا کہ برڈ نیسٹ نے چوہے میں اینٹی باڈیز کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔

اس گھونسلے کی ایک خوبی انسان کے نروس سسٹم کو اور اس کے فنکشنز کو بہتر بناتی ہے۔ یہ جسم میں مُردہ خلیوں کی مرمت کرتا ہے اور نئے خلیے پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے اور خون کی پیداوار کو بڑھاتا ہے جس سے سارے جسم میں آکسیجن کی سپلائی کا نظام بہتر ہوتا ہے اور جسم و دماغ کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔ برڈ نیسٹ کی انہیں خوبیوں نے اسے کافی مہنگا بنا دیا ہے اور دُنیا کے جن ریسٹورینٹس میں اسے مہیا کیا جاتا ہے وہاں اس کے سنگل پیالے کی قیمت تقریباً 30 سے 100 ڈالر ہے۔