سردیاں اپنے اختتام کی طرف جا رہی ہیں اور موسم بہار کا آغاز ہُوا چاہتا ہے اور اسکے ساتھ ہی سُورج بھی اپنی اب و تاب کیساتھ چمکنا شروع ہوگیا ہے اور جُون جولائی کی گرمی کی یاد دلانے لگا ہے مگر ابھی جُون جوالائی دُور ہے اور سُورج کی دھوپ میں بیٹھنے کا مزہ باقی ہے۔
ڈاکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ گرمی ہو یا سردی اچھی صحت کے لیے روزانہ کم از کم دس سے پندراں منٹ دُھوپ میں بیٹھنا انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے اور ایک بات تو ہم سب جانتے ہیں کہ سُورج کی دھوپ سے ہمیں وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے لیکن اس آرٹیکل میں سوُرج کی دھوپ میں بیٹھنے کے 13 ایسے فائدے ذکر کیے جائیں گے جو شائد آپ پہلے نہ جانتے ہوں۔
نمبر 1 ذیابطیس ٹائپ 2 کا خطرہ کم ہوجاتا ہے
ذیابطیس جان لیوا مرض ہے اور یہ بڑوں سمیت بچوں کو بھی متاثر کرتا ہے ڈاکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی ہمارے جسم میں انسولین کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور وٹامن ڈی اور انسولین کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور ایک تحقیق کے مُطابق وٹامن ڈی کا سپلیمنٹ کھانے والے ذیابطیس کے مریضوں میں شُوگر بڑھنے کا خطرہ نمایاں حد تک کم دیکھا گیا اور چونکہ دُھوپ سے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے لہذا ایسے افراد جو ذیابطیس کا شکار ہیں اُن کے لیے دھوپ سینکنا انتہائی فائدہ مند چیز ہے۔
نمبر 2 قوت مدافعت پیدا کرتا ہے
تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ سُورج کی دھوپ ہمارے نظام مدافعت کو تقویت دیتی ہے اور سولر انرجی ہمارے جسم کو نزلہ زکام سمیت اور بہت سی انفیکشن سے محفوظ بناتی ہے۔
نمبر 3 ہائی بلڈ پریشر کو کم ہوتا ہے
ہائی بلڈ پریشر ایک بڑھتا ہُوا خطرناک مرض ہے اور اس کے مریضوں کو جاننا چاہیے کہ کیسے وہ اپنے بلڈ پریشر کو نارمل رکھ سکتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کا ایک طریقہ دُھوپ سینکنا بھی ہے کیونکہ دُھوپ کے ساتھ ملکر ہماری جلد کے اوپر موجود نائٹریک آکسائیڈ ہماری خون لیجانے والی شریانوں کو کھُلا کرتی ہیں اور جب یہ آکسائیڈ خُون میں شامل ہوتی ہے تو بلڈ پریشر کو کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔
نمبر 4 مزاج میں خُوشی آتی ہے
دُھوپ ہمارے جسم میں ایک کیمیا سیروٹونن کی مقدار کو بڑھاتی ہے اور سائنس کے مُطابق اس کیمیا کی بڑھی ہُوئی مقدار ہمارے مزاج کو خوشگوار بنانے میں مدد گار ہے چنانچہ اگر آپ اُداس ہیں تو گھر سے باہر نکلیں اور کُھلی دھوپ میں دس سے پندراں منٹ گُزاریں تاکہ اُداسی کم ہو۔
نمبر 5 نیند بہتر ہوتی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ صُبح کے وقت کی دُھوپ کا ہماری نیند سے گہرا تعلق ہے اور وہ افراد جو اپنے جسموں کو صبح کی دُھوپ سے مرحوم رکھتے ہیں اُنہیں آسانی سے نیند نہیں آتی اور وہ اپنے مقررہ وقت پر اُٹھنے میں بھی ناکام رہتے ہیں۔
نمبر 6 وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے
دُھوپ میں نہ نکلنے والے افراد اکثر ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہ ڈپریشن اُن کی بھوک کو بھی متاثر کرتی ہے، روزانہ مناسب وقت سُورج کی روشنی میں نہ بیٹھنے سے ہمارے جسم میں سیروٹونن کیمیا کی مقدار کم ہوجاتی ہے جس سے کھانا کھانے کے کُچھ دیر بعد ہی دوبارہ بھوک محسوس ہونا شروع ہوجاتی ہے اوریہ کھانا موٹاپا پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے چانچہ دُھوپ سینکنے سے آپ کی بھوک کنٹرول ہوتی ہے اور دُھوپ میں جسم زیادہ اچھے طریقے سے ورزش وغیرہ بھی کر سکتا ہے۔
نمبر 7 ہڈیاں طاقتور ہوتی ہیں
وٹامن ڈی ہمارے جسم کو فعال رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ڈاکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی ہمارے جسم میں کیلشیم جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے اور یہ صلاحیت ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہے۔
نمبر 8 دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے
سُورج کی دھوپ ہمارے دماغ کے پائنیل گلائینڈ کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے اور یہ گلائینڈ ہمارے جسم میں ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈینٹ میلاٹونن کی پروڈکشن کرتا ہے یہ میلاٹونن ہماری نیند کو بہتر بناتا ہے اور ہمیں ڈپریشن سے بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
نمبر 9 ڈپریشن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے
دُھوپ کی روشنی ہمارے دماغ میں ایک نیچرل اینٹی ڈپریسنٹ کے طور پر کام کرتی ہے اور دماغ ایک کیمیا سیروٹونن کی مقدار سُورج کی روشنی میں بڑھا دیتا ہے اور یہ مقدار ہماری ڈپریشن کو کم کرنے میں معاؤن ثابت ہوتی ہےاور اندھیری جگہ پر رہنے سے یہ مقدار کم ہوجاتی ہے۔
نمبر 10 آنکھیں صحت مند ہوتی ہیں
بہت سے لوگ سُورج کی روشنی کو آنکھوں کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں مگر یہ بات پُوری طرح دُرست نہیں ہے کیونکہ وٹامن ڈی ہماری نظر کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ سُورج کی شعاعیں جہاں ہماری آنکھوں کو صحت مند رکھتی ہیں وہاں انہیں بہت سی بیماریوں سے بچا کر رکھنے میں بھی مدد گار ہوتی ہیں۔
نمبر 11 جلد کی خرابیوں کو ٹھیک کرتی ہے
میڈیکل سائنس کے مُطابق سُورج کی الٹراوئیلولیٹ شعاعیں ایکزیما کیل مہاسوں اور چنبل جیسی جلدی بیماریوں کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ڈاکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ سُورج کی روشنی جلد کی ایمیون سلیز کیساتھ ملکر ہماری جلدی کو بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
نمبر 12 کینسر سے بچاتی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ بہار کی دُھوپ مردوں کے لیے زیادہ مُفید ہے اور وٹامن ڈی پر کی جانے والی تحقیقات کے مُطابق یہ وٹامن جہاں گُردوں کے کینسر سے محفوظ رکھنے میں مددگار ہوتا ہےوہاں اور بہت سے کینسرز کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
نمبر 13 وٹامن ڈی کی کمی پُوری کرتی ہے
وٹامن ڈی کو سن شائن وٹامن بھی کہتے ہیں اور ایک تحقیق کے مُطابق دنیا کی 50 فیصد آبادی اس وٹامن کی کمی کا شکار ہے اور سُورج کی روشنی وٹامن ڈی کا خزانہ ہے۔
آپ بھی اپنی روزمرہ زندگی میں سُورج کی روشنی کو شامل کریں اور کُچھ وقت اس کی دھوپ میں روزانہ گُزاریں تاکہ صحت مند زندگی سے لُطف اندوز ہوتے رہیں اور اگر سُورج کی روشنی سے جلد پر سن برن وغیرہ ہونے کا خدشہ ہو تو سن بلاک کریم استعمال کریں۔