دماغ کی طاقت کو حیرت انگیز طور پر بڑھانے والے طریقے جو کام کو ممکن بنا دیں

Posted by

دماغ ہمارے جسم کا لازم و ملزوم اور نہائیت پچیدہ عضو ہے۔ماہرین کے مطابق انسانی دماغ میں 100 ارب خلیات پائے جاتے ہیں جنہیں نیورونز کہا جاتا ہے۔انسانی دماغ کو کام کرنے کے لئے 20 سے 25 فیصد تک خون اور آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ کا دماغ آپ کے لمس کو پہچانتا ہے، اس وجہ سے آپ خود کو گدگدی نہیں کر سکتے۔انسانی دماغ دن کی بجائے رات کے وقت زیادہ ایکٹو ہوتا ہے۔

دماغ جسم کی تمام سرگرمیوں کو کنٹرول کرتا ہے اور ان سرگرمیوں کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے کے لئے دماغ کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغی صحت کی تندرستی بے شمار بیماریوں سے بچاتی ہےاور اگر ذہن کمزورہو جائے تو ذہنی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں جس سے کسی کام میں دل نہیں لگتا۔

کیا آپ کو معلوم ہےکہ دماغی طاقت کو بڑھانے کے لئے کونسے طریقے اپنائے جا سکتے ہیں ؟اگر نہیں تو درج ذیل بیان کیے گئے طریقے اپنا کر آپ اپنی دماغی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

دماغی صحت کے لئے روزانہ کی جانے والی ورزشیں

ماہرین نے کچھ ایسی ورزشیں متعارف کروائی ہیں جن کو اپنا کر آپ اپنے دماغ کی سوچنے کی صلاحیت اور تجزیاتی قابلیت کو کئی گنا تک بڑھا سکتے ہیں.

اس کے لئے آپکو مندجہ ذیل تجاویز پر عمل کرنا ہے

  • سب ٹائٹل کے ساتھ غیر ملکی فلمیں دیکھیں
  • جسمانی کرتب دکھانے کا عمل سیکھیں
  • عام طور پر استعمال کیے جانے والے راستوں کی بجائے مختلف راستہ اپنائیں
  • اگر آپ سیدھے ہاتھ سے کام کرتے ہیں تو اپنے الٹے ہاتھ سے برش اور ڈرائنگ بنائیں اور اگر الٹے ہاتھ سے کام کرتے ہیں تو یہی ورزش سیدھے ہاتھ سے کریں

میوزک کا استعمال

ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مخصوص قسم کے میوزک سننے سے دماغی صلاحیت 15 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔

اس کے لئے آپکو مندجہ ذیل تجاویز پر عمل کرنا ہے

اپنے دن کا آغاز کرنے سے پہلے 20 سے 30 منٹس کے لئے "موزارٹ” میوزک سنیں۔ اس کے لئے آپ YouTube پر موزراٹ میوزک(Mozart Music) سرچ کریں ۔ یہ میوزک نہ صرف آپ کو ذہنی سکون مہیا کرے گا بلکہ آپکے دماغ کوبھی تیز کرے گا۔

حافظہ تیز کرنے کے لئے ورزش

لڈو کے دانوں سے کھیلی جانے والی یہ گیم حافظے کو غیر معمولی حد تک بڑھا دیتی ہے۔ تمام ملکوں کی افواج بھی اپنے حاسوسوں کو ٹرین کرنے کے لئے اسی گیم کی مدد لیتی ہیں۔

اس کے لئے آپکو مندجہ ذیل تجاویز پر عمل کرنا ہے

3-4 لڈو کے دانے لیں اور انہیں نیچے پھینکیں۔ پھر ان کو اپنے ہاتھ کی مدد سے چھپا لیں۔ اب اپنا ہاتھ ایک سیکنڈ کیلئے اوپر اٹھائیں،دانوں پر نمبر کو پڑھیں اور پھر سے ان دانوں کو ہاتھ کی مدد سے ڈھانپ لیں۔ اب یاد کرنے کی کوشش کریں کہ ہر دانے پر کیا نمبر تھا۔

  • دن بہ دن لڈو کے دانوں کی تعداد بڑھاتے جائیں
  • اس گیم کو روزانہ 5 سے 10 منٹس تک کھیلیں۔

بھرپور نیند

انسانی دماغ کو صحت مند رہنے کے لئے 7 سے 8 گھنٹےتک رات کی نیندبھرپور طریقے سے لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔دن کے وقت سونے سے جسم میں کورسٹول (Cortisol)پیدا ہوتا ہے جو بھوک اور نیند کو کم کرتا ہے جس سے ذہنی دبا ؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔

اگر آپ اندھیرے میں اور کھلے ہوادار کمرے میں سوتے ہیں تو آپ کا دماغ نہ صرف ریلیکس ہو گا بلکہ دماغی قوت میں بھی اضافہ ہوگا۔

دماغی صلاحیت بڑھانے والی غذائیں

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ غذائیں آپ کے دماغی صلاحیت کو حیران کن طور پر بڑھاتی ہیں۔ اس کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل غذائیں کھانی چاہیں مچھلی، ڈارک چاکلیٹ، پنیر، زیتون کا تیل، گاجر،سویا بین، ادرک،انجیر، پالک، کیلا ، سیب کا جوس اور بٹیر کے انڈے۔

شوگر اور کولیسٹرول کے لیول کو کنٹرول کریں

اگر خون کے اندر شوگر اور کولیسٹرول کی مقدار نارمل ہے توآپ کا دماغ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ وقتاً فوقتاً اپنا شوگر لیول چیک کرتے رہیں۔

فیثا غورث سسٹم

یہ ایکسرسائز انسانی دماغ کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ معلومات کو زیادہ دیر تک یاد رکھ سکے اور مستقبل کے بارے میں پشین گوئی کر سکے۔اس کے لئے آپکو مندجہ ذیل تجاویز پر عمل کرنا ہے رات کو سونے سے پہلے سارا دن پیش آنے والے تمام واقعات کو ڈائری میں لکھیں۔اور غور کریں آیا آپ پر ان کا اثر مثبت رہا یا منفی۔اور تجزیہ کریں کہ کیا یہ تمام واقعات آپکے منصوبےاور سوچ کے مطابق ہوئےیا نہیں۔ ایسا کرنے سے آپ کا دماغ ان واقعات کو یاد رکھے گا اور مستقبل میں پیش آنے والے تمام واقعات کے بارے بہتر فیصلہ کر نے کے قابل ہو سکے گا۔

دماغی قوت بڑھانے میں اضافہ کرنے والے وٹامن

ماہرین کے مطابق وٹامنC, D اور B کا باقاعدہ استعمال دماغی قوت میں 10 فیصد تک اضافہ کر تا ہے۔ وٹامن C سے بھرپور غذائیں: آم ، مالٹا ، اسٹابری، کالی مرچ اور آلو۔

وٹامن D سے بھرپور غذائیں: سالمنز مچھلی، جگر، انڈے کی زردی اور کریم

وٹامن B سے بھرپور غذائیں: خشک میوہ جات، پھلیاں اور لوبیا

مطالعہ

کتابیں پڑھنا ، آپ کی ووکیبلری کو بڑھاتا ہےاوردماغ کی تجزیاتی صلاحیت کو 15 فیصد تک بڑھاتا ہے۔ دماغی صلاحیت بڑھانے کیلئے آپ کو کیا پڑھنا چاہیے

  • مختلف ملکوں کا کلاسیکل ادب پڑھیں
  • شاعری
  • رومانوی کہانیاں
  • اخلاقی کہانیاں
  • سائنس فکشن کہانیاں
  • سائنسی معلومات والی کتابیں

جسمانی ورزشیں دماغ کو تیز بناتی ہیں

جسمانی ورزش اور مختلف قسم کے کھیل جسم کو صحت مند اور توانا بناتے ہیں، خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں اور دماغ کو اسکی ضروریات کے مطابق آکسیجن پہنچاتے ہیں۔

اس کے لئے آپکو مندجہ ذیل تجاویز پر عمل کرنا ہے

  • روزانہ 20 سے 30 منٹ تک ورزش کریں
  • جسمانی مشقت والی گیمز کھیلیں

اپنا سوشل سرکل بڑھائیں اور دماغ کو مظبوط بنائیں

نئے لوگوں سے دوستی اور جان پہچان دماغی صلاحیت میں 15 فیصد تک اضافہ کرتا ہے۔

اس کے لئے آپکو مندجہ ذیل تجاویز پر عمل کرنا ہے

  • منفی لوگوں سے بات چیت اور رواسم مت بڑھائیں
  • روزانہ مختلف لوگوں سے بات چیت کریں
  • ایسے شخص سے تعلق بنائیں جو آپ سے زیادہ تیز ہو

دھوپ میں لیٹنا دماغی صلاحیت کو بڑھاتا ہے

سورج کی روشنی خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے، وٹامن D اورسیروٹونن پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔جس سے آپ کی ذہنی صلاحیت بڑھتی ہے اور آپ میں خوش مزاجی کی خاصیت پیدا ہوتی ہے۔

دماغی قوت بڑھانے کیلئے پیار سب سے بہترین ذریعہ ہے

تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پیار و محبت انسان میں تخلیقی صلاحیت اور تجزیانی سوچ کو بڑھاتے ہیں۔ پیار انسان میں یہ صلاحیت پیدا کرتا ہے کہ وہ ذہنی دبا ؤ کے خلاف مزاحمت کر سکے

اس کے لئے آپکو مندجہ ذیل تجاویز پر عمل کرنا ہے

  • دن میں کم از کم ایک گھنٹہ پیارو محبت کو دیں
  • اپننے پسندیدہ شخص کی باتیں غور سے سنیں
  • اپنے پیاروں کو سینے سے لگائیں، وقتاً فوقتاً ان کی تعریف کریں
  • گھر اور آفس کے کاموں میں اپنے پیاروں کا ہاتھ بٹائیں

ذہنی مشقت والی گیمز

چیس، سکریبل، ڈومینوزاور پوکر جیسی ذہنی مشقت والی گیمز دماغی قوت کو بڑھاتی ہیں اور دماغ کی لوجیکل صلاحیت کو 10 فیصد تک اضافہ کرتی ہیں۔

اس کے لئے آپکو مندجہ ذیل تجاویز پر عمل کرنا ہے

  • اوپر بیان کی گئی گیمز میں سے کوئی بھی گیم ہفتے میں 2 سے 3 بار کھیلیں
  • ہر دفعہ گیم کو مشکل سے مشکل بناتے جائیں

ایسا کرنے سے دماغی قوت اور دماغ کی لوجیکل صلاحیت میں حیران کن طور پر اضافہ ہوتا ہے۔