خواتین کی غیر ضروری تعلیم ہمارے معاشرے کا المیہ ہے

Posted by

آپ کی تعلیم کیا ہے؟، جی میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہوں۔ بہت خوب آپ کس ہسپتال میں پریکٹس کر رہی ہیں؟۔ جی نہیں نہیں میں ہاوس وائف ہوں اور جاب نہیں کرتی۔ ہیلو آپ کی تعلیم کیا ہے؟۔ جی میں نے کیمسٹری میں ماسٹر کیا ہوُاہے۔ واہ واہ بہت خُوب آپ کہاں جاب کر رہی ہیں؟۔ نہیں نہیں میں جاب نہیں کرتی میں ہاوس وائف ہوں۔

Friend, Student, Graduate, Young, Group, People, Happy

یہ ہمارے معاسشرے کا المیہ ہے خواتین تعلیمی اداروں سے پروفیشنل ڈگریاں حاصل کرتی ہیں اور ان ڈگریوں کو حاصل کرنے کے لیے اپنی زندگی کا قیمتی وقت دیتی ہیں ایک بڑا سرمایا خرچ کرتی ہیں اور پھر ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہاوس وائف بن جاتی ہیں۔

C:\Users\zubai\Downloads\4727544428_e9372b8ce6_o.jpg

پروفیشنل ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے لیے جب کوئی غیرسنجیدہ طالبعلم کسی یونیورسٹی میں داخلہ لیتا اور یونیورسٹی کی کلاس میں اپنے لیے سیٹ حاصل کرتا ہےاور وسائل استعمال کرتا ہے تو وہ اُس طالبعلم کا حق مارتا ہے جو وسائل کی کمی کے باعث وہ کُرسی حاصل نہ کرسکا۔

Laundry, Housework, Washing, Clothes, Woman, Hang

گھر کے کاموں کو سرانجام دینے کے لیے ایم بی بی ایس کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی گھر کے کاموں کو بہتر طور پر انجام دینے کے لیے بھی تعلیمی اداروں میں پڑھایا جاتا ہے اور اگر خواتین جو پروفیشنل ڈگری حاصل کرنے کے بعد یہ کہنا چاہتی ہیں کہ شوہر نے کام کرنے کی اجازت نہیں دی اُن کے لیے بہتر ہے کہ وہ ہوم اکنامکس اور اس طرح کے دوسرے سبجیکٹس کا مطالعہ کریں تاکہ وہ تعلیم اُن کے اور اُن کے گھر والوں کے کام آسکے۔

ایسی تعلیم جو نفع نہ دے اور آپ جسے استعمال نہ کریں بلکل ایسے ہی جیسے آپ نے ایک خزانہ حاصل کیا اور پھر اُسے مٹی کے نیچے دبا دیا اور بھول گئے کے کہاں دفن کیا تھا اور پھر مٹی اور خزانہ ایک جیسا ہو گیا نہ کسی کے کام آیا اور نہ کوئی فائدہ ہُوا۔