دل و دماغ کی قوت کیساتھ ہڑڑ کے 10 نسخے جنہیں طبیب ہر بیماری کی شفا کہتے ہیں

Posted by

ایلوپیتھی سائنس سے بنائی گئی ادویات یا ماڈرن ادویات اور سرجری وغیرہ کے طریقہ علاج کے لیے ایک ٹرم ہے جسے ایلوپیتھی کا نام سب سے پہلے 1810 میں ہومیو پیتھی ادویات کے موجد Samuel Hahnemann نے دیا تاکہ اس طریقہ علاج کی ادویات اور ہومیو پیتھی ادویات کی علیحدہ علیحدہ پیچان قائم رہے۔

ایلوپیتھی طریقہ علاج 19 ویں صدی کے شروع میں یورپ اور امریکہ میں مشہور ہونا شروع ہُوا اور پھر میڈیکل سائنس جیسے جیسے ترقی کرتی گئی یہ طریقہ علاج ساری دُنیا میں انتہائی کامیاب ہُوا اور آج اس طریقہ علاج کا ڈاکٹر بننے کے لیے طالبعلم کئی کئی سال تعلیم حاصل کر کے اس طریقہ علاج کی ادویات کے ڈاکٹر بنتے ہیں اور پھر ادویات کے ڈاکٹر بننے کے بعد وہ اس طریقہ علاج کی بہت سی شاخوں جیسے سرجری، نیورو سرجری وغیرہ کے ماہر بننے کے لیے کئی کئی سال پڑھتے ہیں اور سپیشلیسٹ ڈاکٹر بنتے ہیں۔

اس حساب سے دیکھا جائے تو آج کا یہ مشہور طریقہ علاج تقریباً 200 سال پُرانا ہے مگر طبیب حضرات اس طریقہ علاج سے پہلے دوسرے اور بہت سے طریقہ علاج استعمال کرتے تھے جن میں یونانی ادویات اور ایوردیک طب جو کہ 3000 سال سے بھی پُرانا طریقہ علاج ہے اور آج بھی اس طریقہ علاج کا استعمال پاکستان، بھارت اور چین سمیت دُنیا کے بہت سے ممالک میں ہوتا ہے اور اس طریقہ علاج میں زیادہ تر ہربل ادویات جن کے سائیڈ ایفیکٹ نہ ہونے کے برابر ہیں مریضوں کو استعمال کروائی جاتی ہیں جن سے بہت سی بیماریوں کا علاج کامیاب علاج کیا جاتا ہے۔

اس آرٹیکل میں طب یونانی اور طب ایوردیک میں استعمال ہونے والی ہرب جسے ہم ہڑڑ کے نام سے جانتے ہیں سے 10 بیماریوں کا علاج ذکر کریں گے جن کے نسخے کئی صدیوں سے استعمال ہو رہے ہیں اور مریض ان سے شفا یاب ہوتے ہیں اور طبیب حضرات کا کہناہے کہ یہ نسخے صدیوں کی تحقیق کا نچوڑ ہیں اور سوائے موت کے ہر بیماری کے لیے ان کے اندر شفا ہے۔

نمبر 1 دل و دماغ کی قوت کے لیے

طبیب حضرات کاماننا ہے کہ ہڑڑ کو نمک، شکر اور گھی کیساتھ ملا کر اگر استعمال کیا جائے تو اس میں تمام بیماریوں کی شفا ہے، خاص طور پر اگر کھانے کے ساتھ کھائی جانے والی چٹنی میں ہڑڑ کو شامل کیا جائے تو یہ دل اور دماغ کو قوت بخشتی ہے اور عمر کو لمبا کرتی ہے، یہ کھانے کو ہضم کرنے میں انتہائی مددگار ہے اور کھانے کے بعد قے اور متلی جیسی کفیت کو پیدا نہیں ہونے دیتی۔

نمبر 2 قبض دست اورآنتوں کی صفائی کے لیے

پیٹ کی بیماریوں میں طبیب حضرات ہڑڑ کا استعمال بہت مفید قرار دیتے ہیں خاص طور پر قبض کی شکایت کی صورت میں ہڑر کو پیپری اور نمک کے ساتھ ہم وزن ملا کر کھلایا جاتا ہے جو ہر قسم کی قبض کی شکایت کو دُور کر دیتا ہے اور دستوں کی بیماری کے علاج کے لیے ہڑڑ کو اُبال کر کھلایا جاتا ہے اور آنتوں کی صفائی کے لیے ہڑڑ کو مُرغ کی یخنی میں ڈال کر دینا کسی اکسیر سے کم کام نہیں کرتا۔

نمبر 3 خُون کی صفائی کے لیے

طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ ہڑڑ خون کو صاف کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے اور خُون صاف کرنے کے لیے وہ ہڑڑ کو گُڑ کیساتھ ملا کر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں اور دل اور دماغ کی طاقت کیساتھ خون کی صفائی کے لیے 10 گرام ہڑڑ کو 40 ملی لیٹر پانی میں حل کرکے روازنہ پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

نمبر 4 کھانسی کے لیے

ہڑڑ کا یہ نسخہ طب ایوردیک اور طب یونانی میں کئی صدیوں سے کھانسی کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جس میں ہڑڑ، کالی مرچ اور پیپری کو ہم وزن باریک پیس لیں اور 3 سے 4 گرام روزانہ استعمال کریں کھانسی جڑ سے ختم ہوجائے گی۔

نمبر5 ہاضمے کے لیے

راک نمک اور جریری کیساتھ ہم وزن ہڑڑ شامل کرلیں اور چُورن بنا لیں یہ بد ہضمی کو دُور کرنے کے لیے بہترین پھکی ہے جو آپ کی بھوک کو بڑھائے گی۔

نمبر 6 جگر کے لیے

ہڑڑ خُون کی صفائی کرتی ہے اور اگر اسے شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ جگر کے لیے انتہائی مُفید ہے اور جگر کی گرمی اور سُستی کو دُور کرتی ہے۔

نمبر 7 سُریلی آواز کے لیے

طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ گلہ صاف کرنے اور آواز کو سُریلا کرنے کے لیے ہڑڑ میں پھٹکری پاوڈر شامل کر کے اسے نیم گرم پانی میں مکس کر لیں اور اس پانی کے ساتھ روزانہ غرارے کریں یہ جہاں آپ کو موسمی بیماریوں سے بچائے گی وہاں آپ کی آواز کو سُریلا بھی کردے گی۔

نمبر 8 جراثیموں اور پیٹ کے کیڑوں کے لیے

طبیب حضرات بچوں کے پیٹ کے کیڑوں اور پیٹ سے دیگر جراثیم کے خاتمے کے لیے ہڑڑ کو نیم کی چھال کیساتھ باریک پیس کر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں اور نیم اور ہڑڑ میں شامل اینٹی بیکٹیریا خوبیاں ان بیماریوں کا خاتمہ کر دیتی ہیں۔

نمبر 9 منہ کے چھالوں کے لیے

منہ کے چھالے عام طور پر پیٹ کی بیماریوں کا نتیجہ ہوتے ہیں اور معدے میں گرمی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اس کے لیے ہڑڑ کو رات کو پانی میں بھگو دیں اور نہار مُنہ اس پانی سے کلی کریں اور ساتھ میں ہڑڑ کا چورن استعمال کریں تو اس سے منہ کے چھالوں کیساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں سے شفا ملتی ہے۔

نمبر 10 تیزابیت کے لیے

معدے میں اگر تیزابیت پیدا ہو رہی ہے تو یہ اور بہت سی بیماریوں کو جنم دے سکتی ہے، معدے کی تیزابیت کو دُور کرنے کے لیے ہڑڑ کو کشمش کیساتھ شامل کر کے کھایا جائے تو تیزابیت سے نجات ملتی ہے اور نظام انہظام کو تقویت ملتی ہے۔

نوٹ: طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ ہڑڑ تاثیر میں گرم ہوتی ہے اس لیے حاملہ خواتین اس کا استعمال طبیب سے مشورہ کیے بغیر نہ کریں۔

Featured Image review credit:Bhaskaranaidu [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons, The Image has been resized