ذیابطیس کے مریض یہ ایک کام نہار مُنہ کر لیں شوگر نارمل رہے گی

Posted by

گرمیوں کا موسم چل رہا ہے اور اس موسم میں لوگ ایسی چیزیں کھانا پسند کرتے ہیں جن میں وافر مقدار میں پانی اور جسم کے لیے ضروری غذائی اجزا شامل ہوں۔ گرمی کے موسم میں بھنڈی توری میں بھی ایسےبیشمار فائدہ مند عناصر پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے بیحد ضروری ہیں اورکیا آپ جانتے ہیں کہ بھنڈی کا پانی ہمارے خون میں بڑھے ہُوئے شوگر لیول کو نارمل کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بھنڈی صحت کا خزانہ ہے

بھنڈی میں ایسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو جسم کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ یہ فائبر، وٹامن بی 6 اور فولیٹ سے بھرپور ہوتی ہے۔ وٹامن بی ذیابیطس اور نیوروپیتھی کو بڑھنے سے روکتا ہے اور ہومو سسٹین کی سطح کو کم کرتا ہے جو کہ جسم میں ذیابیطس کی ایک بڑی وجہ سمجھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بھنڈی کے اندر پانی میں حل پذیر فائبر پایا جاتا ہے جو جسم میں شوگر کو مستحکم رکھتا ہے۔

بھنڈی توری اور شوگر

C:\Users\Zubair\Downloads\hand-g9aade881f_1920.jpg

بھنڈی نہ صرف کیلوریز میں کم ہے، بلکہ یہ پانی میں حل پذیر اور ناقابل حل فائبر کا ایک بہت اچھا ذریعہ بھی ہے۔ ان خصوصیات کی وجہ یہ جہاں ہمارے نظام انہظام کو بہتر طریقے سے فعال رکھتی ہے وہاں یہ خوراک سے شوگر کا خون میں اخراج سست کر دیتی ہے جس کی وجہ سے اسے کھانے کے بعد ذیابطیس کے مریضوں میں شوگر لیول نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

بھنڈی ایک ایسا کھانا ہے جسکا گلیسمک انڈیکس کم ہے یعنی اسے کھانے سے خون میں شوگر لیول تیزی سے اوپر نہیں جاتا طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کم گلائیسیمک انڈیکس والی چیزیں ہمارے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتی ہیں۔ ‘امریکن ذیابیطس ایسوسی ایشن’ بھی لیڈی فنگر کو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت اچھا آپشن سمجھتی ہے اور قدیم طب کے ماہر اس سبزی کو صدیوں سے شوگر اور اس سے منسلک امراض کو ٹھیک کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور ذیابطیس کے مریضوں کو بھنڈی کا پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

بھنڈی کا پانی بنانے کا طریقہ

C:\Users\Zubair\Downloads\okra-g3eb91f52c_1920.jpg

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بھنڈی کا پانی جسم میں بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے لیے پہلے بھنڈی توری کی 5-6 پھلیاں لیں اور انہیں اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد چھری کی مدد سے بھنڈی کو دو لمبے حصے میں کاٹ لیں۔ بھنڈی کے کٹے ہوئے ٹکڑوں کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اگلی صبح پانی میں نچوڑ لیں، بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے والا بھنڈی کا پانی تیار ہے اسے روزنہ نہار مُنہ پینا شروع کریں اور چند دن کے استعمال کے بعد آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ ذیابطیس کنٹرول کرنے والی ادویات جیسا کام کر رہا ہے۔

نوٹ: ذیابطیس کا مرض اگرچہ خطرناک ہے لیکن اگر خوراک میں توازن اور ورزش کو اپنی روزانہ کی روٹین میں شامل کر لیا جائے تو اس مرض کی پیچدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ خون میں اگر شوگر لیول زیادہ عرصے تک بلند رہے تو یہ ہارٹ اٹیک اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کو جن دیتا ہے لیکن اگر اس مرض کو خوراک اور ورزش سے قابو کر لیا جائے تو جہاں صحت پہلے سے زیادہ اچھی ہو جاتی ہے وہاں عین ممکن ہے کہ مرض جڑ سے ختم ہو جائے۔