ہم مستقبل پر بنائی جانے والی ٹی وی سیریز اور فلموں میں جدید طرز تعمیر سے بنی عمارات دیکھتے ہیں تو ہماری آنکھیں حیرت زدہ رہ جاتی ہیں اور ہم سوچتے ہیں کہ شائد واقعی مستقبل میں ایسی تعمیرات ممکن ہو سکیں گی لیکن آج کی دُنیا میں بھی بہت عمارات ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کوئی مستقبل کی عمارت ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم ایسی ہی 10 عمارات کو شامل کر رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو حیرت بھی ہوگی اور مزہ بھی آئے گا۔
نمبر 1 موموک میوزیم

یہ حیرت انگیز عمارت موموک میوزیم کی ہے جو آسٹریلیا میں ہے اس میوزیم میں 10 ہزار سے زیادہ آرٹ ورکس محفوظ ہیں جن زیادہ تعداد اینڈی وارہول، پبلو پکاسو، جوزف، وولف ووسٹل کے ورکس شامل ہیں۔
نمبر 2 اروس آرٹ میوزیم

یہ تصویر اروس آرٹ میوزیم کی چھت کی ہے جو ڈنمارک میں قائم ہے قوس قزاح کے رنگوں والی شیشے سے بنی یہ گول گول گھومتی چھت اس میوزیم میں آنے والے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔
نمبر 3 گارڈن بائی دا بے

سنگاپُور میں موجود یہ گارڈن دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے اور اُنہیں ایسا ہی لگتا ہے جیسے وہ مستقبل کے کسی گارڈن میں آ گئے ہیں۔ آپ سنگاپُور جائیں تو اس خوبصورت گارڈن کی ضرور سیر کریں۔
نمبر 4 وی آئی اے 57 ویسٹ

یہ انوکھی اور تکون شکل کی عجیب و غیریب عمارت رہائشی فلیٹس ہیں جو امریکہ کی ریاست نیویارک میں قائم ہیں۔ لوگ ساری دُںیا سے اس کی عجیب طرز تعیمر دیکھنے آتے ہیں اور اس کے ساتھ اپنی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں تاکہ اُن کے دوست حیران رہ جائیں۔
نمبر 5 ایٹومیم

بلیجیم میں تعمیر یہ ایک لینڈ مارک بلڈینگ ہے جسے آئرن کرسٹل کے یونٹ سیل کی شکل میں تعمیر کیا گیا ہے۔ عجیب طرز تعمیر کی وجہ سے یہ عمارت بھی مستقبل کی کوئی تعمیر لگتی ہے۔
نمبر 6 گلیکسی سوہو

بیجینگ چین میں موجود یہ خوبصورت عمارت گلیکسی سوہو کے نام سے جانی جاتی ہے اور اسے 2009 سے 2012 یعنی 3 سال میں تعمیر کیا گیا اور جدید طرز تعمیر کی وجہ سے یہ عمارت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔
نمبر 7 اورڈوز میوزیم
نمبر 8 ابسولوٹ ٹاور

یہ رہائشی ٹاور نما عمارت کینڈا میں تعمیر ہے اور بل کھاتی یہ اونچی ٹاور نما عمارت کئی میل دُور سے دیکھائی دینا شروع کر دیتی ہے اور دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔
نمبر 9 میوزیم آف ٹو مارو
برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو میں تعمیر یہ عمارت ایک سائنس میوزیم کی عمارت ہے جسے دیکھ کر واقعی انسان حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔
نمبر 10 ہیبیٹت

کینڈا کے شہر مونٹریال میں یہ رہائشی کمپلیکس بھی جدید طرز تعمیر کا ایک حسین شاہکار ہے اور باکس کی شکل میں اوپر نیچے دلچسپ انداز سے تعمیر یہ گھر دیکھنے میں انتہائی خوبصورت لگتے ہیں