دن کی ابتدا ان 11 کاموں سے کرنے سے جسم و دماغ کو توانائی کو بُوسٹر مل جاتا ہے

Posted by

رات کی اچھی نیند سارے دن کے کاموں کو آسان بنا دیتی ہے کیونکہ جسم و دماغ اس نیند سے تروتازہ ہوجاتے ہیں اور روزمرہ کے کاموں کو سرانجام دینے کے لیے پُوری توانائی کیساتھ ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہم اُن عادتوں کا ذکر کریں گے جن کیساتھ اگر ہم اپنی صبح کا آغاز کریں تو جسم و دماغ کی انرجی کو بُوسٹر مل جائے گا اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

نمبر 1 صبح کی چائے یا کافی میں نمک شامل کریں

Pinch-of-Salt-Flakes-800

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کُچھ لوگ چائے اور کافی میں چینی کی بجائے نمک ڈالکر پیتے ہیں اور اگر آپ نے خود سے بھی یہ کام کیا ہے تو آپ جانتے ہیں کہ اس سے چائے اور کافی کا ذائقہ منفرد ہوجاتا ہے۔

صبح کے وقت چائے یا کافی میں ایک چُٹکی نمک ڈالکر پینے سے جہاں مُنہ کا ذائقہ جو رات بھر سونے سے بد ذائقہ محسوس ہوتا ہے بہتر ہوجاتا ہے اور کیفین کے ساتھ نمک مُنہ کے ذائقے کیساتھ ساتھ طبیعت کو بھی خوشگوار کرتا ہے جس سے دن کے باقی کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

نمبر 2 اپنے ناشتے میں انڈے کو لازمی شامل کریں

C:\Users\Zubair\Downloads\brown-egg-3640669.jpg
Photo by YUSUF ARSLAN from Pexels

ایسے افراد جو صبح کے ناشتے میں انڈہ لازمی کھاتے ہیں اُن کے جسم میں ایسے افراد کی نسبت جو انڈہ نہیں کھاتے زیادہ توانائی ہوتی ہے اور اگر آپ انڈے کے ساتھ ناشتے میں چائے یا کافی پیتے ہیں تو کفین اور انڈہ آپ کے جسم کی انرجی کو بُوسٹر لگا دیتا ہے۔

نمبر 3 دارچینی کو ناشتے میں شامل کریں

File:Cinnamomum Verum vs Cinnamomum Burmannii.jpg
Antti Vähä-Sipilä / CC BY-SA 1.0 FI

آپ صبح کی چائے میں دارچینی کو بھی لازمی استعمال کریں اس سے آپ کی چائے یا کافی جہاں آپ کو کیفین مہیا کرے گی وہاں دارچینی ڈالنے سے اس میں تھیانائن کا اضافہ ہوگا اور کفین اور تھیا نائن کا اکھٹا استعمال توجہ میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور دارچینی جہاں اور بیشمار خوبیوں کی حامل ہے وہاں یہ آپ کے مُوڈ کو بھی خوشگوار بناتی ہے اور صبح کا اچھا مُوڈ دن کے سارے کاموں کو سرانجام دینے کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نمبر 4 نہار مُنہ پانی کا ایک گلاس لیموں کے ساتھ پی لیں

Lemon Water in a Glass

پانی زندگی ہے اور رات بھر کی نیند کے بعد نہار مُنہ پانی جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور اگر آپ نہار مُنہ پانی کے ایک گلاس میں لیموں ڈالکر پینے کی عادت اپنا لیں تو یہ جہاں دماغ کو تروتازہ کردے گا وہاں فاضل چربی پکھلا کر اضافی وزن کم کرے گا اور جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوگا جس سے اضافی توانائی ملے گی۔

نمبر 5 صبح کے ناشتے میں جو کا دلیہ شامل کریں

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (4).jpg

صبح کے ناشتے میں جو کا دلیہ جہاں جسم کے لیے بہترین توانائی مہیا کرتا ہے وہاں اس سے پیٹ بھرا رہتا ہے اور جلدی بھوک نہیں لگتی، ایک تحقیق کے مُطابق ایسے افراد جو صبح زیادہ کاربوہائیڈریٹس والے کھانے کھاتے ہیں وہ دُوسرے افراد کی نسبت اپنے کاموں میں زیادہ الرٹ ریتے ہیں۔

نمبر 6 اپنے بیڈ روم کو برائٹ رنگوں سے سجائیں

برائٹ رنگ مُوڈ کو بہتر بناتے ہیں اور صبح کے وقت سُورج کی روشنی جب کمرے میں داخل ہوتی ہے تو یہ اُس روشنی کو جذب نہیں کرتے اور آپ کے ماحول کو روشن کردیتے ہیں اور یہ روشن ماحول آپکی نفسیات پر اثر انداز ہوتا ہے اور آپ کو دن کے کاموں کو سرانجام دینے کے لیے بہتر طور پر تیار کرتا ہے۔

نمبر 7 اپنے دن کا لباس ایک دن پہلے تیار کریں

 

آپ نے اگلے دن کیا پہننا ہے اس بات کا فیصلہ صبح اُٹھنے سے پہلے یعنی رات کو سونے سے پہلے کر لیں اور اپنا لباس تیار کرکے رکھیں اس سے صبح کے وقت آپکے دماغ کی توانائی بچے گی اور آپ جلدی کام کے لیے تیار بھی ہو جائیں گے۔

نمبر 8 دن کے کاموں کی فہرست بنا لیں

آپ نے سارے دن میں کیا کیا کام سر انجام دینے ہیں اس کی فہرست اگر ایک دن پہلے بنا لیں گے تو جہاں آپ کے کام کرنے کی سپیڈ میں اضافہ ہوگا وہاں دماغ کو زیادہ توانائی نہیں خرچ کرنی پڑے گی اور آپ اپنے کام بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں گے۔

نمبر 9 آلارم کلاک اور موبائل فون بستر سے دُور رکھیں

C:\Users\Zubair\Downloads\hand-clock-time-hour-alarm-clock-bell-811915-pxhere.com.jpg

سونے سے پہلے اپنے فون کو چارجنگ پر لگائیں تاکہ صبح کے وقت آپ کا فون پُوری طرح چارج ہو اور اگر آلارم لگاتے ہیں تو آلارم کلاک کو بھی بستر سے دُور رکھیں تاکہ نیند سے جلد بیدار ہونے میں آسانی ہو۔

نمبر 10 گھر سے نکلتے وقت اپنے ساتھ تھوڑا ڈرائی فروٹ رکھیں

C:\Users\Zubair\Downloads\nuts-3841539_1920.jpg

صبح کے وقت گھر سے نکلنے سے پہلے اپنے بیگ میں اپنا من پسند ڈرائی فروٹ اور پانی کی بوتل ضرور رکھیں ان دونوں چیزوں سے جہاں آپ کو ذہنی سکون حاصل ہوگا وہاں انہیں کھانے سے آپ کو سارا دن توانائی کا خزانہ ملتا رہے گا اور آپ جہاں ڈی ہائیڈریٹ ہونے سے بچے رہیں گے وہاں ڈرائی فروٹ سے اپنی بھوک کو کام کے دوران مٹا بھی سکیں گے جس سے جسم و دماغ دونوں کی توانائی اپنے عروج پر کام کرتی رہے گی۔

نمبر 11 ورزش کریں

صبح کی ورزش جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے اور خون سارے جسم کو آکسیجن سپلائی کرتا ہے اس لیے صبح کے وقت ورزش کو اپنی روٹین لازمی بنائیں۔