رات کی گہری نیند ہمارے جسم کے تمام اعضا کے لیے انتہائی ضروری ہے یہ جہاں ہمارے جسم کی تھکاؤٹ کو دُور کرتی ہے وہاں ہمارے دماغ کو تروتازہ کرتی ہے اور ہمیں اگلا سارا دن کام کرنے کے لیے توانائی فراہم کرتی ہے اور ہمارے مُوڈ کو بہتر بناتی ہے۔
ہمارا رات کا کھانا ہماری نیند پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے، ہمارا کھانا ہماری نیند کو بچوں کی نیند کی طرح گہرا بناتا ہے اور ہمارا کھانا ہی ہماری نیند کیساتھ دینگا مُشتی کرتا ہے اور ہمیں جہاں گہری نیند میں جانے سے روکتا ہے وہاں ہمارے خوابوں کو بھی مُتاثر کرتا ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم اُن کھانوں کا ذکر کریں گے جو ہمیں رات کو نہیں کھانے چاہیے اور ساتھ ہی اُن کھانوں کا بھی ذکر کریں گے جن کے کھانے سے نیند کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔
وہ کھانے جو سونے سے پہلے نہیں کھانے
فاسٹ فُوڈ ہماری صحت کے لیے مفید نہیں ہے مگر یہ نیند کا بھی دُشمن ہے فاسٹ فُوڈ میں شامل چکنائی ہمارے معدے میں تیزابیت پیدا کرتی ہے اور رات کو سونے کے دوران یہ ہارٹ برن کا باعث بنتی ہے اور نیند کو گہرا نہیں ہونے دیتی۔
گوشت
تیز مرچ مصالحے
رات کے کھانے میں تیز مرچ مصالحوں کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیے یہ ہارٹ برن کی کیفیت پیدا کرتے ہیں اور آپ کی نیند کو پُرسکونی سے بد سکونی کی طرف کھینچ کر لیجاتے ہیں۔
چائے کافی
چائے اور کافی کیساتھ ساتھ ایسے تمام کھانے جن میں کیفین شامل ہوتی ہے ہمارے نروس سسٹم کو بُوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے دل کی دھڑکن کو تیز کرنے کا سبب بنتے ہیں اور نتیجے کے طور پر یہ ہماری نیند کو ہم سے دُور لیجاتے ہیں اور بے خوابی کی کیفیت پیدا کرتے ہیں۔
میٹھے کھانے
ایسے تمام کھانے جن میں چینی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ہماری نیند کو متاثر کرتے ہیں یہ ہمارے خون میں شوگر لیول کو بڑھاتے ہیں جس سے جسم اور دماغ زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور ہمیں نیند میں جانے نہیں دیتے، شوگر لیول کیساتھ یہ کھانے معدے میں تیزابیت کا باعث بھی بنتے ہیں جس سے نیند کے دوران ہمارے خواب متاثر ہوتے ہیں اور ہمیں گہری نیند سے دُور لیجاتے ہیں۔
نیند کو بہتر بنانے والے کھانے
کیلا مگنیشیم اور کیلشیم سے بھرپُور غذا ہے کیلا کھانے سے ہمارے پٹھوں کو سکون حاصل ہوتا ہے اور پٹھوں کا سکون ہمیں گہری نیند مہیا کرتا ہے۔
دُودھ
دودھ کے اندر Tryptophan اور امائنو ایسڈ ہماری نیند کو بہتر بناتے ہیں اور نیند کو گہرا کرنے میں انتہائی مدد گار ہوتے ہیں اپنے رات کے کھانے میں دودھ کا لازمی شامل کریں کیونکہ دُودھ ہی وہ غذا ہے جسے پینے کے بعد چھوٹے بچے بے فکری کی نیند حاصل کرتے ہیں۔
دہی
اناج کا دلیہ
جلد ہضم ہونے والا دلیہ ہمارے معدے میں موجود باقی اجزا کو بھی اپنے ساتھ ہضم کر دیتا ہے اور معدے میں تیزابیت کا باعث نہیں بنتا اور ہماری نیند کو متاثر نہیں ہونے دیتا۔
فروٹس
رات کے کھانے میں تازہ فروٹس کھانے سے جہاں ہماری صحت انتہائی شاندار ہوتی ہے وہاں یہ ہماری نیند اور مُوڈ کو بھی بہتر بناتے ہیں اور سونے کے دوران ہمیں ڈراونے خوابوں سے بچاتے ہیں اور ہمارے خوابوں کو رنگین بناتے ہیں جس سے ہمیں گہری نیند حاصل ہوتی ہے۔
ٹرکی
سونے سو 2 گھنٹے پہلے ٹرکی کا گوشت کھانا ہمیں بستر پر لیٹتے ہی نیند میں لیجانے کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے، ٹرکی کے گوشت میں Tryptophan شامل ہوتا ہے جو ہمارے مُوڈ کو بہتر بناتا ہے اور ہماری نیند کو گہرا کرتا ہے۔