خطرناک بیماریاں جو پہلے ہاتھوں پر ظاہر ہوتی ہیں

Posted by

ہاتھ ہمارے جسم کے انتہائی اہم اور بُنیادی عضو ہیں جن کا رابطہ سارے جسم سے ہوتا ہے ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جسم میں مختلف جگہ پیدا ہونے والی کئی بیماریاں ایسی ہیں جو پیدا ہونے کی صورت میں ہاتھوں کی ظاہری حالت کو دیکھ کر پتہ لگائی جا سکتی ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہاتھ پر ظاہر ہونے والے 7 اہم نشانیاں شامل کی جا رہی ہیں جنہیں دیکھ کر آپکا ڈاکٹر سے ملنا ضروری ہو جاتا ہے۔

نمبر 1 سُرخ ہاتھ

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سُرخ ہاتھ لیور میں خرابی کی نشانی ہوسکتی ہے خاص طور پر اُس وقت اگر آپکی عمر 50 سال سے زیادہ ہے، ہاتھ پر عام طور پر یہ سُرخی ہاتھ کے بیرونی کناروں پر موجود ہوتی ہے اور عام طور پر اسکی وجہ خون میں ہارمون بیلنس کی خرابی ہے جسکی وجوہات Blood vessel dilation and Rheumatoid ہو سکتی ہیں۔
اگر آپکے ہاتھ کے بیرونی کناروں پر سُرخی ہے تو ڈاکٹر سے ملکر صحیح وجہ کا جاننا ضروری ہے اسکے ساتھ کھانے میں صحت مند خوراک کو شامل کرنا بہت ضروری ہے۔

نمبر 2 ہاتھوں میں پسینہ

ہاتھوں میں پسینہ آنا بہت سی بیماریوں کا سبب ہو سکتا ہے ، عام طور پر ہاتھوں میں زیادہ پسینہ آنا Overactive Thyroid کی وجہ سے ہوتا ہے جو آپ کے پسینہ پیدا کرنے والے گلائینڈز کو زیادہ متحرک کر دیتا ہے اور وہ ضرورت سے زیادہ پسینہ پیدا کرتے ہیں ، سٹریس کی صورت میں بھی یہ پسینہ پیدا کرنے والے گلائینڈ زیادہ پسینہ پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
ہاتھوں میں زیادہ پسینہ آنے کی علامات کئی خطرناک بیماریوں جیسے دل کا دورہ، ملیریا، تیز بخار وغیرہ سے جُڑی ہیں اس لیے ان علامات کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

نمبر 3 ہاتھوں میں سوئیاں چھبنا اور Sensitivity کا کم ہونا

عام طور پر سو کر اُٹھنے کے بعد یہ علامات محسوس ہوتی ہیں جس میں ہاتھ یا جسم کا کوئی اور حصہ جسم کے ساتھ محسوس نہیں ہوتا اور جب ہم ہلتے ہیں تو اُس حصے میں سوئیاں چبھنا شروع ہو جاتی ہیں، ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ سونے کے دوران ہم جسم کے اُس حصے کے سینسر Nerve کو زیادہ دیر تک دبائے رکھتے ہیں اور جب اس Nerve سے دباؤ ختم ہوتا ہے تو دوبارہ متحرک ہونے کے عمل میں متعلقہ حصے پر سوئیاں چھبتی محسوس ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ اگر یہ علامات مسلسل محسوس ہو رہی ہوں تو یہ کئی خطرناک بیماریوں کا سبب ہو سکتی ہیں جن میں شوگر سر فہرست ہے۔

نمبر 4 ہاتھوں پر خشکی

عام طور پر اس کی وجہ Dehydration ہے اس کے علاوہ یہ ہارمونز میں خرابی کی صورت میں بھی ہاتھوں پر ظاہر ہوتی ہے۔
ڈہائڈریشن کےکنٹرول کے لیے زیادہ پانی پینا اور ہاتھوں پر مویسچرائزر کا استعمال اور اچھی خوراک خشکی کو ختم کردیتی ہے ۔
اس کے لیے آپ اپنے ڈاکٹر سے ملکر ہارمون Replacement Therapy بھی کروا سکتے ہیں۔

نمبر 5 ہاتھوں کا کپکپانا

ہاتھوں کا کپکپانا خطرناک بیماریوں کی وجہ ہو سکتا ہے خاص طور پر Parkinson Disease , بہتر رہنمائی کے لیے فوراً کسی اچھے ڈاکٹر سے ملنا بہت ضروری ہے۔

نمبر 6 کمزور ناخن

کمزور ناخن یا ناخنوں میں کریک پڑنا عام طور پر جسم میں Zinc کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے ایسی صورت میں زیادہ زنک والی خوراک جیسے گوشت ، ڈرائی فروٹ، اجناس وغیرہ کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے اور ڈاکٹر سے بھی مشورہ کر لینا چاہیے۔

نمبر 7 ناخن اور پوٹوں کا پھولنا

اگر آپکی انگلیاں ڈرم سٹک کی طرح ناخنوں کے قریب سے پھولی ہوئی ہیں تو عام طور پر اسکی وجہ جسم میں آکسیجن لیول کی خرابی ہے اس کے علاوہ یہ دل اور لیور کی خرابی کی بھی وجہ ہوسکتی ہے ایسی صورت میں ڈاکٹر سے ملنا ضروری ہے۔

Featured Image Credit:Evan-Amos [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons, The Image has been resized.