اللہ تعالی نے انسان کو دنیا میں کئی طرح کی نعمتیں عطا کی ہیں ۔جن میں سبزیاں اور پھل بھی شامل ہیں۔ان پھلوں میں ایک پھل گرما بھی ہے ۔ وسط موسم گرما میں خشک پہاڑوں اور ریگستانی زمین کا یہ پھل ہر علاقے میں دوکانوں، ریڑھیوں اور ٹھیلوں پر دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس کے چھلکے سے لے کر بیج تک سب کچھ غذائی اور شفائی اثرات کا خزانہ ہیں۔گرمے کا مزاج گرم اور تر ہے۔
دنیا میں خربوزے کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں۔جن میں گرما، خربوزہ اور سردا زیادہ پسند کیے جانے والی اقسام ہیں۔ گرما ریتلی زمین پر اگنے والا گرمیوں کا بہترین پھل ہے۔اس کا وزن ایک کلوگرام سے لے کر پانچ کلوگرام تک ہوتا ہے۔ اس کا گودا نرم، رسیلہ اور سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ گرمے کے درمیان میں بیج موجود ہوتے ہیں۔
آج ہم اپنے اس آرٹیکل کے ذریعے آپ کو گرما کے بے شمار طبی فوائد کے بارے میں بتائیں گے۔ اس آرٹیکل میں گرمے کے متعلق بیان کی گئی تمام معلومات سائنس کی تحقیقات کے نتائج کے مطابق ہیں اور ان میں غذائی فوک کہانیوں کو شامل نہیں کیا گیا تاکہ آپ اس پھل کی اصل حقیقت سے آشنا ہوں اور اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں ۔
غذائی اجزاء
100 گرام گرما میں مندرجہ ذیل غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
- 90 فیصد سے زیادہ پانی
- 6 گرام کاربوہائڈریٹس
- 01 گرام پروٹین
- 0 گرام چربی
- 01گرام فائبر
- 26 کیلوریز
اس کے علاوہ خربوزے میں وافر مقدار میں وٹامن سی،B9، B6اور B1پائے جاتے ہیں۔ اس میں پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم، سوڈیم، کیلشیم، آئرن اور زنک جیسے معدنیات بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
گرما اور خربوزہ کھانے سے ملنے والے فوائد مندرجہ ذیل ہیں
یہ پھل ہمارے سارے جسم کے لیے ہی انتہائی فائدہ مند ہے خاص طور دل، گُردوں، جگر اور مثانے وغیرہ کو انتہائی تقویت دیتے ہیں۔
وٹامن سے بھرپور
گرما وٹامن اے، وٹامن سی ، وٹامن ای اور وٹامن بی B1, B2, B3, B6) اور(B11 سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ وٹامن جلد اور میوکس میمبرین کے لئے بے حد فائدہ مند ہیں۔
فلیوونائڈز سے بھرپور
گرما میں وافر مقدار میں فلیوونائڈز پایا جاتا ہے۔ فلیوونائڈز جسم کے سیلز کو فری ریڈیکلز کے حملے سے بچاتا ہے اور یہ فری ریڈیکلز جسم کو اعضا کو انتہائی متاثر کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ یہ چھاتی،بڑی آنت اور پینکریاز کے کینسر سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
بینائی کے لئے فائدہ مند
گرمامیں پایا جانے والا بیٹا کیروٹین بینائی کو بہتر بناتا ہے اور بوڑھے لوگوں میں بینائی کم ہوجانے کے امکانات کو کم کرتا ہے یہ آنکھ کی رتینا کو سُورج کی خطرناک شعاؤں سے بچانے کا باعث بنتا ہے اور عُمر کے بڑھنے کے ساتھ نظر پر پڑنے والے اثرات کو کم کرتا ہے۔
دل کی صحت کے لئے فائدہ مند
گرمیوں کا یہ صحت افزاء پھل پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کی دھرکن اور بلڈپریشر کو کنٹرول کر کے دل کی بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پایا جانے والے ایڈینوسین اور لائکوپین دل کے دورے سے محفوظ رکھتے ہیں، ڈاکٹر حضرات کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کے لیے پوٹاشیم سے بھر پُور کھانے کسی اکسیر سے کم نہیں۔
بیماریوں سے بچاتا ہے
گرما میں وافر مقدار میں وٹامن سی اور میگانیز موجود ہوتے ہیں۔ جو انفیکشن ، وائرس اور بیکٹیریا سے ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور خاص طور یہ وٹامنز ہمارے نظام مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں اور ہمیں موسمی بیماریوں سے بچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے
گرما میں چربی، کولیسٹرول اور کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں 90 فیصد سے زیادہ پانی موجود ہوتا ہے ۔ اس لئے گرما وزن کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
گردے کی صحت کو بہتر بناتا ہے
گرما گردوں کو جسم میں سے ٹاکسن کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ جو گردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روکتے ہیں۔اس کے علاوہ گرما میں وافر مقدار میں پانی ہونے کے سبب گردوں کی صفائی ہوتی ہے جس سے گردوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
اینٹی آکسائیڈینٹ سے بھرپور ہے
گرما میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں اور یہ اینٹی آکسائیڈینٹس ہمارے جسم کو بہت سی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں خاص طور کینسر کی بھی بیماری سے اور گرمے میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹس خاص طور پر چھاتی کے کینسر، مثانہ کے کینسر،آنتوں کے کینسر،پھیپھڑو ں کے کینسر اور پینکریاز کے کینسر سے بھی محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
قبض کی شکایت دور ہوتی ہے
گرما میں وافر مقدار میں پانی اور فائبر ہونے کی وجہ سے پیٹ کی متعدد بیماریوں سمیت قبض کی شکائیت دور ہوتی ہے اور نظام انہظام بہتر ہوتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ مرد حضرات کو روزانہ کم از کم 35 گرام فائبراور خواتین کو 28 گرام فائبر خوراک میں ضرور کھانی چاہیے۔
صحت مند دانت اور ہڈیاں
گرما میں کیلشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ 100 گرام گرما میں 15ملی گرام کیلشیم موجود ہوتا ہے۔کیلشیم دانتوں اور ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط بناتا ہے۔
پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے
گرما میں 90 فیصد پانی پایا جاتا ہے۔ گرما کھانے سے انسان گرمیوں میں ہائڈریٹڈ رہنے میں مدد ملتی ہے۔اس کے علاوہ گرما منرلز اور وٹامنز حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور موسم گرما میں اسے اپنی خوراک میں شامل کرنے سے ڈی ہائیڈریٹ جیسی بیماری کو پیدا ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔
بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتا ہے
بے بہا طبی فوائد کا حامل یہ پھل کولیجن سے بھرپور ہوتا ہے جو مردہ سیلز کو زندہ کرتا ہے جس سے برھاپے کے اثرات کو کم کرتا ہے مثلا جھریاں اور جلد کا ڈھلکنا۔ کولیجن کی وافر مقدار ہونے کی بدولت قبل از وقت عمر بڑھنے سے روکتا ہے۔
Featured Image Preview Credit: BruceBlaus, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons