خوبصورت نظر آنے والے ہیر سٹائلز جو مستقل سر درد کا باعث بن سکتے ہیں

Posted by

سر میں درد کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، سٹریس اور موسم میں تبدیلی وغیرہ شامل ہیں مگر سر درد کی ایک وجہ بالوں کا ایسا ہیر سٹائل بھی ہے جو بالوں کی جڑوں پر بوجھ ڈالتا ہے اور سر میں تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم 4 ایسے بالوں کے سٹائلز کا ذکر کریں گے جو خُوبصورت تو لگتے ہیں مگر اپنی بناؤٹ کی وجہ سے سر میں درد کا باعث بنتے ہیں۔

نمبر 1 پونی ٹیل

File:Hair Wrapped Ponytail.JPG
Stilfehler, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons

بالوں کی جڑوں میں حساس اور باریک شریانیں ہوتی ہیں جو تکلیف کو محسوس کرتی ہیں اور بالوں کا پونی ٹیل سٹائل سر کے مختلف حصوں میں ان شریانوں کو ٹائٹ کر دیتا ہے اور اگر بالوں کی اس بناؤٹ کو لمبےعرصے تک اختیار کر لیا جائے تو سر میں درد کی شکایت رہنا شروع کر دیتی ہے اور اس درد کو میڈیکل کی زبان میں پونی ٹیل ہیڈیک سینڈرم کہا جاتا ہے۔

نمبر 2 ہیڈ بینڈ

C:\Users\Zubair\Downloads\woman-983967_1920.jpg
Imagem de Free-Photos por Pixabay

وہ لوگ جو بالوں کو بنانے کے لیے ہیڈ بینڈ وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں انہیں بھی سردرد کی شکایت ہو سکتی ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ ہیڈ بینڈ سر کے مختلف حصوں پر خاص طور پر ماتھے اور سر کے پیچھے مستقل ایک پریشر ڈالتا رہتا ہے جس سے پریشر والے حصوں میں درد ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

ہیڈ بینڈ سے سر کے کئی بال کھنچ جاتے ہیں اور یہ کھنچاؤ بھی درد کا باعث بنتا ہے، ہیڈ بینڈ کی درد عام طور پر درمیانے درجے کی ہوتی ہے مگر اگر ہیڈ بینڈ کو زیادہ لمبے عرصے تک استعمال کیا جائے تو یہ درد شدید بھی ہو سکتی ہے۔

نمبر 3 سخت میڈیاں

File:Cornrows Into Braided Bun.JPG
Stilfehler, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons

بہت زیادہ ٹائٹ میڈیاں بالوں کو کھینچ کر جہاں کمزور بناتی ہیں وہاں یہ سر کی جلد پر کھنچاؤ پیدا کرتی ہیں اور یہ کھنچاؤ بالوں کی جلد کے نیچے خون کے بہاؤ کو متاثر کرتا ہے اور سر میں درد کا باعث بنتا ہے۔

میڈیکل ایکسپرٹس کا کہنا ہے بالوں کے ایسے سٹائل کا مستقل رکھنا بال ٹوٹنے کا باعث بننے کے ساتھ مستقل سردرد کا باعث بن سکتا ہے اس لیے بالوں کو سٹائل کرتے وقت انہیں کھینچنا نہیں چاہیے۔

نمبر 4 کلپس، ہیر بینڈز، پینز

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (21).jpg

بالوں پر ایکسٹرا بوجھ ڈالنا اور اس بوجھ کو مستقل بالوں کے ساتھ لٹکتے رہنے دینا بھی سر درد کا باعث بنتا ہے خاص طور پر ہیر کلپس اور پینز وغیرہ بالوں کو خاص حصوں سے کھینچ کر بالوں کی جلد میں تکلیف کا باعث بنتے ہیں اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں استعمال کرنے کی بجائے بالوں کو کاٹن وغیرہ کے ربن سے ایسے باندھیں کے ان میں کھنچاؤ وغیرہ پیدا نہ ہو۔