دُنیا کے مختلف ممالک میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ کتنی ہے

Posted by

آپ کے تجسس کی تسکین کے لیے ہم اس آرٹیکل میں دُنیا کے متخلف ممالک میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ کتنی ہے اس کا ذکر کریں گے لیکن کم سے کم تنخواہ کا بلکل ٹھیک اندازہ صرف اس تحقیق میں دئیے گئے نمبرز سے نہیں لگایا جا سکتا کیونکہ اس میں اور بھی کئی چیزیں شامل ہوتی ہیں جیسے کے ٹیکس، اُس ملک کے لیوینگ سٹنڈرڈز اور کرنسی ایکسچییج ریٹ وغیرہ لیکن اس آرٹیکل میں دئیے گئے نمبرز سے آپ محتاط اندازہ لگا سکتے ہیں۔

برطانیہ

G:\Pics Sharing\london-2928889_1920.jpg

برطانیہ میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ 1900 ڈالرز کے قریب ہے لیکن اگر کوئی گھنٹوں کے حساب سے کام کرتا ہے تو اُس کی کم سے کم تنخواہ کا تعین اُس کی عمر کے حساب سے کیا جاتا ہے یعنی اگر آپ کی عمر 25 سال سے اوپر ہے تو آپ کو 12.05 ڈالرز ملیں گے اگر عمر 21 سے 24 سال ہے تو11.41 ڈالرز اور اگر 18 سے 20 سال کے درمیان ہے تو 9 ڈالر فی گھنٹہ اور اگر 18 سال سے کم ہے تو تقریباً 6.25 ڈالر۔

سپین

C:\Users\Zubair\Downloads\bull-fighting-3606156_1920.jpg

سپین میں سن 2000 سے لیکر 2021 تک ماہانہ تنخواہ میں 60 فیصد اضافہ ہُوا ہے اور یہاں کم سے کم ماہانہ آمدن تقریباً 950 یورو ہے اور جو لوگ یہاں گھنٹوں کے حساب سے کام کرتے ہیں انہیں 7.43 یورو فی گھنٹہ ادا کیے جاتے ہیں۔

بیلجیم

C:\Users\Zubair\Downloads\belgium-3590656_1920.jpg

بیلجیم میں سرکاری طور پر کم سے کم آمدن 1625.7 یورو مقرر ہے جس میں دن میں روزانہ 9 گھنٹے اور ہفتے میں 38 سے 45 گھنٹے کام کیا جاتا ہے۔

بنگلہ دیش

G:\Pics Sharing\rickshaws-4053585_1920.jpg

بنگلہ دیش میں سرکاری طور پر ماہانہ کم سے کم آمدن 1500 ٹکا رکھی گئی ہے جسے اگر ڈالرز میں دیکھا جائے تو یہ 17.70 ڈالر بنتی ہے لیکن سال 2021 میں یہ تقریباً 19 ڈالر ماہانا تک بڑھا دی گئی ہے۔

ہانگ کانگ

C:\Users\Zubair\Downloads\hong-kong-1547512_1920.jpg

ہانگ کانگ میں فی گھنٹہ کام کرنے والوں کو کم سے کم 4.83 امریکن ڈالرز ادا کیے جاتے ہیں یہاں کم سے کم ماہانہ آمدن تقریباً 700 امریکن ڈالرز ہے۔

موراکو

C:\Users\Zubair\Downloads\morocco-4030733_1920.jpg

نارتھ افریقہ کے اس ملک کا شمار افریقہ کے معاشی طور پر بہتر معمالک میں ہوتا ہے اور یہاں پبلک سیکٹر میں کام کرنے والوں کو 310 ڈالر ماہانا اور پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والوں کو 265 ڈالر ماہانا ملتے ہیں اور مزدور کی ایک دن کی مزدوری تقریباً 7 ڈالر روازنہ ہے۔

جرمنی

C:\Users\Zubair\Downloads\berlin-5295041_1920.jpg

جرمنی میں سرکاری طور پر ماہانہ تنخواہ 1890 ڈالر کے قریب ہے اور فی گھنٹے کے حساب سے یہاں تقریبا 9 یورو کام کرنے کے ملتے ہیں۔

ترکی

C:\Users\Zubair\Downloads\turkey-4152976_1920.jpg

ترکی میں سن 2021 میں کم سے کم تنخواہ 525 امریکن ڈالر ہے اور یہاں فی گھنٹہ کام کرنے والوں کوتقریباً 3 سے 4 ڈالر ادا کیے جاتے ہیں۔

کینیا

C:\Users\Zubair\Downloads\people-3137670_1920.jpg

افریقہ کا یہ مُلک غریب ممالک کی صف میں کھڑا ہے اور یہاں سرکاری طور پر ماہانہ تنخواہ تقریباً 57 ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 9 ہزار روپئے بنتی ہے اور یہاں فی گھنٹہ کام کرنے والوں کو آجر اپنی مرضی سے ہی تھوڑے بہت پیسے دیتا ہے۔

فرانس

C:\Users\Zubair\Downloads\eiffel-tower-3349075_1920.jpg

فرانس میں کم سے کم ماہانہ آمدن 1539 یورو مقرر ہے جسے اگر ڈالرز میں دیکھا جائے تو یہ 1837 ڈالر بنتے ہیں اور یہاں فی گھنٹہ کام کرنے والوں کوعمر کے حساب سے پیسے ادا کیے جاتے ہیں اور 17 سال سے کم عمر افراد کو لیگل تنخواہ کا 80 فیصد ملتا ہے۔

روس

C:\Users\Zubair\Downloads\moscow-1556561_1920.jpg

ماضی بعید کی دُنیا کی یہ سُپر پاور معاشی بحران کے بعد غریب ممالک میں جا کھڑی ہُوئی ہے اور یہاں کم سے کم ماہانہ آمدن تقریباً 170 ڈالر ہے۔

نارتھ کوریا

نارتھ کوریا میں فی گھنٹہ 0.25 ڈالر اور ماہانہ تقریباً 66 ڈالر کم سے کم تنخواہ ہے جسے اگر روپئے میں دیکھا جائے تو یہ 10 ہزار 413 روپئے بنتی ہے۔

جاپان

جاپان میں فی گھنٹہ کام کرنے والوں کو کم سے کم 8 ڈالر ادا کیے جاتے ہیں اور یہاں ماہانہ تنخواہ تقریباً 1527 امریکن ڈالر ہے۔

پولینڈ

پولینڈ میں سرکاری طور پر مزدور کی کم سے کم تنخواہ 610 یورو مقرر ہے جسے اگر پاکستانی روپئے میں دیکھا جائے تو یہ 1 لاکھ 14 ہزار 865 روپئے بنتی ہے۔

آسٹریلیا

C:\Users\Zubair\Downloads\australia-day-1134930_1920.jpg

آسٹریلیا میں ماہانہ کم سے کم تنخواہ 2024 یورو مقرر ہے جو ڈالرز میں 2415 ڈالر بنتی ہے اور یہاں فی گھنٹہ کام کرنے والوں کو 18 سے 19 ڈالر کام کرنے کے ملتے ہیں یعنی ایک گھنٹے میں یہ لوگ پاکستانی کرنسی کے حساب سے 3 ہزار روپئئے سے زیادہ کما لیتے ہیں۔

مصر

C:\Users\Zubair\Downloads\pyramids-2371501_1920.jpg

مصر کے رہنے والوں کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ تقریباً 180 ڈالر ہے یعنی پاکستانی کرنسی کے مطابق 28 ہزار 400 روپئے۔

سعودی عربیہ

C:\Users\Zubair\Downloads\saudi-arabia-95500_1920.jpg

سعودی عرب میں پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والوں کی کم سے کم تنخواہ 4 ہزار سعودی ریال مقرر ہے لیکن یہ کم سے کم تنخواہ یہاں کے نیشنلٹی ہولڈرز کے لیے ہے اور جو لوگ دوسرے ممالک سے یہاں مزدوری کرنے آتے ہیں وہ یہاں 500 ریال ماہانہ پر بھی کام کرتے ہیں۔

ایران

ایران میں پروئیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والوں کو 215 امریکن ڈالر تنخواہ ملتی ہے جو کے اب بڑھائی جا رہی ہے اور جن افراد کی شادی ہو چُکی ہے اور ایک بچہ بھی اُنہیں اندازاً 37 لاکھ تومنز ادا کیے جانے کا ارادہ کیا گیا ہے۔

پاکستان

C:\Users\Zubair\Downloads\fort-824774_1920.jpg

ہمارے ملک پاکستان میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 2016 میں 14 ہزار روپئے تھی جسے اب بڑھا کر 20 ہزار کیا گیا ہے جسے اگر ڈالرز میں دیکھا جائے تو یہ 126 ڈالرز بنتی ہے۔

انڈیا

C:\Users\Zubair\Downloads\architecture-4378_1920.jpg

ایشیا میں انڈیا مزدور کو انتہائی کم پیسے ادا کرتا ہے اور یہاں مزدور کی کم سے کم ماہانہ آمدن تقریباً 62 ڈالر مقرر ہے جو ہمارے ملک کے حساب سے آدھی ہے۔

امریکہ

امریکہ میں فی گھنٹہ کام کرنے والوں کو 7.25 ڈالر ادا کیے جاتے ہیں اور یہاں کم سے کم آمدن 1256 ڈالر ہے جو آسٹریلیا کے مقابلے میں آدھے ہیں۔