خود اعتمادی انسان کو کامیاب بناتی ہے اور یہ پیدائشی نہیں ہوتی بلکہ اسے سیکھنا پڑتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کا نصاب دُنیا میں کئی کالجز میں پڑھایا جاتا ہے مگر آکسفورڈ یونیورسٹی سے پڑھنے والے طالبعلم زیادہ کامیاب کیوں ہوتے ہیں؟ اس لیے نہیں کے اُنہیں نصاب سے زیادہ باتیں سیکھائی جاتی ہیں بلکہ اُن کی کامیابی کی وجہ اُن کی خوداعتمادی ہوتی ہے جو اُنہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں سیکھائی جاتی ہے۔
اس آرٹیکل میں خود اعتمادی پیدا کرنے والی 10 عادتوں کو شامل کیا جارہا ہے جس پر عمل کرکے نہ صرف آپ کے اندر Confidence پیدا ہوگا بلکہ لوگوں کہ آپ کے ساتھ ملنے اور بات کرنے کے طریقے میں مزید عزت پیدا ہوگی۔
نمبر 1 تعریف کوہمیشہ قبول کریں
لوگ تعریف کیے جانے پر مختلف طرح کا رسپانس دیتے ہیں، کُچھ لوگوں کی تعریف کی جائے تو وہ شرما جاتے ہیں تعریف کرنے والا اگر کہے کہ آج تو آپ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں تو کُچھ لوگوں کا جواب ہوتا ہے ” نہیں کوئی خاص بات نہیں” وغیرہ وغیرہ، مگر تعریف کے جواب میں یہ طریقہ کار درست نہیں ہے اور ظاہر کرتا ہے کے آپ میں خود اعتمادی کی کمی ہے، تعریف کے جواب میں ہمیشہ یہی ظاہر کریں کے آپ تعریف کو کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے اور تعریف کے جواب میں سب سے بہترین جواب شکریہ اور تھینک یو ہے اور یہ مت سوچیں کے تعریف کرنے والا آپ کو بنا رہا ہے بلکہ یہ سوچیں کہ اللہ نے آپ کے اندر خوبیاں رکھی ہیں جن کی تعریف کی جانی چاہیے۔
نمبر 2 پرفیکٹ بننے کی کوشش نہ کریں
جاب وغیرہ کے دوران گھر میں یا کہیں بھی اگر آپ پر بہت زیادہ کاموں کا بوجھ ہے آپ نے 30 فون کالز کرنی ہیں 50 ای میلز لکھنی ہیں یا مزید کام کرنا ہے تو پریشان نہ ہوں اپنا کام اپنی رفتار سے جاری رکھیں اور اگر کام میں کوئی غلطی ہوجائے تو اپنی باڈی لینگویج سے ظاہر نہ ہونے دیں کہ کُچھ غلط کر دیا ہے آرام سے اپنا کام جاری رکھیں اور بریک کے وقت پر بریک لیں تاکہ توانائی دوبارہ بحال ہو اور یاد رکھیں دُنیا میں کوئی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا اور اُن لوگوں سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں جو کامیابی کے آسمان پر ستاروں کی طرح چمکتے ہیں، اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور کوشش کریں کے غلطی دوبارہ نہ ہو۔
نمبر 3 گفتگو کے دوران آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں
جب کوئی آپ سے بات کر رہا ہو تو ادھر اُدھر دیکھنا یا موبائل کو بار بار دیکھنا خود اعتمادی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے گفتگو کے دوران بات کرنے والے کے ساتھ آئی کنٹیکٹ رکھیں اور توجہ سے بات سُنیں اور بات کریں اس سے آپ کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوگی اور توجہ بڑھے گی۔
نمبر 4 چلتے ہُوئے کمر سیدھی رکھیں
چلتے ہُوئے سر اُٹھا کر چلیں اور کمر کو سیدھا رکھیں کیونکہ یہ خوداعتماد لوگوں کا طریقہ ہے اور اگر آپ ایسے نہیں چلیں گے یاگردن جھکا کر کندھوں کو لٹکا کر چلیں گے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ میں خوداعتمادی کی کمی ہے لہذا اپنی چال میں وقار پیدا کریں، سائنس کہتی ہے کہ آپکی پُروقار چال آپ کے سٹریس کو ختم کرتی ہے۔
نمبر 5 منفی خیالات کو نظر انداز کردیں
نمبر 6 آپ کے ہاتھوں مکمل ہونے والے کام آپ کی Achievements ہیں
اپنی Achievements کو تحریر کریں مثال کے طور پر اگر کوئی آپ سے پوچھتا ہے آج آپکا دن کیسا گُزرا تو جو کُچھ کیا ہے اُس کا ذکر کریں جیسے آج میں نے سارے گھر کی صفائی کی اور پھر ورزش کی وغیرہ اور اپنی Achievement کی کاپی میں روزانہ کوئی نئی چیز تحریر کریں۔
نمبر 7 اپنی ذات کو اپنا آئیڈیل بنائیں
مختلف صورتحال میں خوداعتمادی کیا ہوتی ہے یہ سوال اپنی ذات سے کریں خاص طور پر اس بات کو اُس کام سے پہلے ضرور سوچیں جس کام کو کرنے میں خوداعتمادی کی ضرورت ہوتی ہے۔
ضروری نہیں ہے کہ آپ کے حلقہ احباب میں شہر کے طاقتور لوگ ہوں یا بااثر لوگ ہوںیا خوبصورت لوگ ہوں اور ایسے تعلقات نہ ہونے سے کوئی چھوٹا نہیں ہوجاتا۔اپنی C V بنائیں اور مختلف جگہ جاب کے لیے اپلائی کریں اور ریجیکٹ ہو جانے کا خوف دل سے بلکل نکال دیں صورتحال موافق ہے یا نہیں آپ کی ذات پر اثر نہیں ہونا چاہیے اور ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہیں۔
نمبر 8 اجنبی لوگوں سے بھی گفتگو کریں
کسی کو نا جانتے ہُوئے بھی راہ چلتے سلام کرنا بہت اچھی بات ہے اور کسی کو نہ جانتے ہُوئے بھی اُس کا حال پُوچھ لینا جہاں خود اعتمادی پیدا کرتا ہے وہاں دُوسرے لوگوں کے دماغ میں آپ کا ایمج بہتر بناتا ہے، پارٹی وغیرہ یا شادی کے فنکشن پر اجنبی لوگوں کے ساتھ بھی دوستانہ انداز سے بات کریں تاکہ آپ کی خوداعتمادی بڑھے۔
نمبر 9 فارغ ہوں تو دوسروں کی مدد کریں
راہ چلتے اگر کوئی بزرگ مل جائے جو کسی چیز کو اُٹھا کر چل رہا ہے تو اُسے اپنی مدد کی پیشکش کریں کوئی مزدور بھاری چیز اُٹھانے کی کوشش کر رہا ہے تو رُک کر اُس کی بھی مدد کریں، بچے یا بُوڑھے سڑک پار کر رہے ہوں تو سڑک پار کرنے میں اُن کی مدد کریں، ایسے تمام کام آپکی خوداعتمادی میں بُوسٹ پیدا کریں گے اور آپکا اخلاق بہتر سے بہتر تر ہوتا چلا جائے گا۔
نمبر 10 سوشل میڈیا پر وقت ضائع نہ کریں
سوشل میڈیا پر لوگوں کی تصاویر کو دیکھنا بند کر دیں اور اُن تصاویر کا اپنے ساتھ موازنہ کرنا تو بلکل ختم کردیں کیونکہ یہ آپ کی سیلف اسٹیم کو متاثر کرنے والی بات ہے، لوگ سوشل میڈیا پر اپنی ترقی کا موازنہ دوسرے لوگوں سے کرتے ہیں جس سے وہ اپنے آپ کو خود ہی نقصان پہنچاتے ہیں یاد رکھیں سوشل میڈیا پر لوگ وہی تصویر شیئر کرتے ہیں جو خوبصورت ہو یا صرف اپنی کامیابی دیکھاتے ہیں اپنی ناکامی کو کوئی سوشل میڈیا پر نہیں لگاتا۔