دانتوں کو مضبوط بنا کر چمکدار بنانے والے کھانے

Posted by

چمکدار سفید دانت ہر شخص کی خواہش ہوتے ہیں۔ یہ مسکراہٹ کو بھی پرکشش بناتے ہیں اور شخصیت کو بھی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی دانتوں کوصاف رکھنے کے لیئےمسواک کے استعمال پر بہت زور دیا ہے۔ دانت سفید نہ ہوں تو چہرہ برا لگتا ہے۔ اگر دانتوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو یہ بدصورت اور پیلے ہو جاتے ہیں۔ ہمارے دانتوں کی سفیدی اور مظبوطی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ ہم کیا کھاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم اُن کھانوں کا ذکر کریں گے جو ہمارے دانتوں پر مثبت اور منفی اثر ڈالتے ہیں۔

ایسے کھانے جو دانتوں کو چمکدار اور مظبوط بناتے ہیں

اپنے دانتوں کو مظبوط اور چمکدار اور خوبصورت بنانے کے لئے آج ہی سے ان کھانوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں

گاجر

اللہ تعالی نے گاجر میں وافر مقدار میں کیروٹین رکھی ہے ۔ کیروٹین مسوڑوں اور منہ کی میوکس میمبرین کے لئے نہایت فائدہ مند ہے۔ ایک عدد تازہ گاجر کھانا صحت بند دانت رکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ دانتوں سے پلاک(Plaque) کو ختم کرکے مسوڑوں کو صحت مند ،مظبوط اور خون آنے سے روکتی ہے۔

مچھلی

مچھلی میں کیلشیم اور فاسفورس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔طبی ماہرین کے مطابق دانتوں کو صحت مند رکھنے کے لئے فاسفورس اور کیلشیم بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ مچھلی میں اومیگا- 3 اور وٹامن ڈی بھی پاے جاتے ہیں جو مسوڑوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ دل کی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔

سیب

جب دانتوں کی بیماریوں کا علاج کرنے اور انکی روک تھام کرنے کی بات آتی ہے تو سیب ناقابل یقین حد تک موثر ثابت ہوئے ہیں۔ سیب مسوڑوں کو مظبوط بناتے ہیں اور سانس کو تروتازہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیب کے اندر ایسے منرلز بھی پائے جاتے ہیں جو دانتوں سے پلاک(Plaque) کو ختم کرتے ہیں۔

کیوی

کیوی ایک ایسا پھل ہے جس میں میں وافر مقدارمیں وٹامن سی پایا جاتا ہے اور یہ وٹامن جہاں ہمارےنظام مدافعت کو مضبوط بناتا ہے وہاں یہ ہمارے مُنہ کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ مسوڑوں سے خون آنے کو روکتا ہے۔

پیاز

پیاز ایک قدرتی اینٹی بائیو ٹک ہے جو منہ میں موجود مضر صحت بیکٹیریا کو ہلاک کرتاہے اور یہ مضر صحت بیکٹریا ہمارے مُنہ میں بدبو پیدا کرتا ہے اور دانتوں میں کیڑا لگنے کا سبب بنتا ہے۔

تل

یہ اللہ تعالی کا انسانوں کے لئے ایک تحفہ ہےجو دانتوں سے پلاک (Plaque) کو ختم کرتا ہے اور دانتوں کے اینیمل کو مظبوط بناتا ہے۔

پنیر

پنیر میں نمک کی مقدار کم جب کہ کیلشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ منہ کے PH لیول کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں تاکہ بیکٹیریا منہ میں اپنی نسل کو نہ بڑھا سکیں۔

سبز چائے

سبز چائے میں وسیع مقدار میں کیٹی چن )اینٹی آکسیڈنٹس( پایا جاتا ہے۔ کیٹی چِن ایسے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے جو دانتوں میں گڑھوں(Cavities) کا باعث بنتے ہیں ۔اس کے علاوہ سبز چائے سانس کو تروتازہ رکھتی ہے۔

اب ہم ان کھانوں کا ذکر کریں گے جو دانتوں کے رنگ کو تبدیل کر دیتے ہیں ۔

چائے اور کافی

سبز اور سفید چائے کا دانتوں کے رنگ پر سب سے کم اثر ہوتا ہے۔ لیموں یا دودھ ان مشروبات کے استعمال سے دانتوں پر ہونے والے اثر کو بے اثر کر دیتے ہیں۔

بلو بیری اور چقندر

بلو بیری اور چقندر میں کرومیجن پایا جاتا ہے ۔ جو دانتوں کو پیلا کر دیتے ہیں اس لیے ان دونوں کو کھاتے وقت ان کی مناسب مقدار کھائیں اور کھانے کے بعد لازمی اچھی طرح کلی کریں اور مناسب ہوگا کہ انہیں کھانے کے بعد برش کر لیں۔

مصالحے

کری پتہ اور ہلدی پاوڈر ایک دفعہ ہی کھانے سے دانتوں کا رنگ بدل دیتے ہیں۔ یہ مصالحے دانتوں کے رنگ کو پیلا اور بعض اوقات سرخ کر دیتے ہیں۔ بعض اوقات ان کے رنگوں سے سے جان چھڑانا مشکل ہوتا ہےاس لیے اگر آپ نے کچھ ایسا کھانا کھایا ہے جن میں یہ مصالحے شامل ہوں تو سبز چائے میں لیموں ڈال کر پی لیں اس سے ان مصالحوں کا رنگ دانتوں پر نہیں جمے گا۔

سویا ساس اور سرکہ

سویا ساس اور سرکہ کا استعمال اکثر دانتوں پر سیاہ دھبے چھوڑ دیتے ہیں، سرکے زیادہ استعمال بھی دانتوں کی پالش کو خراب کر کے دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کی بیماری پیدا کرتا ہے۔

سوڈا

سوڈےمیں مصنوعی رنگوں کا استعمال جہاں ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہے وہاں یہ رنگ دانتوں کو بھی متاثر کرتا ہے کیونکہ یہ کیمیائی رنگ دانتوں کے انیمل یعنی پالش کو تباہ کر دیتا ہے۔ان کھانوں کے منفی اثرات کو ختم کرنے کے لئے ان کے استعمال کے فورا بعد دمنہ کو وھو لیں ۔ اس کے علاوہ آپ ان کے اثرات کو دور کرنے کے لئے آپ قدرتی بلیچ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اب ہم آپ کو ایسے قدرتی بلیچز کا بتاتے ہیں جو دانتوں کو سفید اور چمکدار بناتے ہیں۔

ناشپاتی

یہ دانتوں سے پیلاہٹ اور پلاک (Plaque)کو ختم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ مسوڑوں کو بھی مظبوط بناتےہیں۔

کدو

یہ ایک بہترین قدرتی بلیچ ہے۔اگر آپ اسکا بھرتا بنائیں یا اسکو سلاد میں شامل کریں تو آپ حیران کن نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

اسٹرابیری

اسٹرابیری کا استعمال آپ کے دانتوں کو سفید اور چمکدار بناتے ہیں۔ اس میں میلک ایسڈ پایا جاتا ہے جو دانتوں سے پلاک (Plaque) کو موثر طریقے سے ختم کرتا ہے۔

اجوائن

یہ دانتوں سے پلاک (Plaque) کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ بیکٹیریا کو بھی ختم کرتا ہے۔

اورنج

اورنج میں پایا جانا والا سٹرس ایسڈ(Citrus Acid) دانتوں کو سفید اور چمکدار بناتا ہے۔۔

پیاز ، لہسن، کھٹاس والے کھانے اورمچھلی وغیرہ کھانے سے مُنہ سے بدبو پیدا ہوتی ہے اور اگر ان کھانوں کے بعد آپ نیچے دئیے گئے کھانوں میں سے کوئی کھانا استعمال کریں تو یہ آپ کے مُنہ کی بدبو کو ختم کر دیں گے اور وہ کھانے ہیں سیب، دار چینی، چیری، تلسی، پالک ،تربوز سبز چائے، سبز الائچی وغیرہ ۔