زمین پر موجود 10 ناقابل یقین مقامات جو خواب لگتے ہیں مگر حقیقت ہیں

Posted by

اللہ نے ہمارےسیارے زمین کو انتہائی خوبصورت بنایا اور اسے خوبصورت وادیوں، صحراؤں، پہاڑوں ، دریاؤں، ندی نالوں اور رنگ برنگے درختوں سے نوازا جن کو انسانی آنکھ دیکھتی ہے تو دیکھتی ہی رہ جاتی ہے، اس پوسٹ میں ہم نے آپ کے لیے 10 ایسی خوبصورت جگہوں کا انتخاب کیا ہے جن کو دیکھنے کے بعد آپ سحر زدہ ہوجائیں گے اور آپ کے مُنہ سے بے اختیار خالق کی تعریف نکلے گی۔

کواچی ویسٹریا فوجی گارڈن – جاپان

Kawachi Fuji Garden @ Japan admired by our rattan furniture designers.

کواچی ویسٹریا گارڈن جاپان کے شہر Kitakyushu میں پہاڑوں کے درمیان بنایا گیا ایک پرائیویٹ باغ ہے جس میں ویسٹریا فلاورز کے بیشمار پودے ہیں اور ان پودوں کے پھولوں کو ایک سُرنگ کی شکل میں سجایا گیا ہے جسے دیکھنے والے ورطہ حیرت میں پڑ جاتے ہیں

زنگائی ڈنزیا لینڈ فارم ۔ چین

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\the-hexi-corridor-2713431_1280.jpg

انتہائی خوبصورت رنگ برنگی یہ پہاڑیاں قدرتی ہیں اور انہیں فطرت نے خوبصورت رنگ عطا کیے ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے سیاح دُنیا بھر سے چین کا رُخ اختیارکرتے ہیں۔

تیانزی ماونٹین- چین

File:ZhangjiajieNP1.jpg
severin.stalder [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons
تیانزی ماونٹین چین کے صوبے حونان میں واقع ہیں جس کے بُلند پہاڑ ستونوں کی ظرح ہیں اور آسمانوں کو چھوتے ہیں اور بادلوں سے بھی اوپر چلے جاتے ہیں۔

ٹیولپ فلیڈز ۔ ہالینڈ

Tulip Fields

ٹیولپ پھولوں کے یہ باغات ہالینڈ کے شہر نورڈوستپولڈر میں قطار در قطار مختلف رنگوں میں حد نگاہ تک پھیلے ہُوئے ہیں اور آپ کو اگر یاد ہو تو بالی وُڈ کی ایک فلم "سلسلہ” کے ایک مشہور گانے "دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہُوئے” کی شوٹینگ بھی انہی باغات میں ہوتئی تھی۔

ماونٹ رورائیما ۔ ساوتھ امریکہ

Time to Relax in Mt. Roraima

ماونٹ رورائیما ساوتھ امریکہ میں پکا رائما پہاڑوں میں سب سے اونچا پہاڑ ہے جس کی بُلندی 2810 میٹر ہے، اپنی بے پناہ خوبصورتی کے باعث یہ پہاڑ دُنیا بھر کے سیاحوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں جس کے اوپر سے نیچے وادی میں پھیلے بادل انتہائی خوبصورت نطارہ پیش کرتے ہیں۔

رتبا جھیل ۔ سینگال

File:Salt ponds, South Bay, SF.jpg
Doc Searls from Santa Barbara, USA [CC BY-SA 2.0], via Wikimedia Commons
انتہائی خوبصورت گلابی رنگ کے پانی کی یہ جھیل سینگال کے دارلحکومت سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس کا نام بھی اس کے پانی کے گلابی رنگ ہونے کی وجہ سے روز رتبا جھیل ہے اور یہ جھیل اپنی خوبصورتی اور دلچسپ رنک کی وجہ سے ساری دُنیا کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

محبت کی سُرنگ ۔ یوکرائن

File:Tunnel of Love, Klevan, Rivne Oblast, Ukraine.jpg
Marinica28 [CC BY-SA 4.0], via Wikimedia Commons
تین سے پانچ کلو میٹر سرسبز پودوں میں گھری یہ پٹری یوکرائن میں محبت کی سُرنگ کہلاتی ہے اور ٹرین جب اس سُرنگ میں سے گُزرتی ہے تو اس ٹرین کے مُسافروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتی ہے۔

منڈنحال آئس کیو ۔ آلاسکا

File:Ice Cave Exit 268.jpg
Gillfoto [CC BY-SA 4.0], via Wikimedia Commons
منڈنحال گلیشیئر الاسکا میں قدرتی طور پر بنی یہ برف کی غار دیکھنے والی آنکھ کو پلک نہ جھپکنے پر مجبور کر دیتی ہے اور سورج کی روشنی پڑنے پر اس کے خوبصورت رنگ دیکھ کر انسان کے منہ سے خالق کی بے اختیار تعریف نکلتی ہے۔

غار سن ڈونگ۔ ویتنام

Son Doong Cave, Vietnam

ویتنام کی یہ غار دُنیا کی چند بڑی قُدرتی غاروں میں شُمار ہوتی ہے جس کے اندر جانے والا حیران اور ورطہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے اور اس غار کو بنانے والے خالق کو یاد کرتا ہے اور بے اختیار اُس کی تعریف کرتا ہے۔

ہٹاچی سی سائیڈ پارک۔ جاپان

File:Miharashino Oka (Hitachi Seaside Park) 33.jpg
Σ64 [CC BY 4.0], via Wikimedia Commons
ہٹاچی سی سائیڈ پارک جاپان کے شہر ہٹاچی ناکا میں بنایا گیا ایک پبلک پارک ہے جسے دیکھنے کے لیے دُنیا بھر کے سیاح جاپان کا رُخ اختیار کرتے ہیں، یہ خوبصورت پارک رنگ برنگے پودوں سے مزین کیا گیا ہے جس میں سُرخ رنگ کے پودے سر فہرست ہیں۔

Featured image preview credit:chensiyuan [CC BY-SA 4.0], via Wikimedia Commons