خون میں شوگر کا لیول اُس وقت بڑھتا ہے جب جسم خون سے گلوکوز کو سیلز میں منتقل نہیں کرپاتا اور اگر اس کنڈیشن کو لمبے عرصے تک کنٹرول نہ کیا جائے تو ذیابطیس کا مرض پیدا ہوتا ہے، اس آرٹیکل میں ہم 15 ایسے قُدرتی طریقوں کا ذکر کریں گے جو خون میں بڑھے ہُوئے شوگر لیول کو قُدرتی طور پر ٹھیک کرتے ہیں۔
نمبر 1 روزانہ ورزش

روزانہ مناسب ورزش جہاں موٹاپا کم کرنے میں مدد کرتی ہے وہاں یہ جسم میں انسولین کی حساسیت کو بڑھاتی ہے جس سے جسم میں موجود مسلز خون سے شوگر کو بہتر طور پر استعمال کر پاتے ہیں اور خون میں شوگر لیول نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
نمبر 2 کاربوہائیڈریٹس کا استعمال کم کریں
عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ خون میں شوگر لیول صرف میٹھی چیزیں کھانے سے بڑھتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ جو کاربوہائیڈریٹس ہم کھاتے ہیں یہ بھی جسم میں جاکر گلوکوز میں تبدیل ہو جاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ خوراک میں 45 فیصد سے زیادہ کاربز استعمال نہ کیے جائیں۔
نمبر 3 فائبر والے کھانے زیادہ کھائیں
فائبر کاربس کے ہضم ہونے اور شوگر کے خون میں شامل ہونے کے عمل کو سُست کرتی ہے خاص طور پر حل پزیر فائبر ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے اس لیے ایسے کھانے جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو کا استعمال بڑھانا ضروری ہے۔
نمبر 4 زیادہ پانی پینا

زیادہ پانی پینے سے جسم پانی کی کمی کا شکار نہیں ہوتا اور ہائیڈریٹ رہتا ہے جس سے ذیابطیس کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے اور خون سے شوگر لیول بھی نیچے آتا ہے۔
نمبر 5 بھوک رکھ کر کھانا کھائیں
پیٹ بھر کر کھانا بہت سی بیماریوں کو دعوت دیتا ہے جن میں ایک شوگر ہے اس لیے بھوک رکھ کر کھانا کھائیں تاکہ اس موضی مرض سے بچ کر صحت مند زندگی گُزاریں۔
نمبر 6 کم گلیسمیک انڈیکس والے کھانے
ہر کھانے کا ایک گلیسمیک انڈیکس ہوتا ہے جسے GI کہتے ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی کھانا خون میں شوگر لیول کو کتنی تیزی سے بڑھاتا ہے۔
ماہرین نے کھانوں کو GI کے حوالے سے 3 کیٹگریز میں بیان کیا ہے جس میں کم، درمیانہ اور زیادہ GI والے کھانے شامل ہیں اس لیے ایسے کھانوں کا انتخاب کریں جن کا GI کم ہو۔
نمبر 7 ذہنی تناؤ پیدا نہ ہونے دیں

سٹریس خون میں شوگر لیول کو بڑھاتی ہے اس لیے اسے کم کرنے کے لیے ورزش یا یوگا وغیرہ کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔
نمبر 8 اچھی نیند لیں
اچھی نیند جہاں اچھی صحت کی ضامن ہے وہاں اس سے خون میں شوگر لیول بھی نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے اس لیے اپنے بیڈ روم کو پُرسکون بنائیں اور ایسی تمام چیزیں جو نیند میں خلل پیدا کرتی ہیں جیسے موبائل فون وغیرہ اُسے بیڈ روم سے دُور رکھیں۔
نمبر 9 میگنیشیم اور کرومیم کا استعمال زیادہ کریں
یہ منرلز جسم میں وٹامنز وغیرہ کی کمی پیدا ہونے سے روکتے ہیں اور ایسے کھانے جن میں ان کی مقدار زیادہ ہو استعمال کرنے سے بلڈ شوگر لیول نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
نمبر 10 سیب کا سرکہ استعال کر کے دیکھیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ صبح نہار منہ شوگر لیول کو کم کرتا ہے اور اسے روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا جسم کو اور بھی کئی طرح سے فائدہ دیتا ہے۔
نمبر 11 امرود کے پتوں کا قہوہ

امرود کے پتوں کا قہوہ خون میں بڑھے ہوئے شوگر لیول کو نیچے لانے میں کسی اکسیر سے کم نہیں خاص طور پر کھانے کے بعد اس قہوے کا استعمال کریں یہ 2 گھنٹے تک آپ کے کھانے سے شوگر کو خون میں شامل ہونے سے روکے گا اور خون میں 10 فیصد تک شوگر لیول نیچے لیکر آئے گا۔
نمبر 12 دارچینی استعمال کر کے دیکھیں
دارچینی بھی کسی اکسیر سے کم نہیں اور میڈیکل سائنس کی جدید تحقیقات کے مطابق یہ خون میں گلوکوز لیول کو کم کرنے میں بھی انتہائی مدد گار ہے اس لیے اسے بھی اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں۔
نمبر 13 میتھی دانہ کھائیں

اپنے کھانے میں میتھی دانہ کا استعمال شروع کریں کیونکہ یہ بھی بڑھے ہُوئے گلوکوز لیول کو کم کرنے میں انتہائی اکسیر چیز ہے۔
نمبر 14 وزن کم کریں
موٹاپا جہاں اور کئی بیماریوں کا باعث بنتا ہے وہاں یہ جسم کو جلدی ذیابطیس کا شکار بنا دیتا ہے اس لیے مناسب خوراک اور روزانہ ورزش سے جسم کے بڑھے ہُوئے وزن کو نارمل کریں۔
نمبر 15 شوگر چیک کریں
اوپر دئیے گئے طریقے آپ کے شوگر لیول پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں اس کو جاننے کے لیے اور یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ کے خون میں شوگر نارمل ہے یا نہیں روزانہ اپنا شوگر ٹیسٹ کریں۔