دنیا کی 5 مہنگی ترین سبزیاں جنکی قیمت آپ کے وہم و گمان سے بھی زیادہ ہے

Posted by

سبزیاں عام طور پر موسمی ہوتی ہیں اور جب کسی سبزی کا موسم ختم ہو جاتا ہے تو اسے سٹور کرنے والے اس کی مُنہ مانگی قیمت وصول کرتے ہیں مگر دُنیا میں کُچھ سبزیاں ایسی بھی ہیں جن کی قیمت بازار میں آتے ہی آسمان پر ہوتی ہے اور اس کی وجہ ان سبزیوں پر ہونے والی کسان کی بے تحاشا محنت اور کاشتکاری کا خص ماحول ہے جو کسان ان سبزیوں کو مہیا کرتا ہے تاکہ یہ پروان چڑھ سکیں۔

اس آرٹیکل میں دنیا کی 5 مہنگی ترین سبزیوں کو شامل کیا جا رہا ہے جن کی قیمت آپ کے وہم و خیال سے بھی زیادہ ہے اور ساتھ ہی آپ کی معلومات میں اضافے کے لیے ان کی مہنگائی کی وجوہات کا بھی ذکر کیا جائے گا۔

نمبر 1 یارتسا گُنمبو مشروم

Cordyceps sinensis.jpg
Nicolas Merky, CC BY-SA 3.0 DE, via Wikimedia Commons

کوہ ہمالیہ میں 3ہزار سے پانچ ہزار میٹر کے بُلند پہاڑوں میں اُگنے والا یہ مشروم کیٹرپیلر فنگس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے لیکن ایشیا میں یہ اپنی مقامی نام یارتسا گنمبو سے مشہور ہے جسکا مطلب "گھاس کا کیڑا” ہے۔

یہ مشروم کوہ ہمالیہ میں نیپال، ہندوستان، بھوٹان اور چین میں تبت کے علاقے میں قدرتی طور پر اُگتا ہے اور انتہائی نایاب ہے۔ یہ مشروم پُرانے زمانے میں بادشاہوں کی خوراک میں استعمال ہوتا تھا اور اب دُنیا کے مہنگے ریسٹورینٹ اسے سُوپ کے علاوہ اور بھی ایسے کھانوں میں استعمال کرتے جن کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ چین اور طب ایوردیک کی ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے اور ان ادویات کے متعلق فوک کہانیاں مشہور ہیں کہ یہ ہر مرض کا علاج ہیں اور اس سے مردوں کو زبردست قوت حاصل ہوتی ہے۔

یارتسا گنمبو مشروم کی ٹاپ کلاس کوالٹی کے 453 گرام مشروم کی قیمت 2012 میں 50 ہزار ڈالر تک چلی گئی تھی یعنی آدھا کلو سے بھی کم یہ مشروم تقریباً 84 لاکھ پاکستانی روپئے میں فروخت ہُوا تھا۔

نمبر 2 لابانوتی آلو

File:Pomme de terre variété bonnotte.JPG
BastienM, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons

ویسٹرن فرانس کے ایک جزیرے میں اُگنے والا یہ آلو سالانہ صرف 100 ٹن کے قریب کاشت ہوتا ہے اور ایک ایک لابانوتی آلو کو کسان اپنے ہاتھ سے کاٹتا ہے اور اس آلو کی فصل پر سمندری ویڈ اور الگئی جیسی فرٹ لائزر ہاتھوں سے چھڑکی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس آلو میں ایک علیحدہ ذائقہ پیدا ہوتا ہے۔ یہ آلو مارکیٹ میں تقریباً 320 ڈالر فی پاونڈ یعنی آدھا کلو سے 50 گرام میں فروخت ہوتا ہے اور پاکستانی روپئے میں اس کے فی کلو کی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار روپئے بنتی ہے۔

نمبر 3 ہوپ شوٹس

File:Frittata luvertin 01 lavaggio germogli.jpg
Prof.lumacorno, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons

اس سبزی کے بہت سے نام ہیں لیکن یہ جس بھی نام سے خریدی جائے اسکی قمیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا اور اسکی وجہ اسکی کاشت پر ہونے والی محنت ہے جس نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس کی قمیت کو آسمان پر پہنچا رکھا ہے اور یہ بازار میں تقریباً 900 ڈالر فی کلو میں فروخت ہوتی ہے جو پاکستانی روپئے میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپئے بنتے ہیں۔

نمبر 4 وصابی روٹس

G:\Pics Sharing\fresh-wasabi-root.jpg
Fresh Wasabi Root) / Creative Commons Attribution-NonCommercial-ShareAlike 4.0 International License

اگر آپ جاپانی ڈش سوشی کھانے کے شوقین ہیں تو آپ کو پتہ ہوگا کہ جاپان کے کُچھ ریسٹورینٹ اس ڈش کے بے تحاشا پیسے چارج کرتے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ اس کی وجہ اس میں موجود خاص مچھلی اور دیگر اجزا ہیں لیکن اس کی ایک وجہ اس میں استعمال ہونے والی تازہ وصابی بھی ہے جسے باریک کاٹ کر اس میں شامل کیا جاتا ہے اور یہ سبزی تقریباً 28 ہزار روپئے کلو میں فروخت ہوتی ہے۔

نمبر 5 یاماشیتا پالک

پالک عام طور پر سستی سبزیوں میں شمار ہوتی ہے لیکن جاپان میں اُگائی میں پیدا ہونے والی یہ پالک جو فرانس میں بھی کاشت کی جاتی ہے اور دُنیا میں صرف مچلن سٹیرڈ شیف اسے خریدتے ہیں اور اسکی ایک پاونڈ کی قیمت 13 سے 14 ڈالر ہے یعنی ایک کلو کی قمیت تقریباً 5 ہزار روپئے۔