زمین کے 5 عجیب مقامات جہاں انسانوں کا داخلہ سختی سے منع ہے

Posted by

مارا گھر زمین جسے اللہ نے انسان کی آزمائش گاہ بنایا ہے حیرتوں کے خزانوں سے بھری ہُوئی ہے جس دیکھ دیکھ کر انسان ازل سے حیران و پریشان ہے کیونکہ اُسکا علم اس نطام کو سمجھنے کے لیے ناکافی ہے لیکن طلب اور جُستجو انسان کو تحقیق پر مجبور کیے رکھتی ہے۔

انسان اسی تحقیق کے ہاتھوں مجبور زمین پر ازل سے گھُوم رہا ہے اور آج ترقی کے اُس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں روز اُس کی نگاہوں پر قدرت کے کئی راز آشکار ہوتے ہیں اور اُس کی جستجو کو تسکین عطا کرتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں زمین پر موجود 5 ایسے مقامات کا ذکر کیا جائے گا جہاں کسی بھی انسان کو جانے کی اجازت نہیں، ان مقامات پر ایسا کیا ہے یہ جاننے کے لیے آئیے ان کی سیر کرتے ہیں۔

نمبر1 Snake Island Brazil

https://i2.wp.com/lafzblog.overstockpk.com/wp-content/uploads/2019/04/filebothriechis-schlegelii-la-selva-biological-s.jpeg?w=700
Geoff Gallice [CC BY 2.0 (https://creativecommons.org/licenses/by/2.0)]
یہ جزیرہ برازیل کے شہر ساؤ پالو سے تقریباً 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں سوائے چند محققین کے کسی انسان کو جانے کی اجازت نہیں، محققین کا کہنا ہے کہ اس جزیرے پر انتہائی نایاب سانپ گولڈن لانس ہیڈ کی تقریبا 4 سے 5 ہزار کے قریب تعداد موجود ہے یہ سانپ دیکھنے میں انتہائی خُوبصورت مگر انتہائی زہریلا ہے، اس کے زہر سے انسانی گوشت گل جاتا ہے اور انسانی کی تکلیف دہ موت واقع ہوتی ہے، اس جزیرے پر سانپوں کی اس نایاب نسل کو انسانوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انسانوں کا اس جزیرے پر داخلہ ممنوع رکھا گیا ہے۔

نمبر 2 Lascoux Caves, فرانس

La grotte de Lascaux : Chefs-d'oeuvre de la préhistoire

جنوب مغربی فرانس کے قریب ان غاروں کی دیواریں فن مصوری کے ایسے شہ پاروں سے آراستہ ہیں جنہیں 20 ہزار سال پہلے یہاں پر رہنے والے انسانوں نے پینٹ کیا، غارون میں سیاحوں کی آمدورفت سے آرٹ کے ان فن پاروں کو کافی نقصان پہنچا چنانچہ حکومت فرانس نے اس غاروں میں ہر خاص و عام کا داخلہ فل حال بند کر رکھا ہے ۔

نمبر 3 ایریا 51

C:\Users\Zubair\Downloads\area-51-2037418_1920.jpg
Imagem de Elias Sch. por Pixabay

امریکہ کا بدنام زمانہ علاقہ ایریا 51 ایسا علاقہ ہے جسے امریکہ دُنیا کی نظر سے پوشیدہ رکھ رہا ہے اور اس علاقے کی سخت سیکورٹی کسی کو بھی یہاں داخل ہونے نہیں دیتی۔

نمبر 4 North Sentinel Island بھارت

https://i1.wp.com/lafzblog.overstockpk.com/wp-content/uploads/2019/04/filenorth-sentinel-island-jpg.jpeg?w=700
NASA Earth Observatory image created by Jesse Allen, using data provided by the NASA EO-1 team. [Public domain]
خلیج بنگال میں واقع اس جزیرے کے لوگ گُزشتہ ہزاروں سالوں سے باقی دُنیا سے کٹ کر اپنی زندگی تنہائی میں گُزار رہے ہیں اور اگر باہر کی دُنیا سے کوئی بھی اُن کی تنہائی میں خلل ڈالنے کی کوشیش کرے تو اُسے قتل کر دیا جاتا ہے، بھارتی فضائیہ اس جزیرے کی کبھی کبھار فضارئی نگرانی کرتی ہے جہاں پچھلے کُچھ سالوں میں اس جزیرے کے لوگوں کی نسل میں کافی کمی دیکھی گئی ہے۔

نمبر 5 Poveglia, اٹلی

File:Isola di Poveglia - panoramio - Angelo Meneghini (1).jpg
Angelo Meneghini, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons

ظُلم بربریت اور تشدد کی نشانی یہ جزیرہ جو کبھی قید خانہ تھا ہر خاص و عام کے لیے بند ہے اس قید خانے میں 14 ویں صدی عیسوی میں طاعون کے مریضوں کو رکھا جاتا تھا پھر 19 ویں صدی میں اسے پاگل خانہ میں بدل دیا گیا افوہیں مشہور ہیں کہ یہاں کے ظالم طبیب مریضوں پر بربریت کی انتہا کر دیتے تھے اور ان مریضوں کی روحیں اب بھی بے چین اس جزیرے پر گھومتی ہیں اس لیے اسے عام عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور یہاں جانے کے لیے ایک لمبی حکومتی کاروائی سے گُزرنا پڑتا ہے۔