دُنیا کے 5 مہنگے ترین کپڑے جنکے پُورے لباس کی قیمت آسمان کو چھُو جاتی ہے

Posted by

لباس انسان کی ستر کو ڈھانپتا ہے اور انسان کی زینت میں اضافہ کرتا ہے اور اگر تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو انسان نے اپنی ابتدا میں ہی کپڑے کی ایجاد کر لی تھی اور موسم کی سختی سے بچنے کے لیے پہلے جانوروں کی کھالوں کو لباس بنایا اور پھر اون سے دھاگا بنایا اور اُس سے لباس بُنا۔

اس آرٹیکل میں ہم دُنیا کے مہنگے ترین کپڑوں کو شامل کر رہے ہیں جنکی قیمت گو کہ آسمان کو چھُوتی ہے مگر ان کپڑوں کا لباس پہننا ہر خاص و عام کی خواہش ہے خاص طور پر خواتین ان کی خریداری کے لیے جیبیں خالی کر دیتی ہیں۔

نمبر 1 ویکونا وول

File:Vicuna (89163948).jpg
Thomas Quine / CC BY

ویکونا اون کا شُمار دُنیا کے مہنگے ترین کپڑے میں ہوتا ہے اور اسے ویکونا کی فر سے بنایا جاتا ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس کے ایک گز کی قیمت تقریباً 3 ہزار ڈالر ہے جو آج کے پاکستانی روپیہ میں 4 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ہے۔

ویکونا ایک خاص قسم کی بھیڑ ہے جو پیرو میں پائی جاتی ہے اور اس کی کھال پر اُگنے والی اون کو اُگنے میں 3 سال کا عرصہ لگتا ہے اور اون کو کھال سے اُتار کر اسکا ہاتھ سے کپڑا بنایا جاتا ہے جو کہ وؤل کے سخت ہونے کی وجہ سے ایک مُشکل کام ہے اگر آپ ویکونا کی وول سے بنی جیکٹ خریدنا چاہتے ہیں تو انٹرنیشنل مارکیٹ میں اسکی قیمت تقریباً 30 ہزار ڈالر کے قریب ہے۔

نمبر 2 گیاناکو اون

File:Guanaco - wild llama (26355248058).jpg
Deensel / CC BY

ویکونا کے بعد گیاناکو کی اون بھی مہنگی ترین اون مانی جاتی ہے، ویکونا ساؤتھ امریکہ میں پایا جانے والا جانور ہے اور ایک ویکونا سے تقریباً 2 سے 3 پاونڈ یعنی تقریباً ایک سے سوا کلو اؤن حاصل ہوتی ہے اور کپڑے کی مارکیٹ میں ویکونا کے بعد قیمت میں دوسرے نمبر پر فروخت ہوتی ہے اور اگر آپ اس کی اؤن سے بنی ایک جیکٹ خریدنا چاہیں تو اس کی قیمت تقریباً 25 ہزار سے 35 ہزار ڈالر ہے۔

نمبر 3 مل بیری سلک

File:MulberrySilk.JPG
Lauraappletonsilkconcept / CC BY-SA

مل بیری سلک کا شُمار دُنیا کی مہنگی ترین ریشم میں ہوتا ہے یہ 100 فیصد قُدرتی ہوتی ہے اور اسکا کیڑا صرف مل بیری کے پتے کھاتا ہے اور پھر یہ ریشم پیدا کرتا ہے۔

مل بیری کی ریشم کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت تقریباً 100 ڈالر فی گز ہے اور اسکے کپڑے کو خاص احتیاط سے بُنا جاتا ہے اور سلائی کرنے کے بعد اسے محفوظ کرنے کے لیے بھی خاص احتاط برتی جاتی ہے۔

نمبر 4 لیپرڈ فر

File:Leopard coat 1960-70 (4).jpg
Libricool (talk) 14:41, 30 September 2010 (UTC) / Public domain

لیپرڈ کی کھال یا فر سے بنا کپڑا بھی دُنیا کے چند مہنگے کپڑوں میں شُمار ہوتا ہے اور چیتے نُما اس جانور کی کھال انسان ہزاروں سالوں سے بطور لباس استعمال کرتا آ رہا ہے اور لیپرڈ کی کھال دُوسرے تمام جانوروں کی کھالوں سے زیادہ مہنگی بکتی ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس کی قیمت تقریباً 8 ہزار ڈالر فی میٹر ہے۔

نمبر 5 کشمیری کوئگو کرسٹی

کوئگو کرسٹی کا شُمار بھی دُنیا کے مہنگے ترین کپڑے میں ہوتا ہے جس سے لگژری لباس بنائے جاتے ہیں، اس کپڑے کے دھاگے کا ہاتھ سے رنگ دیا جاتا ہے اور یہ کپڑا بہت ہی کم رنگوں اور تھوڑی مقدار میں ملتا ہے اور دُنیا میں چند ایک جگہوں پر فروخت کیا جاتا ہے۔

اس کشمیری دھاگے کی پچاس گرام کی قیمت تقریباً 8 ڈالر تک ہے اور اگر اس سے پُورا لباس بنایا جائے تو اُس کے لیے کئی ہزار ڈالر کا خرچہ کرنا پڑتا ہے۔