زمین پر پائے جانے والے 8 سب کھانوں سے زیادہ طاقتور کھانے

Posted by

انسانی جسم کی طاقت انحصار اُس کی خوراک پر ہوتا ہے اور صحت مند اور مضبوط بدن کو پروان چڑھانے کے لیے اچھی خوراک انتہائی ضروری ہے، اس آرٹیکل میں ہم 8 ایسے کھانوں کو شامل کر رہے ہیں جو غذائی صلاحیت اور جسم کو طاقت دینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

نمبر 1 کلیجی

گوشت کھانوں کا بادشاہ ہے اور انسان ازل سے ہی اپنے جسم کو مضبوط اور طاقتور بنانے کے لیے جانوروں کو اپنی خوراک کا حصہ بنا رہا ہے، زمانہ قدیم میں جب جانور کو خوراک کے لیے ذبح کیا جاتا تھا تو اُس کا گوشت تو کھایا ہی جاتا تھا مگر گوشت سے زیادہ اُس جانور کی کلیجی اور دیگر اعضا جن میں گُردےکپورے وغیرہ شامل تھے کو ترجیح جاتی تھی۔

کلیجی طاقت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی اور ہمارے میٹابولیزم کو بیشمار طریقوں سے فائدہ دیتی ہے اور اس کی سب سے اہم خُوبی یہ ہے کہ یہ توانائی کو جسم میں ذخیرہ کر لیتی ہے اور جسم اس توانائی کو بوقت ضرورت استعمال کرتا ہے اور کمزوری سے بچ جاتا ہے۔

کلیجی چاہے گائے کی ہو یا بکرے کی دونوں ہی غذائی صلاحیت کے خزانے سے بھرپور ہوتی ہے اور صرف 100 گرام گائے کی کلیجی میں جسم کی روزانہ کی ضرورت کا وٹامن بی 12 1.17 فیصد، وٹامن بی 5 اور 6 اور نیاسن اور فولیٹ 50 فیصد سے زیادہ، وٹامن بی 2 201 فیصد، وٹامن اے 634 فیصد، کاپر 714 فیصد، آئرن فاسفورس زنک اور سیلینم 30 فیصد سے زیادہ اور جانوروں سےحاصل ہونے والی بہترین کوالٹی کی پروٹین 29 گرام پائی جاتی ہے۔

اگر آپ ہفتے میں ایک دفعہ کلیجی کو اپنے کھانے کا حصہ بنالیں تو کُچھ ہی عرصے میں آپ کو اس کی غذائی طاقت کا اندازہ ہوجائے گا۔

نمبر 2 سالمن مچھلی

C:\Users\Zubair\Downloads\salmon-3139390_1920 (1).jpg

مچھلی کا گوشت بھی طاقت میں اپنا ثانی نہیں رکھتا مگر تمام مچھلیاں غذائی صلاحیت میں ایک جیسی نہیں ہیں اور ان میں سب سے اوپر ہے جنگلی سالمن مچھلی جسکے صرف 100 گرام میں 2.8 گرام اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کیساتھ پروٹین، وٹامنز اور منرلز جن میں میگنیشم، پوٹاشیم، سلینیم اور وٹامن بی کی ایک بڑی مقدار شامل ہے پائے جاتے ہیں اور اگر اسے ہفتے میں 1 سے 2 دفعہ کھا لیا جائے تو یہ لاغر سے لاغر جسم کو بھی تندرست اور توانا بنا دیتی ہے۔

نمبر 3 سارڈین مچھلی

C:\Users\Zubair\Downloads\fish-sardine-fish-products-herring-oily-fish-forage-fish-1629422-pxhere.com.jpg
Photo by form PxHere

سارڈین ایک چھوٹی سی مچھلی ہے جس کے پیٹ کی صفائی کیے بغیر اسے ثابت ہی کھایا جاتا ہے اور انسانی صحت کے لیے بہترین چکنائی سے بھرپُور اس مچھلی کے گوشت اور پیٹ کے اندر موجود اعضا ہمارے سارے جسم کے لیے ہی اپنے اندر توانائی کا خزانہ رکھتے ہیں خاص طور پر اس میں موجود اومیگا تھری ہمارے دل کی صحت کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے۔

نمبر 4 انڈے کی زردی

سائنس کی بہت سی تحقیات نے انڈے کی زردی کو بدنام کردیا کیونکہ اس میں کولیسٹرول کی بڑی مقدار شامل ہے مگر جدید ریسرچ کے مطابق ڈائٹری کولیسٹرول عام طور پر اتنی بُری چیز نہیں ہے اور اگر انڈے کی زردی کو مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ ایل ڈی ایل یعنی بُرے کولیسٹرول پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

انڈے کی زردی اور سفیدی زمین پر پائے جانے والے طاقتور ترین کھانوں میں شامل ہیں اور اگر انہیں قُدرتی ملٹی وٹامن کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، جسم کے لیے ضروری پروٹین، وٹامنز اور منرلز سے بھرپُور اس غذا میں چولین کی بھی ایک بڑی مقدار شامل ہے اور یہ غذائی صلاحیت انسانی جسم کو پہلوان بنا دیتی ہے۔

نمبر 5 لہسن

بیشمار ادویاتی خُوبیوں کا حامل لہسن صرف بیماریوں کا دُشمن ہی نہیں بلکہ اپنے اندر طاقت کا انمول خزانہ لیے ہماری صحت کو چار چاند لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی، بی 1 اور 6، کیلشیم، کاپر، مینگنیز، سلینیم اور خاص طور پر ایک خاص قسم کی سلفر جسے الیسن کہا جاتا ہے پائی جاتی ہے اور یہ تمام غذائی اجزا انسانی جسم کے لیے اپنے اندر طاقت کا انمول خزانہ لیے بیٹھے ہیں۔

نمبر 6 کیل (Kale)

G:\Pics Sharing\kale-3302555_1920.jpg

سبز پتوں والی سبزیاں غذائی صلاحیت سے بھرپور ہوتی ہیں مگر کیل ان سب سے اوپر ہے، کیل ایک خاص قسم کی بندگوبھی ہے جس کے صرف 100 گرام میں وٹامن سی 200 فیصد آر ڈی آئی، وٹامن اے 300 فیصد آر ڈی آئی، وٹامن K 1000 فیصد آر ڈی آئی کے علاوہ وٹامن بی 6، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، کاپر اور میگنیز کی ایک بڑی مقدار شامل ہے جو سارے جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور جسم کو طاقتور بناتے ہیں۔

نمبر 7 لونگ

لونگ مصالحوں کا بادشاہ ہے اور گو کے اپنے حجم میں چھوٹا ہے مگر صحت کے لیے غذائی صلاحیت اور جسم کو طاقت دینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، قُدرت نے لونگ میں بیشمار ادویاتی خُوبیوں کیساتھ ساتھ ایسی غذائی صلاحیت رکھی ہے جو کمزور اور لاغر جسم کو تندرست اور توانا بنا کر چاک و چوبند کر دیتی ہے اور اگر آپ صرف 2لونگ اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرلیں تو 30 دن میں آپ کو اس کے نتائج نظر آجائیں گے اور آپ بھی اس کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوجائیں گے۔

نمبر 8 اخروٹ

ڈرائی فروٹ کا بادشاہ اخروٹ جو بُوڑھوں کو جوان اور جوانوں کو جانباز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جسم کو طاقت دینے میں اور عُمر کو لمبا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، جدید میڈیکل سائنس کی ایک ریسرچ جس میں دُنیا کے اُن خطوں کے لوگوں پر تحقیق کی گئی جن کی عُمر سب سے زیادہ لمبی تھی میں پاکستان کے شہر ہنزہ کے لوگوں کو بھی شامل کیا گیا جہاں ہر آدمی کی اوسط عُمر 100 سال کے قریب ہے اور ماہرین نے یہ نتائج اخذ کیے کہ ہنزہ کے لوگوں کی لمبی عُمر اور جسمانی طاقت کا راز دیگر پھل فروٹس کے علاوہ اخروٹ کھانے میں پوشیدہ ہے۔