دانت شخصیت کی نمائندگی کرتے ہیں اور اگر یہ پیلے ہوں تو جہاں خود اعتمادی میں کمی کا باعث بنتے ہیں وہاں دُوسروں پر آپ کی شخصیت کا بُرا تاثر پیدا کرتے ہیں اور ان کے پیلے ہونے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ بیماری پیدا کرنے والے جراثیم مُنہ میں اپنی افزائش کرتے ہیں اور مُنہ کے راستے پیٹ میں جاکر صحت خراب کرتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہم دانتوں کو موتیے جیسا سفید رکھنے کے چند آسان گھریلو ٹوٹکے ذکر کریں گے جن کو استعمال کر کے آپ بھی پُر کشش مسکراہٹ حاصل کر سکتے ہیں اور صاف سُتھرے دانتوں کیساتھ اچھی صحت قائم رکھ سکتے ہیں۔
نمبر 1 تیل کیساتھ کلی کریں
نمبر 2 بیکنگ سوڈے یا میٹھے سوڈے سے بُرش کریں
بیکنگ سوڈا جراثیم کا خاتمہ کر دیتا ہے اور بیکنگ سوڈے والے ٹوتھ پیسٹ یا صرف بیکنگ سوڈے کیساتھ بُرش کرنا دانتوں کی چمک اور سفیدی واپس لے آتا ہے لہذا دن میں کم از کم دو دفعہ بیکنگ سوڈے کیساتھ بُرش کریں۔
نمبر 3 ہائیڈروجن پر آکسائیڈ
ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کسی بھی میڈیکل سٹور سے آسانی سے مل جاتی ہے اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ صدیوں سے بلیچینگ کے لیے استعمال ہو رہی ہے آپ اسے بطور ماوتھ واش استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ بیکٹریا کا خاتمہ کر دیتی ہے اور اسے بیکینگ سوڈے میں شامل کر کے اپنی ٹوٹھ پیسٹ بنا سکتے ہیں جس سے دانتوں کے داغ کُچھ ہی دنوں میں غائب ہوجائیں گے اور دانت سفید موتیے کی طرح چمکنے لگیں گے۔
نمبر 4 سیب کا سرکہ
نمبر 5 کچی سبزیاں سلاد اور پھل کھائیں
کچی سبزیاں جیسے سلاد وغیرہ میں استعمال ہونے والی سبزیاں اور پھل جیسے سیب کینو مالٹا سٹرابری وغیرہ چبا چبا کر کھانے سے جہاں مُنہ کے جراثیموں سے نجات ملتی ہے وہاں انہیں کھانا دانتوں کے داغوں کو ختم کرنے کا باعث بنتا ہے۔
نمبر 7 درخت کی چھال سے دانت صاف کریں
یہ طریقہ بھی صدیوں پُرانا ہے اور انتہائی آزمودہ ہے درخت کی نرم چھال دانتوں کے داغ اور پیلاہٹ ختم کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی اور روزانہ دو سے تین دفعہ اس چھال سے دانت صاٖف کرنے سے دانت سفید موتیے کی طرح چمکنے لگتے ہیں۔
نمبر 8 مسواک
مسواک کرنے کے فائدے گنتی میں نہیں لائے جاسکتے اور مسواک کی افادیت انسان نے اپنی ابتدا میں ہی دریافت کر لی تھی اور روزانہ ہر نماز سے پہلے مسواک کرنا جہاں مُنہ کے تمام جراثیموں کا خاتمہ کرنے کا باعث بنتا ہے وہاں مُنہ میں مہک پیدا کرتا ہے اور دانتوں کی پیلاہٹ کو چند ہی دنوں میں ختم کر دیتا ہے۔
نمبر 9 کیلشیم سے بھرپور کھانے کھائیں
صحت مند غذا جس میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہو جہاں دانتوں کو پیلاہٹ سے محفوظ رکھتی ہے وہاں یہ ہماری صحت پر انتہائی مثبت اثرات پیدا کرتی ہے لہذا کیلشیم سے بھرپُور کھانوں کا استعمال زیادہ کریں۔
نمبر 10 ریگولر دانتوں کا خلا کریں
روازنہ بُرش کرنا اور دانتوں کا خلا کرنا ایسے ہی ضروری ہے جیسے روزانہ کھانا کھانا، دھاگے کیساتھ دانتوں کا خلا کریں تاکہ دانتوں کے درمیان پھنسے ہُوئے خوراک کے ذرات صاف ہوجائیں۔