دُنیا کی 4 مہنگی ترین چائے کی پتیاں جنکی قیمت آپکو حیران کر دے گی

Posted by

دُنیا میں سب سے زیادہ چائے ترکی میں پی جاتی ہے جہاں ہر فرد سالانہ تقریباً 3.16 کلوگرام چائے استعمال کرتا ہے اور اس فہرست میں ہمارا ملک پاکستان بھی زیادہ پیچھے نہیں ہے کیونکہ یہاں بھی ہر فرد سالانہ تقریباً 1 کلو گرام چائے کا استعمال کرتا ہے اور اگر اس مشروب پر پاکستان میں زیادہ ٹیکس نہ لگا ہو تو یہ باقی مشروبات سے انتہائی سستا ہے لیکن اس آرٹیکل میں آپ کا تعارف دُنیا کی مہنگی ترین چائے سے کروایا جائے گا جسکے ایک کپ کی قیمت سُن کر آپ حیران ہو جائیں گے۔

نمبر 1 دا ہونگ پاؤ ٹی

C:\Users\Zubair\Downloads\tea-557440_1920.jpg

یہ چائے چین کے صوبے فوجان کے وُوئی پہاڑوں میں اُگتی ہے اور اسے دُنیا کی مہنگی ترین چائے ہونے کا اعزاز حاصل ہے اس چائے کی پتی کسی گانٹھیں لگی باریک رسی کی طرح کی ہے اور جب اسے پکایا جاتا ہے تو یہ پیلے اورنچ رنگ کا قہوہ بناتی ہے اور اس کے متعلق مشہور ہے کہ یہ صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب کرتی ہے جس میں خون کی گردش کو بہتر بنانا، جسم سے سوزش کا خاتمہ کرنا، جلد کو جوان رکھنا، موٹاپا ختم کرنا، کھانسی اور بلغم کا خاتمہ کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

اوریجنل ہونگ پاؤ چائے کی ایک گرام کی قیمت تقریباً 1400 ڈالر ہے یعنی سونے سے 30 گُنا زیادہ مہنگی اور اسکے ایک پاٹ کی قیمت 10 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے یعنی پانچ گرام ہونگ پاؤ سے بننے والا چائے کا ایک کپ آپ کو تقریباً 8 لاکھ روپئے میں ملے گا۔ انتہائی محدود پیمانے پر کاشت ہونے والی اس چائے کی پتی کے 20 گرام کو 2002 میں ایک سیٹھ نے28000 ڈالر میں خریدا تھا اور یہ اس چائے کی آج تک کی سب سے بڑی قیمت ہے جو ادا کی گئی ہے۔

نمبر 2 ٹائگوانین چائے

File:Tieguanyin.jpg
No machine-readable author provided. Laubrau~commonswiki assumed (based on copyright claims)., CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons

یہ چائے بھی چین کے صوبے فوجان میں اینگزی کے مقام پر کاشت ہوتی ہے اور اسکا نام چین میں دیوتاؤں پر یقین رکھنے والوں کے لوہے اور رحم کے دیوتا کے نام پر رکھا گیا ہے اور یہ چائے سبز اور کالی چائے کے ذائقے کا امترزاج ہے اور اس چائے کی ادویاتی خوبیوں میں جسم کو صدا جوان رکھنا شامل ہے۔

اس چائے کی بہت سی اقسام بازار میں فروخت ہوتی ہیں لیکن اوریجنل ٹائگوانین چائے کے 1 کلو گرام کی قیمت تقریباً 4 لاکھ روپئے ہے اور اس کی پتی کو چائے بنانے کے لیے 6 سے 7 دفعہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نمبر 3 سلور ٹپس ایمپیریل چائے

C:\Users\Zubair\Downloads\tea-garden-2545044_1920.jpg

یہ چائے بھارت میں مغربی بنگال کے ایک ٹاؤن دارجیلینگ کے پہاڑوں میں اُگائی جاتی ہے اور اسکی ایک ایک پتی کو انتہائی احتیاط سے پورے چاند کی تاریخ میں توڑ کر اکھٹا کیا جاتا ہے۔ اس چائے کا ذائقہ آم اور خوشبو بنانے میں استعمال ہونے والے ایک پودے فرنگی پانی جیسا ہے اور 2014 میں اسے انڈیا کی سب سے مہنگی چائے کا اعزاز حاصل ہُوا جب اس کی 1 کلو گرام پتی کو تقریباً 1.3 لاکھ انڈین روپئے میں خریدا گیا یعنی پاکستانی روپئے کے مطابق 2 لاکھ 78 ہزار روپئے۔

نمبر 4 گیوکورو چائے

Gyokuro Tea Leaves

گیوکورو چائے جاپان میں اُجی اور ییم کے مقام پر خاص طریقے سے سائے والی جگہ پر اُگائی جاتی ہے اور اسکے پودے کو سُورج کی روشنی سے بچایا جاتا ہے یہ چائے سبز چائے کی ایک قسم ہے جسکا ذائقہ میٹھا ہے اور یہ 2 ذائقوں گیوکورو مینامی اورگیوکورہ سپریم کے ناموں سے بازار میں فروخت ہوتی ہے اس چائے کو بھی صحت کے لیے انتہائی مفید مانا جاتا ہے اور اس کے متعلق مشہور ہے کہ یہ جسم سے فاضل مادوں کو خارج کر کے خون کو صاف اور قوت مدافعت کو انتہائی مضبوط بنا دیتی ہے۔

اس چائے کی بھی بہت سی اقسام آپ کو بازار میں ملیں گی لیکن اصلی گیوکورو مینامی کی قیمت 22 لاکھ پاکستانی روپئے فی کلو گرام ہے اور گیوکورو سپریم فی کلو گرام ڈیڑھ لاکھ روپئے میں فروخت ہوتی ہے۔