دُنیا کے مہنگے ترین پھل جنکی قیمت آسمان سے بھی اوپر ہے

Posted by

پاکستان میں پھل خریدتے ہُوئے ریڑھی والے سے سودے بازی کرنا اور 150 روپئے کلو والے آم 100 روپئے میں خریدنا خریدنے والے کی مہارت سمجھا جاتا ہے اور جب ان 1 کلو آموں میں سے 2 دانے خراب نکلتے ہیں تو ریڑھی والے کی بے ایمانی پر بعض اوقات اُسے ڈھونڈ کر ڈانٹ بھی پلائی جاتی ہے جس پر وہ عام طور پر یہی کہتا ہے کہ ” بھائی جی میں کیڑا امب دے اندر وڑ کے دیکھیا سی”۔

پاکستان میں فروٹ سستا ہے اور جب کسی فروٹ کا سیزن ختم ہوتا ہے تو سٹور کیا ہُوا فروٹ مہنگے داموں بکنے لگتا ہے جیسے انار آجکل 1000 روپئے کلو فروخت ہو رہا ہے جس کی قیمت سُن کر گاہک کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں لیکن آج اس آرٹیکل میں ہم دُنیا سے کُچھ ایسے پھل شامل کر رہے ہیں جن کی قیمت آپ کو حیران و پریشان کر دے گی اور آپ کو لگے گا کہ آپ پاکستان میں نہیں بلکہ پھلوں کی جنت میں رہتے ہیں اور 1 ہزار روپئے کلو والا انار بہت سستا ہے۔

یوبری گرما

File:03-05-JPN202.jpg
The original uploader was Bobak at English Wikipedia., CC BY-SA 2.5, via Wikimedia Commons

یوبری کنگ نام کا یہ گرما جاپان میں یوبری شہر میں گرین ہاوس کے اندر ایک خاص ماحول میں کاشت کیا جاتا ہے، اس گرمے کو دو دُوسرے گرمے کی نسلوں سے ملا کر ہائبریڈ بنایا گیا ہے اور سب سے بہترین یوبری گرمے کی پہچان یہ ہوتی ہے کہ یہ بلکل گول ہوتا ہے اور اسکا چھلکا ملائم ہوتا ہے اور جاپان کے امیر لوگ اسے اپنے پیاروں کو بطور تحفہ بھیجتے ہیں۔

جاپان میں 2008 میں 2 یُوبری گرمے 2.8 ملین ین یعنی 25 ہزار 2 سو 78 ڈالر میں فروخت ہُوئے۔ 2016 میں جاپان کی ایک فروٹ منڈی کونیشی سیکا میں ایک بولی کے دوران 2 یُوبری کنگ گرمے 3 ملین ین یعنی 27077 ڈالر میں خریدے گئے۔ 2019 میں ٹوکیو کی ایک کمپنی پوکا سپرو لمیٹیڈ نے 2 یوبری گرموں کو 5 ملین ین یعنی 45128 ڈالرز میں خریدا اور یہ اس گرمے کی آج تک کی سب سے بڑی قیمت تھی جو ادا کی گئی۔

ڈینسوکی واٹر میلن

File:Densuke watermelon.jpg
[puamelia], CC BY-SA 2.0, via Wikimedia Commons
یہ تربوز دُنیا میں صرف جاپان میں ہوکائبو کے مقام پر خاص ماحول میں کاشت کیا جاتا ہے اس کا چھلکا سبز کی بجائے نسبتاً کالے رنگ کا ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ عام تربوز سے کہیں زیادہ میٹھا اور مزیدار ہوتا ہے، یہ تربوز سالانہ 10000 ہزار کے قریب کاشت ہوتا ہے اور 2008 میں جب اسے پہلی دفعہ کاشت کیا گیا تو ایک تربوز 6 لاکھ پچاس ہزار ین یعنی تقریباً 6 ہزار ڈالر میں فروخت ہُوا اور یہ دُنیا میں کسی بھی تربوز کی سب سے مہنگی قیمت تھی جو آج تک ادا کی گئی اور اب سالانہ جب بھی یہ پیدا ہوتا ہے تقریباً 250 ڈالر میں ایک تربوز فروخت ہوتا ہے۔

روبی رومن انگور

G:\Pics Sharing\800px-ルビーロマン_宅急便_(21407994429).jpg
極地狐, CC BY-SA 2.0, via Wikimedia Commons

انگور کی یہ نسل دُنیا میں صرف جاپان میں ایشیکاوا کے مقام پر کاشت ہوتی ہے۔ سُرخ رنگ کا یہ انگور سائز میں بڑے آلوبخارے جتنا ہے اور اسے 2008 میں جب پہلی دفعہ فروخت کیا گیا تو اس کے700 گرام کی قیمت 910 ڈالر ادا کی گئی یعنی ہر ایک انگور کے دانے کی قیمت 26 ڈالر تھی اور یہ دُںیا میں انگور کی سب سے مہنگی قسم ہے اور 2016 میں اس کے ایک گُچھے جسکا وزن 700 گرام تھا 8400 ڈالر میں فروخت ہُوا جو آج تک کسی بھی انگور کی سب سے بڑی قیمت ہے۔

تائیو نو ٹماگو (آم)

Expensive Taiyo-no-Tamago (Egg of the Sun) mangoes

آم کی اس نسل کو تائیو نو ٹماگو یعنی سُورج کے انڈے کہا جاتا ہے اور یہ بھی صرف جاپان میں کاشت ہوتی ہے اور جاپان کی لگژری فروٹ مارکیٹ میں تقریباً 3000 ڈالر میں فروخت ہوتی ہے۔

لوسٹ گارڈن ہیلیگن پائن ایپل

File:The Lost Gardens of Heligan Pineapple.JPG
Northmetpit, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons

یہ پودا جو آپ تصویر میں دیکھ رہے ہیں اس انناس کو 7 سال کے عرصے میں ہزاروں گھنٹے کی انتہائی نگہداشت اور خصوصی ماحول میں کاشت کیا گیا اور یہ ایک پائن ایپل تقریباً 1 ہزار سے 16 سو ڈالر میں فروخت ہوتا ہے اور اسے دُنیا کا مہنگا ترین پائن ایپل مانا جاتا ہے۔