دُنیا کے 8 ممالک جنہوں نے اپنا نام بدلا اور اس کی اُنہیں بڑی قیمت ادا کرنی پڑی

Posted by

زمین کی تقسیم، جنگ، حکومتوں کی تبدیلی، آزادی اور انٹرنیشنل سطح پر تلفظ کی روانگی وغیرہ یہ وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے کئی ممالک کئی سال پہلے اپنا نام تبدیل کر چُکے ہیں اور آج ہم اُنہیں اُن کے نئے نام سے جانتے ہیں اور پُرانے نام کی بہت کم لوگوں کو خبر ہے مگر کئی ممالک ایسے ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنا نام بدلا اور لوگ ابھی تک ان ممالک کو ان کے پُرانے نام سے ہی بُلاتے ہیں۔

کسی ملک کے لیے اپنا نام بدلنا آسان کام نہیں ہوتا اور اس میں اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض دفعہ بڑی رقم ادا کرنے کیساتھ ساتھ مُلک کی کرنسی کا بدلنا اور تمام دستاویزات میں نام کی تبدیلی ایک طویل اور مشکل کام ہے، اس آرٹیکل میں ہم 8 ایسے ممالک کو شامل کر رہے ہیں جنہوں نے نام بدلنے کی ان مشکلات کو مشکل نہیں سمجھا اور اپنی نئی شناخت کو پیدا کیا۔

نمبر 1 ہالینڈ نام بدل کر نیدرلینڈ بن گیا

https://c1.peakpx.com/wallpaper/24/495/831/holland-red-tulip-field-tulips-wallpaper.jpg

ساؤتھ ہالینڈ اور نارتھ ہالینڈ نے آپس میں اتفاق کے لیے جنوری 2020 سے دونوں خطوں کا نام نیدرلینڈ رکھ دیا اور اس کام کے لیے انہیں کئی تبدیلیاں کرنی پڑیں جن میں سوکر کی ٹیم کا نام بھی بدلنا پڑا۔

نمبر 2 سیلون سری لنکا بن گیا

File:Flag of Sri Lanka.svg
Zscout370 / Public domain

سری لنکا نے برطانیہ سے 1948 میں آزادی حاصل کی مگر بہت سی دستاویزات میں اسے اس کے پُرانے نام سیلون سے ہی پُکارا جاتا تھا جو پُرتگیز نے 1505 کے بعد اس جزیرے کو دیا تھا مگر 2011 میں ان تمام دستاویزات سے اس کا پُرانا سیلون ختم کرکے سری لنکا کر دیا گیا۔

نمبر 3 چیک ری پبلک چیکییا بن گیا

https://www.goodfreephotos.com/cache/czech-republic/prague/people-on-the-bridge-with-cityscape-in-prague-czech-republic.jpg
Photo via Good Free Photos

چیک ری پبلک نے اپنا نام چھوٹا کرنے کے لیے اور تاکہ اسے باقی دُنیا میں صحیح تلفط سے پکارا جائے چیک ری پبلک سے اپنا نام اپریل 2016 میں چیکیا کر لیا مگر یہ نام سرکاری دستاویزات وغیرہ میں نہیں بدلا گیا۔

نمبر 4 سوازی لیند سے ایسواٹینی

File:Princess Swaziland 015.jpg

افریکہ کے اس مُلک کے بادشاہ نے 2018 میں مُلک نام بدل کر سوازی لینڈ سے ایسواٹینی رکھ دیا جسکا مطلب وہاں کی مادری زُبان میں سوازی لینڈ ہی ہے یعنی سوازی لوگوں کی سرزمین۔

نمبر 5 برما سے میانمار

C:\Users\Zubair\Downloads\myanmar-2101498_1280.jpg

برما کا نام 1989 میں وہاں کی فوجی حکومت نے برما سے بدل کر میانمار رکھا تاکہ وہاں کی زُبان میں اسے لکھنے میں آسانی ہو مگر فوجی حکومت کے اس فیصلے کو پُوری طرح تسلیم نہیں کیا گیا اور اب بھی کئی جگہ پر میانمار کو اس کے پُرانے نام برما سے ہی پکارا جاتا ہے۔

نمبر 6 سیام سے تھائی لینڈ

C:\Users\Zubair\Downloads\thailand-5004138_1920.jpg

تھائی لینڈ کا پُرانا نام سیام تھا 1939 میں وہاں کے بادشاہ نے مُلک کا نام بدل کر وہاں کی زُبان میں پراٹھے تھائی رکھا جسکا مطلب آزاد لوگوں کی سرزمین تھا اور یہ نام بعد میں انٹرنیشنل سطح پر تھائی لینڈ کے نام سے پکارا جانے لگا۔

نمبر 7 جرمن ساؤتھ وییسٹ افریقہ سے نمیبیا بن گیا

File:Kirche denkmal nam.jpg
Freddy Weber / CC BY-SA

افریقہ کے اس ملک نے جرمن سے آزادی کے بعد اپنا نام بدل کر جرمن ساؤتھ ویسٹ افریقہ سے نمیبیارکھا اور یہ تبدیلی 1990 کے بعد کی گئی۔

نمبر 8 آئرش فری سٹیٹ ائرلینڈ بن گیا

C:\Users\Zubair\Downloads\blue-cc0-dublin-high-resolution-ireland-reflection-1616736-pxhere.com.jpg
Photo by form PxHere

برطانیہ سے مکمل طور پر علیحدگی حاصل کرنے کے لیے آئرش فری سٹیٹ نے اپنا نام 1939 میں ائرلینڈ رکھا اور آج ائرلینڈ کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔