خفیہ کیمروں کو تلاش کرنے والی 8 موبائل فون ایپس جو آپ کی پرائیویسی محفوظ بناتی ہیں

Posted by

کیمرہ سائنس کی ایک انتہائی زبردست ایجاد ہے جو جہاں آپ کی زندگی کی حسین یادوں کو محفوظ بناتا ہے وہاں سیکورٹی کے مقاصد کو پُورا کرنے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے مگر دور حاضر میں جہاں یہ مفید ایجاد ہماری مدد کرتی ہے وہاں یہ ہماری پرائیویسی کو بھی متاثر کرتی ہے۔

File:Lens of Mini Camcorder.jpg
AntanO [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons
دور حاضر میں جہاں کیمرے کا استعمال اچھائی کے لیے ہو رہا ہے وہاں سائنس کی اس ایجاد کو کُچھ لوگ غلط مقاصد کے لیے بھی استعمال کرکے دوسرے لوگوں کی زندگی کو اجیرن بنا رہے ہیں، اس آرٹیکل میں ہوٹلز باتھ رومز، پبلک پلیسز وغیرہ پر چُھپے ہُوئے کیمرے تلاش کرنے والی چند اینڈ رائیڈ اور ایپل پلے سٹور ایپلی کیشنز کو شامل کیا جارہا ہے تاکہ آپ اپنی پرائیوسی کو محفوظ بنا سکیں اور غلط لوگوں کے اس جال میں پھنسنے سے بچ سکیں۔

نمبر 1 Hidden Spy Camera Detector

یہ ایپلی کیشن آپ کو اینڈرائیڈ اور ایپل دونوں کے سٹور پر میسر ہے، اس ایپ کو استعمال کرتے ہُوئے آپ آسانی کے ساتھ اپنےقریب چُھپے ہُوئے کیمرے کو تلاش کر سکتے ہیں اس کے علاوہ یہ ایپ آپ کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے بھی تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس ایپ کیساتھ آپ باریک سُوراخوں میں چھپائے ہُوئے کیمرے اور انفراریڈ کیمرے آسانی کے ساتھ ڈھونڈ سکتے ہیں۔

نمبر 2 Hidden Devices Detector

یہ ایپلی کیشن صرف اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہے اور فری ہے، اس ایپلی کیشن کی زبردست ٹیکنالوجی جہاں سی سی ٹی وی کیمرے تلاش کر لیتی ہے وہاں چھپائے ہُوئے کیمرے بھی ڈھونڈ نکالتی ہے۔

نمبر 3 Spy Hidden Camera Detector

یہ ایپلی کیشن صرف ایپل کے صارفین کے لیے ہے اور یہ ایپلی کیشن فری نہیں ہے اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو 3.99 ڈالر ادا کرنے پڑیں گے، یہ ایپلی کیشن میگنیٹیک اور ای ایم ایف سکینرکی خوبیوں کے ساتھ آپ کی مدد گار بنتی ہے، اسے استعمال کرنا انتہائی آسان ہے، کسی بھی کمرے میں سوراخ میں یا کسی جگہ اگر آپ کو شک ہے کہ کیمرہ چھپایا گیا ہے تو اس ایپ کو آن کرکے موبائل سے اُس جگہ کو سکین کریں یہ ایپ آپ کو بتا دے گی کہ وہاں کیمرہ چھپایا گیا ہے یا نہیں۔

نمبر 4 Glint Finder

یہ موبائل ایپ صرف اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے ہے اور فری ہے، انتہائی آسان یوزر انٹرفیس کے ساتھ یہ ایپ آپ آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں، یہ جہاں چھپے ہُوئے کیمرے تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے وہاں میگنیٹیک فلیڈز کی خوبیوں کیساتھ Stud تلاش کرنے میں بھی آپ کی مددگار ہے یعنی اس ایپ سے آپ گُمی ہوئی چابیاں وغیرہ بھی آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔

نمبر 5 Hidden Device Detector

یہ ایپ بھی چھُپے ہُوئے کیمرے تلاش کرنے کے لیے کافی پاپولر ہے مگر یہ صرف اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے ہے اور فری ہے اس کو استعمال کرتے ہُوئے آپ ہوٹلز، باتھ رومز، چینجینگ رومز وغیرہ میں چھپائے ہُوئے کیمرے تلاش کر سکتے ہیں اور اپنی زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

نمبر 6 Don’t Spy

یہ ایپ آپ کو صرف ایپل سٹور پر میسر ہے جو جہاں چھپے ہوئے کیمرے تلاش کرنے میں آپ کی مددگار ہے وہاں سپائی بگ ڈیٹیکٹر کا کام بھی کرتی ہے، یہ آپ کی ایپل ڈیوائس کو ڈیوائس ڈیٹیکٹر بنا دے گی اور چھُپی ہوئی الکیٹرانکس ڈیوائسز کو تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرے گی۔

نمبر 7 Spy Camera Finder

یہ ایپ اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے ہے جو خفیہ کیمروں کی تلاش کے ساتھ ساتھ خفیہ مائیکروفونز بھی تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، یہ استعمال میں انتہائی آسان ہے اور آپ اسے بغیر کسی دقت کے انسٹال اور استعمال کر سکتے ہیں۔

نمبر 8 Hidden IR Camera Detector

اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے یہ ایک مفت ایپ ہے جو خفیہ کیمرے ڈھونڈ نکالنے کے صلاحیت رکھتی ہے ، کسی بھی کمرے یا جگہ پر خفیہ کیمروں کی موجودگی جاننے کے لیے اس ایپ کو آن کرکے کمرے کو سکین کریں یہ پن ہول کیمروں کو ڈھونڈ کر آپ کو بتا دے گی کہ کیمرہ کہاں چھپایا گیا ہے۔

نوٹ: ضروری نہیں ہے کہ یہ ایپس تمام خُفیہ کیمروں کو تلاش کر پائیں لہذا اپنی پرائیویسی کو محفوظ رکھنے کے لیے آپ کو جہاں احتیاط کی ضرورت ہے وہاں پبلک مقامات پر یا ہوٹلز میں اپنی آنکھوں سے بھی کیمرے اور جگہ کو سکین کریں اور شک کی صورت میں احتیاط کریں ، ہماری دُعا ہے کہ اللہ سب کو بُری گھڑی سے بچائے آمین۔