زمین کی حرکت اگر بند ہو جائے تو یہ 10 خطرناک تبدیلیاں پیدا ہوں گی

Posted by

کائنات ازل سے اپنے سفر میں گامزن ہے، سُورج، زمین، ستارے سب اپنے اپنے مقررہ مدار میں حرکت میں ہیں اور کسی کی مجال نہیں کہ اپنے مدار سے ایک انچ بھی ادھر اُدھر ہو جائے اور اگر ایسا ہو جائے تو یہ ایک دُوسرے سے ٹکرا جائیں اور کائنات تباہ ہو جائے مگر ان سب کو حُکم ربی نے تھام رکھا ہے اور بیشک ہمارا رب بڑا ہی طاقت اور حکمت والا ہے۔

زمین سُورج کے گرد گھومتی ہے اور سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ اس کے گھومنے کی رفتار 1670 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ کبھی نہیں رُکتی مگر اگر تخلیات کی دُنیا میں سوچا جائے اور زمین کے گھومنے کو بند کر دیا جائے تو کیا ہو؟۔

اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ اگر زمین کی حرکت کو بند کر دیا جائے تو اہل زمین پر کیا بیتے گی اور اس سے ہمیں یہ بھی اندازہ ہوگا کے زمین کے گھومنے کیساتھ کون کونسے عوامل جُڑے ہُوئے ہیں۔

نمبر1 تمام چیزیں مشرق کی طرف اُڑنا شروع کر دیں گی

زمین اس قدر تیز رفتاری سے گھومتی ہے مگر اہل زمین کو اس کی رفتار کا پتہ نہیں چلتا اور اگر یہ رُک جائے تو ناسا کے سائنسدانوں کے مُطابق اس پر موجود تمام چیزیں مشرق کی طرف تیز رفتاری سے اُڑنا شروع کر دیں گی اور ان کے اُڑنے کی رفتار 1600 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔

نمبر 2 سمندر میں بڑی لہریں پیدا ہوں گی

زمین جب گھومتی ہے تو اس کے گھومنے سے سمندر کا پانی سمندر میں رہتا ہے لیکن اگر اس کا گھومنا بند ہو جائے تو خطرناک سونامی جنم لیں گے اور پانی مشرق کی طرف چلے گا اور سمندر کے کناروں پر موجود تمام شہر زیر آب آ جائیں گے۔

نمبر 3 تیز آندھی چلے گی

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر زمین اپنا سفر بند کر دے تو اس کے اوپر ہوا کی رفتار 1100 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے جس سے کسی بھی چیز کا زمین پر ٹکنا ناممکن ہوجائے۔

نمبر 4 ساتوں سمندروں کا پانی 2 سمندروں میں اکھٹا ہوجائے گا

سائنس بتاتی ہے کہ سمندروں میں پانی سینٹری فوگل فورس کی وجہ سے رُکا رہتا ہے لیکن اگر زمین کے گھومنے کو بند کر دیا جائے تو یہ سارا پانی زمین کے دونوں پولز پر 2 سمندروں میں اکھٹا ہوجائے گا اور ایکویٹر کے آس پاس کی زمین بُلند ہوکر دُنیا کے نئے نقشے کو جنم دے گی۔

نمبر 5 آتش فشاں پھوٹ پڑیں گے اور زلزے آئیں گے

زمین کے متحرک رہنے سے اس کے اندر موجود تمام چیزیں زمین کے کور کی طرف شیک کرتی ہیں اور اگر یہ رُک جائے تو نتیجہ صاف ظاہر ہے کہ اس کے اندر موجود لاوا پھٹ کر باہر آجائے گا اور زمین کی سطح پر شدید زلزے پیدا ہوں گے۔

نمبر 6 زمین کا شکل ساخت بدل جائے گی

زمین تقریباً گول ہے اور اس کی وجہ اس کا گول گھومنا ہے لیکن اگر یہ گھومنا بند ہو جائے تو اس کی اوپر والی شکل بدل جائے گی اور یہ گول سے کروی ہوجائے گی۔

نمبر 7 نصف کرہ گرم اور باقی شدید ٹھنڈا ہوجائے گا

زمین کا گھومنا اگر بند ہوجائے تو سُورج صرف نصف کرہ پر چمکے گا اور باقی نصف پر اندھیرا برقرار رہے گا جس سے اندھیرے والا حصہ شدید سرد ہو جائے گا اور جہاں جہاں سُورج چمکے گا وہ حصہ شدید گرم ہوجائے گا۔

نمبر 8 مقناطیسی حصار ختم ہوجائے گی

زمین کو خلا کی ریڈیشن سے بچانے کے لیے اس کے اردگرد ایک مقناطیسی فیلڈ موجود ہے مگر اگر اس کی حرکت بند ہوجائے تو یہ فیلڈ بھی ختم ہو جائے گی اور پھر تباہی سب کا مقدر بن جائے گی۔

نمبر 9 اگر لوگ زندہ بچ گئے

اگر یہ سب کُچھ ہونے کے باوجود بھی لوگ زندہ بچ گئے تو وہ صرف زمین کے سرد اور گرم حصوں کے کناروں پر زندگی کو باقی رکھ پائیں گے اور باقی زمین اُن کے لیے سازگار نہیں رہے گی۔

نمبر 10 چاند زمین سے ٹکرا جائے گا

زمین کے رُکتے ہی چاند کی رفتار بھی آہستہ آہستہ رُک جائے گی اور کُچھ عرصے بعد وہ زمین سے ٹکرا جائے گا اور دونوں اپنا وجود کھو دیں گے۔

سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ وقت گُزرنے کے ساتھ ساتھ زمین کی رفتار آہستہ ہو رہی ہے اور جب یہ پیدا ہوئی تھی اُس وقت اس کی رفتار اتنی تیز تھی کہ دن 24 گھنٹے کی بجائے 6 گھنٹے کا ہوتا تھا پھر چاند زمین سے علیحدہ ہُوا اورچاند کی کشش نے زمین کی رفتار کو آہستہ آہستہ کم کردیا اور کر رہا ہے اور ناسا کے مُطابق ہر 100 سال بعد زمین کا دن 2.3 ملی سیکنڈ لمبا ہوجاتا ہے اور کُچھ ملین سال بعد یہ کئی گھنٹے مزید لمبا ہوجائے گا اور اُس وقت ہمارا سیارہ مکمل طور پر رُک جائے گا۔