خراٹوں سے مستقل نجات کے لیے ان 10 ہدایات پر عمل کریں

Posted by

مُحبت ایک عظیم جذبہ ہے جو بڑی سے بڑی رکاوٹ پار کر سکتا ہے، پہاڑوں کو حرکت دے سکتا ہے، آسمان سے ستارے توڑ کر لا سکتا ہے، سات سمندروں کی دُوری عبور کر سکتا ہے اور مُحبت کرنے والے ایک دُوسرے کی ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں سوائے خراٹوں کے اور یہ خراٹے امریکہ اور برطانیہ میں طلاق کی تیسری بڑی وجہ ہیں۔

یہ آرٹیکل اُن لوگوں کے لیے جو کسی ایسے آدمی کیساتھ جو خراٹے مارتا ہو کمرہ یا بستر شئیر کرتے ہیں اور پھر ساری رات بیچارے خراٹوں کا عذاب برداشت کرتے ہیں، اس آرٹیکل میں ہم آپ کو چند ایسے زبردست ٹوٹکے بتائیں گے جو خراٹوں کی اسی تکلیف دہ بیماری کو ختم کر سکتے ہیں اور آپ کی اور آپ کے پارٹنر کی نیند کو پُرسکون بنا سکتے ہیں۔

نمبر 1 دائیں کروٹ سوئیں

جب آپ سیدھے لیٹ کر سوتے ہیں تو آپ کی زُبان اور طالو گلے کی دیوار کا راستہ روک لیتے ہیں جس سے سانس لینے میں دُشواری پیدا ہوتی ہے اور پھر خراٹے پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور اگر آپ دائیں یا بائیں کروٹ لیکر سو جائیں تو سانس کی یہ بلاکج کُھل جائے گی اور عین ممکن ہے کہ خراٹے ختم ہو جائیں۔

نمبر 2 وزن کم کریں

یہ ایک مُشکل کام ہے لیکن اگر آپ کا پارٹنر آپ سے واقعی محبت کرتا ہے تو اسے اس کام پر راضی ہو جانا چاہیے، اُسے سمجھائیں کے موٹاپے کی وجہ سے پھیپھڑے اور سانس کی نالیاں سونے کے دوران بلاک ہوجاتی ہیں اور یہی بلاکج خراٹوں کا باعث بنتی ہے۔

نمبر 3 سونے سے پہلے ناک صاف کریں

سونے کے دوران مُنہ سے سانس لینا خراٹوں کی ایک بڑی وجہ ہے اس لیے سونے سے پہلے ناک اچھی طرح صاف کر لینا چاہیے تاکہ نیند کے دوران ناک سے سانس جاری رہے اورکام بھی خراٹوں کا خاتمہ کر سکتاہے۔

نمبر 4 ناک کی سٹریپس

https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/1/1c/2012-11-30_-_Nasenstrip_gsk_-_0766.jpg/1280px-2012-11-30_-_Nasenstrip_gsk_-_0766.jpg
Foto: Sven Teschke

یہ سٹریپس آپ کو کسی بھی فارمیسی سے آسانی سے مل جائیں گی اور ان کے متعلق مانا جاتا ہے کہ یہ خراٹے پیدا نہیں ہونے دیتیں اس لیے انہیں ضرور ٹرائی کریں اور اگر آپ کو ناک بند ہونے کی بیماری ہے تو اس کے لیے زائنوسین جیسے سپرے بھی آپ کو فارمیسی سے مل جائیں گے جو بند ناک کو فوراً کھول دیتے ہیں اور سانس لینا آسان کر دیتے ہیں۔

نمبر 5 ناک کے غدود، ناک کی سوزش اور دُوسری بیماریوں کا علاج کروائیں

ناک کے غدود بڑھ جانا یا ناک میں سوزش پیدا ہونا بھی عام بیماریاں ہیں جو خراٹوں کا باعث بنتی ہیں اس لیے اگر آپ کو یا آپ کے پارٹنر کو ایسی کوئی بیماری ہے تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ میڈیکل سائنس کے پاس ان بیماریوں کا علاج ہے۔

نمبر 6 کانوں کو بند کر دیں

C:\Users\Zubair\Downloads\ear-plug-4085688_1920.jpg

اگر آپ کا پارٹنر ڈاکٹر سے اپنا علاج کروانا نہیں چاہتا اور اتنا لا پرواہ ہے کہ وہ آپ کی اس پریشانی پر کوئی توجہ نہیں دیتا تو بازار سے ائیر پلگ خرید لیں اور انہیں اپنے کانوں میں لگا کر آرام سے سو جائیں لیکن انہیں روزانہ استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے کان خراب ہو سکتے ہیں۔

نمبر 7 گھریلو ٹوٹکے

C:\Users\Zubair\Downloads\stinging-nettle-503939_1920.jpg

اس پودے کو بچھو بُوٹی کہا جاتا ہے جو کسی بھی پنسار سے عام مل جائے گا، ڈرائی بچھو بُوٹی کے پتوں کو 2 کپ پانی میں ڈال کر دس سے پندراں منٹ تک پکائیں اور سونے سے پہلے اس قہوے کو استعمال کریں اس سے بھی کافی فائدہ حاصل ہوگا۔

نمبر 8 گھر کی صفائی کریں

الرجی خراٹے پیدا ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے اور یہ الرجی عام طور پر ڈسٹ اور کارپٹ سے بھی ہوتی ہے اس لیے اپنے سونے کے کمرے کو ڈسٹ سے اچھی طرح صاف کریں اور اگر کمرے میں کارپٹ ہے تو اسے نکال دیں، اسکے علاوہ پردوں اور صوفوں وغیرہ کو بھی اچھی طرح صاف کریں تاکہ کہیں بھی ڈسٹ باقی نہ رہے۔

نمبر 9 کھانے کا دھیان رکھیں

رات کا کھانا خراٹے پیدا کرنے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے اس لیے رات کو پیٹ بھر کر مت کھائیں اور اگر آپ کا پارٹنر خراٹے لیتا ہے تو اسے رات کو ہلکا پُھلکا کھانے کو دیں تاکہ آپ دونوں کی رات پُرسکون گُزرے۔

نمبر 10 اپنا کمرہ علیحدہ کر لیں

کمرہ علیحدہ کرلینا ایک مشکل کام ہے اور کبھی کبھی یہ شدت پسندی میں بھی آتا ہے لیکن اگر آپ خراٹوں سے انتہائی تنگ ہیں تو سونے سے پہلے اپنے علیحدہ کمرے میں چلے جائیں۔ اگر آپکا پارٹنر زیادہ اُونچی آواز میں خراٹے نہ لیتا ہو تو آپ بستر کے پاؤں والی سائیڈ پر اپنا سر کر کے سونے کی کوشش کریں اور دل کی تسلی کے لیے یہ بات یاد رکھیں کہ آپ کی طرح دُنیا کے لاکھوں بیچارے افراد بھی اس پریشانی میں مبتلا ہیں۔