خواتین کو متاثر کرنے اور اپنی طرف راغب کرنے کا ایک ہی اصول ہے کہ جو وہ چاہتی ہیں، اُسے پُورا کردو، اور اس آرٹیکل میں ہم دس ایسی چیزوں کو شامل کر رہے ہیں جو خواتین ایک مرد کی ذات میں تلاش کرتی ہیں اور جہاں انہیں یہ چیزیں مل جائیں وہاں وہ نا چاہتے ہُوئے بھی دُور نہیں رہ پاتیں۔
اس آرٹیکل سے ان اداؤں کو سیکھ لیجیے اور انہیں صرف جیون ساتھی چُننے کے لیے آزمائیے گا کیونکہ محبت کھیل تماشے کی چیز نہیں ہے کہ جب دل بہل گیا تو چھوڑ دیا، اور دل توڑ دیا۔
خواتین کیا چاہتی ہیں
نمبر 1 لیڈر شیپ کوالٹی: خواتین اُن مردوں کو پسند کرتی ہیں جن میں لیڈرشپ کوالٹیز ہوں۔ اگر یہ بات آپ کے لیے پریشانی کا باعث ہے کہ آپ میں لیڈرشپ کوالٹیز نہیں ہیں تو بے فکر ہو جائیں لیڈرشپ کے معنی ہیں "عوام سے خطاب کرنا یا اُنہیں بول کر یا ایکٹینگ کر کے کسی چیز کی ہدایت دینا” چنانچہ تھوڑی محنت کر کے آپ یہ دونوں کام سیکھ سکتے ہیں۔
یاد رکھیں خواتین چاہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ کسی لیڈر کے ساتھ ہوں جسے عوام میں مقبولیت حاصل ہو مگر وہ ایک ڈیکٹیٹر نہ ہو، اور وہ آپ سے چاہتی ہیں کہ آپ اُن سے اپنے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں ذکر کریں۔
نوٹ: اکثر مرد جن میں لیڈر شپ کوالٹی نہیں ہوتی مگر وہ اپنی چرب زبانی اور ایکٹینگ سے جب کسی خاتون کو اپنی طرف راغب کر لیتے ہیں تو ایسی خواتین شادی کے بعد تمام مردوں کے بارے میں ایک ہی رائے قائم کر لیتی ہیں کہ "مرد سارے جُھوٹے ہوتے ہیں”۔
نمبر 2 عورت کو سُننا: عورت چاہتی ہے کہ آپ اُس کی بات توجہ سے سُنیں چنانچہ جسے بھی آپ پسند کرتے ہیں اُس کی بات کو پُورے دھیان سے سُننا شروع کر دیں اس طریقے سے وہ فوراً آپ پر توجہ دے گی اور جب بھی بولیں ہمیشہ خوبصورت الفاظ کا انتخاب کریں اور اسکے لیے ضروری نہیں ہے کہ آپ فلاسفر ہوں بس اتنا کرلیں کے کہ اُسے لگے کہ آپ خاموش طبع ہیں اور الفاظ سمجھداری سے استعمال کرتے ہیں۔
نوٹ: جو مرد حضرات شروع شروع میں تو خاتون کو توجہ سے سُنتے ہیں لیکن شادی کے بعد ایسا کرتے رہنے سے بیزار ہو جاتے ہیں وہ تمام مردوں پر یہ تہمت لگوانے کا باعث بنتے ہیں کہ ” مرد شادی کے بعد بدل جاتے ہیں”۔
نمبر 3 سُوجھ بُوجھ: عورت چاہتی ہے کہ وہ جسے پسند کرے وہ سمجھدار اور پُرخیال انسان ہو اور جس میں یہ کوالٹی ہوتی ہے وہ خواتین کے لیے شہد کی مکھی کا چھتا بن جاتا ہے جس سے وہ دُور نہیں رہ سکتیں۔ ماہرین نفسیات کے نزدیک سمجھداری خاموشی میں ہے اور سمجھدار ہمیشہ اُس وقت بولتا ہے جب اُس کے پاس خاموشی سے بہتر الفاظ ہوں۔
نمبر 4 آداب: اوپر ذکر کی گئی تمام خوبیاں اگر کسی میں نہ بھی ہوں پھر بھی عورت ہر اُس مرد کو پسند کرتی ہے جس میں ادب و آداب کی خوبیاں موجود ہوں اور کوئی شک نہیں کے انسان کی اچھی تہذیب اُس کی شخصیت کو جادوئی بنا دیتی ہے۔
نمبر 5 فیملی: اگر آپ بچوں کو پسند کرتے ہیں تو یہ کوالٹی بھی آپ کو خواتین کے قریب کر سکتی ہے کیونکہ وہ ایسے ہی مرد افراد کو اپنے لیے پسند کرتی ہیں جو اچھے باپ بن کر رہ سکیں اور اُنہیں بچوں سے پیار ہو۔
نمبر 6 کمزوری: عورت چاہتی ہے کہ مرد اُسے اپنی کمزوری سے آگاہ کرے اور جو افراد ایسا کرتے ہیں وہ اپنے تعلقات کو پختہ کر لیتے ہیں۔
نوٹ: کمزوری سے مراد آپ کا کوئی خوف، عادت، خامی وغیرہ ہے اور مثل مشہور ہے کہ "مرد اپنی کمزوری کبھی کسی کو نہیں بتاتا” مگر اگر اس سے تعلقات میں پختگی اور یقین پیدا ہو رہا ہو تو بتانے میں کو ئی حرج نہیں ہے۔
نمبر 7 تعلیم: تعلیم ایک ایسی چیز ہے جو صرف عورت کو ہی متاثر نہیں کرتی بلکہ یہ ہر انسان کو متاثر کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
نمبر 8 مذاق: عورت چاہتی ہے کہ وہ جسے پسند کرتی ہو اُس میں اتنی صلاحیت ہو کہ وہ عورت کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر سکے اس لیے اپنی ذات میں فنون لطیفہ کو لازمی جگہ دیں کیونکہ یہ وہ ہنر ہے جو سخت سے سخت مشکل کو بھی آسان بنا دیتا ہے۔
نمبر 9 ایڈونچر اور بے ساختگی: اگر آپ میں یہ 2 خوبیاں موجود ہیں تو سمجھ جائیں آپ خواتین کے پسندیدہ ترین انسان ہیں کیونکہ عورت ایڈونچر کو بہت زیادہ پسند کرتی ہے وہ چاہتی ہے کہ نئی نئی جگہوں پر گھومے، باہر کھانا کھائے اور چاہتی ہے کہ اُس کا پارٹنر بھی یہ سارے کام پسند کرتا ہو۔
نمبر 10 میکنک: آپ کو یہ سُن کر حیرانی ہوگی لیکن یہ بات درست ہے کہ عورت اُن مردوں کی طرف جلدی راغب ہوتی ہے جن میں چیزوں کو ٹھیک کرنے اور جوڑنے وغیرہ کی صلاحیت ہوتی ہے۔
نوٹ: اس کام کے لیے ضروری نہیں ہے کہ آپ ہر کام کو سیکھنے بیٹھ جائیں بلکہ اس چیز کے لیے ضروری ہے کہ آپ جانتے ہوں کہ کام کیسے کرنا ہے۔ مزید نوٹ: جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عورت صرف پیسے سے متاثر ہوتی ہے انکا آزاد عورت کے متعلق یہ خیال غلط ہے کیونکہ آزاد مرد اور آزاد عورت دونوں مجبوراً سمجھوتا نہیں کرتے اور ایسا کرنے والے اکثر غلام ہوتے ہیں۔