دو سچی خوشیاں جو کروڑ پتی بننے سے بھی زیادہ مزہ دیتی ہیں

Posted by

جیب میں پیسہ آتا ہے تو انسان سمجھتا ہے کہ اُسے خوشی مل گئی ہے لیکن پیسہ اگر جیب میں پڑا ہے تو سوائے کاغذ کے ٹکڑوں کے اور کُچھ نہیں لہذا انسان اُسے خرچ کرنے کے لیے بازار کا رُخ کرتا ہے اور اپنی من پسند چیزیں خریدتا ہے اور پھر ان چیزوں کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔

مشاہدے کا علم بتاتا ہے کہ انسان چاہے کتنی ہی قیمتی چیز خرید لے وہ اُس سے مستقل خوش نہیں رہ سکتا اور وقت کے ساتھ انسان کا اُس سے دھیان ہٹتا چلا جاتا ہے اور وہ دُوسری چیزوں کی طرف متوجہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

دولت سے خریدی گئی قیمتی اشیا انسان کو مستقل خوش نہیں رکھ سکتی جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان اشیا سے وقتی خوشی ملتی ہے اور وقت بیعت جانے کے بعد انسان ان اشیا کو نظر انداز کر دیتا ہے اور آہستہ آہستہ اُس کا دل خریدی ہُوئی قیمتی چیزوں سے بیزار ہوتا چلا جاتا ہے۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ سچی خوشی کا تعلق اُن کاموں سے ہوتا ہے جنہیں ہم اختیار کر لیتے ہیں اور پھر ہمارا دل بار بار اُن کی طرف جاتا ہے، اس آرٹیکل میں ہم 2 ایسے کام شامل کر رہے ہیں جو ہمیں حقیقت میں سچی خُوشی دیتے ہیں۔

نمبر 1 سیاحت

C:\Users\Zubair\Downloads\5f05107bad6f3.jpg

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کے کسی من پسند چیز کو خریدنے اور کسی جگہ کی سیاحت کرنے کے لیے جانے میں ایک جیسی خوشی ہوتی ہے لیکن خریدی ہُوئی چیز سے حاصل ہونے والی خوشی کی مقدار وقت گُزرنے کیساتھ ساتھ کم ہوتی چلی جاتی ہے مگر وہ لمحات جو ہم نے سیاحت کے سفر میں گُزارے ہوتے ہیں اُن کی یادیں ہمارے خوشی پیدا کرنے والے ہارمونز کو لمحہ بہ لمحہ تقویت دیتی ہیں اور سفر کی یادیں ہمیں بہت دیر تک خوش رکھتی ہیں۔

Jump Boys Jump!

مختلف جگہوں پر جانا، مختلف لوگوں سے ملنا، نئی چیزوں کا سیکھنا، یا جسمانی مشقت والی گمیز کو کھیلنا وغیرہ ہماری خُوشی کا باعث بنتا ہے اور ہم اس طرح کے کاموں کو بار بار کرنا چاہتے ہیں اور دُوسری طرف ہم اگر کوئی نئی گاڑی خریدتے ہیں یا کوئی نیا مہنگا موبائل خریدتے ہیں تو وقت گُزرنے کیساتھ ہمارا دھیان اور لگاؤ ان چیزوں سے ہٹتا چلا جاتا ہے۔

نمبر 2 دُوسروں کو خوش کرنا

C:\Users\Zubair\Downloads\together-2643652_1280.jpg

دُوسروں کو خوش کرنا اچھے اخلاق سے، تحفہ دیکر، مدد کر کے یا کسی اور طریقے سے انسان کو ایک ایسی خوشی دیتا ہے جو اُس کے ذہن میں سکون بھی بھرتی ہے۔

نفسیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی آدمی کو اچانک بڑی دولت مل جائے جیسے اُس کی ملین ڈالر کی لاٹری لگ جائے یا کوئی بڑا پرائز بانڈ نکل آئے تو اس سے حاصل ہونے والی خوشی دماغ میں ہیجان پیدا کر سکتی ہے اور ایسی خوشی سے دماغ میں ایسے مادے اچانک پیدا ہو سکتے ہیں جس سے وہ اپنے اوسان کھو سکتا ہے لیکن جب کوئی آدمی کسی دُوسرے کو خوش کرتا ہے تو اُسے خوشی کیساتھ ایسی راحت ملتی ہے جو بہت عرصے تک اُس کے جسم و دماغ کو سکون بھی دیتی ہے اور خوش بھی رکھتی ہے۔

سچی خوشی حاصل کرنے کے لیے اوپر دئیے گئے 2 طریقوں کے علاوہ کئی اور طریقے بھی ہیں جنہیں یقیناً آپ نے اپنی زندگی میں آزمایا ہوگا اور سچی خوشی حاصل کی ہوگی ، ہماری درخواست ہے کہ ان طریقوں کو ہمارے ساتھ بھی شیئر کیجیے گا تاکہ ہم سب کی معلومات میں اضافہ ہو۔