خوبصورت سیلفی بنانے کے 7 طریقے

Posted by

آج کی نوجوان نسل سیلفی کی اتنی دیوانی ہے کہ ہر جگہ بس سیلفی ہی سیلفی ہے، بازار گئے تو سیلفی گھر واپس آئے تو سیلفی کھانا کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد کی سیلفی سونے کی سیلفی جاگنے کی سیلفی حتٰی کے نماز روزے اور حج کی سیلفی بھی بنائی جاتی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ سوشل میڈیا ہے جہاں یہ سیلفی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔

ایک دور تھا جب گھر کی تصاویر کی خزانے کی طرح حفاظت کی جاتی تھی مگر آج کی نوجوان نسل ہر پرسنل چیز کو دُنیا کے سامنے پیش کر کے خُوشی محسوس کرتی ہے اور سوشل میڈیا اُن کی یہ آرزو پوری کرتا ہے۔

اگر آپ کو سیلفی لینے کا جنون ہے تو اس آرٹیکل میں ہم آپکو سیلفی لینے کی کُچھ بنیادی تکنیکیں بتائیں گے جس سے آپ کی لی گئی تصویر شاندار ہو جائے گی ۔

نمبر 1 کیمرہ سیٹینگز

Camera, Settings, Mode Select, Digital
Image Source

سیلفی لینے سے پہلے اپنے فون کے کیمرے کی تمام سیٹینگز ڈیفالٹ فگرز پر سیٹ کریں یا پھر تمام فنکشنز کے لیے آٹو کیمرہ فنکشن استعال کریں، ایسا کرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سیلفی لینے کے دوران آپ کا کیمرہ آپ سے کافی قریب ہوتا ہے اور روشنی اور پکچر افیکٹس تصویر کو خراب کر سکتے ہیں اور اگر ایفکٹس استعمال کرنے ہوں تو تصویر بنانے کے بعد اُنہیں استعمال کریں تاکہ تصویر کی پراپرٹیز پر آپکا پُورا کنٹرول رہے۔

نمبر 2 روشنی

Camera, Light, Recording
Image Source

ایسی جگہ پر سیلفی لیں جہاں کیمرے کے لیے مناسب روشنی موجود ہو کیونکہ بہت سے سمارٹ فون صرف بیک کمیرے کے ساتھ فلش لائٹ مہیا کرتے ہیں اور یہ لائٹ صرف سامنے سے تصویر بنانے میں مدد گار ہوتی ہے۔

نمبر 3 سیلف کیمرہ ٹائمر بٹن کو استعمال کریں

سیلفی لینے کے دوران فون کی سکرین پر موجود بٹن دبانے سے فون ہلنے کا خدشہ ہوتا ہے اور فون ہلنے سے کیمرہ ٹھیک طرح فوکس نہیں کرپاتا اور تصویر کا رزلٹ خراب ہوجاتا ہے اس لیے اگر آپ سیلف کیمرہ ٹائمر فنکشن کے ذرئعیے سیلفی لیں گے تو آپ کو تصویر میں بہتر نتائج ملیں گے۔

نمبر 4 سیلفی سے گروپ فوٹو نہ بنائیں

File:Group selfie of Wiki Ed staff at Wiki Con USA 2015.jpg
Image © Samantha (Wiki Ed)Group selfie of Wiki Ed staff at Wiki Con USA 2015CC BY-SA 4.0

اگر آپ تصویر میں اچھے نتائج چاہتے ہیں تو گروپ فوٹو گرافی کے لیے سیلفی کا استعمال نہ کریں کیونکہ کیمرے کے فوکس میں زیادہ لوگ سما نہیں سکتے اور بہتر نتائج کے لیے سیلفی میں کم سے کم لوگ رکھیں، گروپ فوٹو گرافی فون کے مین کمیرہ کے ساتھ زیادہ اچھے نتائج دیتی ہے۔

نمبر 5 زوم

Magnifier, Glass, Zoom, No Background, Lens, Instrument

سمارٹ فون کے کیمرے میں موجود ڈیجٹل زوم تصویر کی کوالتی خراب کرتا ہے اس لیے سیلفی لینے سے پہلے زوم استعمال نہیں کریں گے تو تصویر زیادہ صاف آئے گی۔

نمبر 6 آنکھوں کا استعمال

سیلفی لینے کے دوران اگر آپ فون کی سکرین دیکھنے کی بجائے کیمرے کی طرف دیکھیں گے تو تصویر میں زیادہ سمارٹ نظر آئیں گے۔

نمبر 7 سیلفی سٹیک

Selfie Stick, Selfie, Stick, Phone, Cam, Camera

اگر آپ کو سیلفی لیے بنا سکون میسر نہیں تو سیلفی سٹیک آپ کی مدد گار ثابت ہو گی کیونکہ اس سے فون کا کیمرہ تھوڑے فاصلے پر چلا جاتا ہے اور تصویر کیپچر کرنے کے لیے سکرین پر موجود بٹن نہیں دبانا پڑتا۔