مصالحوں میں زعفران سب سے مہنگا مصالحہ ہے جسکی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت 3 ہزار فی کلو گرام یعنی تقریباً 4 لاکھ 78 ہزار پاکستانی روپئے ہے، اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ آخر زعفران اتنا مہنگا کیوں ہے اور یہ ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔

زعفران کے پُھول میں 6 پرپل رنگ کے پتے ہوتے ہیں جنہیں پیٹل کہا جاتا ہے، اس پھول میں 3 گولڈن ییلو سٹیمز اور ایک سُرخ پیسٹل جس پر 3 سٹیگماز موجود ہوتے ہیں پائے جاتے ہیں اور انہیں سٹیگماز کو ڈرائی کر کے ان سے زعفران حاصل ہوتا ہے اور اس کے انتہائی مہنگے ہونے کی درجہ ذیل وجوہات ہیں۔

نمبر 1 موسم
زعفران کے پودے کو پروان چڑھانا کوئی آسان کام نہیں ہے کیونکہ اسے شدید موسم پسند ہیں یہ ایسے علاقوں میں پھلتا پھولتا ہے جہاں گرمیوں میں بہت زیادہ خشک گرمی اورسردیوں میں بہت زیادہ سردی پڑتی ہو اور موسم میں ذرہ سی تبدیلی اس پودے کو متاثر کر دیتی ہے۔
نمبر 2 کٹائی

چونکہ زعفران پھول کے سٹیگما سے حاصل ہوتا ہے اور یہ سٹیگما ہاتھ سے توڑے جاتے ہیں جس پر کسان کو کافی مشقت کرنی پڑتی ہے۔
نمبر 3 نایابی
صرف ایک گرام زعفران حاصل کرنے کے لیے کم از کم 4 سو پھول درکار ہوتے ہیں اور تقریباً ایک کلو زعفران کے لیے ڈیڑھ لاکھ پھول چاہیے ہوتے ہیں۔
زعفران کے فائدے
اگرچہ یہ مصالحہ انتہائی مہنگا ہے مگر یہ ہماری صحت پر بیشمار اچھے اثرات مرتب کرتا ہے جن میں سے یہاں اُن فائدوں کو شامل کیا جا رہا ہے جنہیں میڈیکل سائنس تسلیم کرتی ہے۔
میڈیکل سائنس کا ماننا ہے کہ زعفران ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈینٹ ہے جو ہمارے جسم کو بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے جن میں کینسر، سوزش وغیرہ سرفہرست ہیں۔
زعفران ہمارے مُوڈ کو خوشگوار بناتا ہے اور ڈپریشن کو کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ خواتین کے مخصوص ایام کی بیماریوں میں انتہائی فائدہ مند چیز ہے، زعفران مردوں کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے خاص طور پر اگر وہ ڈپریشن کی وجہ سے کمزور ی محسوس کر رہے ہوں تو اُن کے لیے زعفران کسی اکسیر سے کم نہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زعفران بلا وجہ کی بھوک لگنے سے روکتا ہے اور بلا وجہ کی بھوک میں کھانا موٹاپے کا باعث بنتا ہے، زعفران میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں ہمارے دل کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں اور یہ خوبیاں کولیسٹرال کو بڑھنے سے روکتی ہیں اور خون لیجانے والی شریانوں میں خون کو جمنے نہیں دیتی۔
یہ ہمارے جسم میں شوگر لیول کو نارمل رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے اور ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید چیز ہے، یہ آنکھوں کی بینائی کو مضبوط بناتا ہے اور نظر کو کمزور نہیں ہونے دیتا۔
زعفران میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں یاداشت کی بیماری کے مریضوں کی یاداشت کو بہتر بناتی ہیں۔
نقصانات
عام طور زعفران کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا اور وہ لوگ جو اس کا سپلیمینٹ استعمال کرتے ہیں وہ اسے 1.5 گرام تک روزانہ استعمال کر سکتے ہیں مگر اگر اس کی پانچ گرام یا اس سے زیادہ مقدار استعمال کی جائے تو یہ ذہریلے اثرات پیدا کر سکتا ہے خاص طور پر حاملہ خواتین کو اس کی زیادہ مقدار استعمال نہیں کرنی چاہیے۔