روزانہ کھائے جانے والے 7کھانے جو درحقیقت گُردے تباہ کر دیتے ہیں

Posted by

 ہم اپنے گُردوں کے متعلق بہت کم سوچتے ہیں اور بہت کم معلومات رکھتے ہیں اور اگر کبھی کوئی یوگا کی کلاس شروع کرتا ہے اور اُسے اُس کا انسٹرکٹر کہتا ہے کہ سانس کے ساتھ ہوا کو گُردوں میں بھرو تو اُسے کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ یہ کیسے کرنا ہے۔

انسانی جسم میں گُردے انہتائی اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ جسم میں پسلیوں کے بلکل نیچے دائیں اور بائیں موجود ہوتے ہیں ان کا سائز تقریباً ایک ہاتھ کی مٹھی جتنا ہوتاہے، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق انسانی گُردے روزانہ تقریباً 189.27 لیٹر خون صاف کرتے ہیں جس میں سے 1.89 لیٹر کے قریب فاضل مادے ہوتے ہیں جو پیشاب کے ذریعے خارج ہو جاتے ہیں۔

گُردوں کو صحت مند رکھنے کے لیے تاکہ وہ مسلسل کام کرسکیں ضروری ہے کہ گُردوں کی صفائی رکھی جائے لیکن ہمارے بہت سے کھانے جو ہم روزانہ کی خوراک میں استعمال کرتے ہیں گُردوں کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ اپنی طاقت سے زیادہ کام کریں اور یہ زیادہ کام گُردوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
اس آرٹیکل میں اُن کھانوں کا ذکر کریں گے جن کےزیادہ استعمال سے گُردے کمزور ہوجاتے ہیں۔

نمبر 1 سُرخ گوشت

وہ کھانا جس میں اینیمل پروٹین زیادہ ہو گُردوں کے لیے نقصان دہ ہے ، مائیو کلینک کے مطابق پروٹین سے بھرپُور کھانے گُردوں کو نقصان پہنچاتے ہیں کیوں کے پروٹین میٹابولیزم گُردوں پر اضافی بوجھ ڈالتا ہے اور انہیں صفائی میں دُشواری ہوتی ہے۔
یورپین جنرل آف نیوٹریشن کی ایک تحقیق کے مطابق ایسے کھانے گُردوں میں پتھری بننے کا سبب بھی بنتے ہیں جبکہ کھانے میں اگر سبزی کا استعمال زیادہ کیا جائے تو یہ گُردوں پر اضافی بوجھ نہیں ڈالتی۔

نمبر 2 نمک

ہمارے جسم کو روزانہ سوڈیم کی تھوڑی سی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہ مقدار مختلف سبزیوں اور پھلوں سے پُوری ہوجاتی ہے، کھانے کو مزیدار بنانے کے لیے ہم عام طور پر ریفائینڈ نمک کی ایک بڑی مقدار استعمال کرتے ہیں جو گُردوں کے ساتھ ساتھ دل کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
نمک کا زیادہ استعمال گُردوں کو مجبور کرتا ہے کہ وہ اپنے اندر پانی کو موجود رکھیں جس سے گُردوں پر اضافی بوجھ ڈلتا ہے، زیادہ نمک بلڈ پریشر کو بھی بڑھاتا ہے جو دل کے لیے نقصان دہ ہے۔

3.ڈیری پروڈکٹس

ڈیری پروڈکٹس بھی اینیمل پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں ایک چائینز سٹڈی کے مطابق ڈئیری پروڈکٹس کا زیادہ استعمال پیشاب میں کیلشیم کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس سے گُردوں میں پتھری بننے کے چانسز زیادہ ہو جاتے ہیں۔

4. کیفین

چائے، کافی ، سوڈا، اور کھانوں میں شامل کیفین گُردوں پر اضافی بوجھ کا سبب بنتی ہے کیوں کہ کیفین ایک Stimulator ہے جو خون کے بہاؤ کو تیز کرتی ہے اور بلڈ پریشر کو بڑھاتی ہے اور گُردوں پر تناؤ پیدا کرتی ہے، جدید میڈیکل تحقیق کے مطابق زیادہ عرصے تک کیفین کا مسلسل استعمال گُردے فیل ہونے کا سبب بنتا ہے۔

5. کاربونیٹیڈ ڈرنکس

کاربونیڈیڈ ڈرنکس جیسے سوڈا اور انرجی ڈرنکس گُردوں میں پتھری بننے کا سبب بنتے ہیں ایک میڈیکل تحقیق کے مطابق 2 بوتل سوڈا روزانہ پینے والوں کے گُروے خراب ہونے کے بہت زیادہ چانسز ہوتے ہیں۔

6 ڈرائی فروٹ

ڈرائی فروٹ گُردوں کی بیماری میں انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ ڈرائی فروٹس کے اندر پوٹاشیم کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو گُردوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور گُردوں میں پتھری بننے کا سبب بنتی ہے۔
گُردوں کے مریضوں کے لیے بادام ایک اچھا ڈرائی فروٹ ثابت ہو سکتا ہے لیکن اگر سالٹ کے بغیر استعمال کیا جائے، بادام گُردوں کی بہت سی بیماریوں میں نقصان دہ ثابت نہیں ہوتا لیکن ڈاکٹر سے پُوچھ کر کھانا چاہیے۔

7. جینیٹک تبدیل شدہ کھانے

ہمارے کھانوں میں شامل بہت سے کھانے جیسے کارن، سوئے، چاول، چینی، کینولہ وغیرہ کے بیج Genetically Engineered ہوتے ہیں، جدید تحقیق کے مطابق یہ تبدیل شُدہ کھانے مسلسل لمبے عرصے تک کھانا گُردوں کے لیے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔