زندگی کی 7 بڑی غلطیاں جن پر پچھتاوا ملتا ہے پر اکثر لوگ کر کے سوچتے ہیں

Posted by

کیا آپ نے کبھی کوئی فیصلہ کیا ہے یا کوئی ایسا کام کیا ہے جس پر آپ کو بعد میں پچھتاوا ہو؟ اگر ایسا ہوا ہے، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ کئی بار انسان بغیر سوچے سمجھے یا نادانستہ ایسے کام کر بیٹھتا ہے جس کی وجہ سے بعد میں اسے پچھتانا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو غلط کام کرتے ہیں یا غلط فیصلے لیتے ہیں اور جب تک کوئی ان کو نہ بتائے تب تک وہ اس کے بارے میں نہیں جانتے۔ آپ نے بھی بہت سے ایسے فیصلے یا اقدامات کیے ہوں گے، جن کے بارے میں اگر آپ صحیح طریقے سے سوچتے ہیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ زندگی کے کچھ معاملات میں اگر غلطی نہ کی ہوتی تو آج آپ کی زندگی مختلف ہوتی۔

کامیاب اور سمجھدار لوگ پچھتاوے سے بچنا جانتے ہیں اور اس کام کے لیے وہ زندگی میں جو غلطی کرتے ہیں اسے دوبارہ نہیں دوہراتے اور ان لوگوں سے سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس آرٹیکل میں 7 ایسی غلطیوں کو شامل کیا جا رہا ہے جنہیں کر کے کوئی بھی پچھتاوے سے نہ بچا۔

صحت پر توجہ دیں

بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ جب مجھے کوئی طبی مسئلہ نہیں ہے تو پھر میں وزن بڑھانے یا خراب طرز زندگی پر توجہ کیوں دوں؟ پھر جب وزن بڑھنے یا کسی اور وجہ سے جسمانی پریشانیاں آنے لگتی ہیں تو وہ پچھتاتے ہیں کہ کاش میں نے اس وقت خود پر قابو رکھا ہوتا۔ اس لیے ہمیشہ اپنی صحت کا خیال رکھیں، تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

بچپن کے دوستوں سے بچھڑنا

Childhood friend

عام طور پر بچپن یا اسکول کے دوست ہمارے لیے خاص ہوتے ہیں۔ اور سکول اور کالج کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد کیرئیر بنانے کے لیے ان سے بچھڑنا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ شروع میں دونوں رابطے میں رہتے ہیں لیکن کچھ عرصے بعد کام، پڑھائی وغیرہ کی وجہ سے دونوں مزید مصروف ہو جاتے ہیں۔ اور پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب ان دوستوں کی بہت یاد ستاتی ہے اور ایسے میں ایسا لگتا ہے کہ کاش ہم اپنے پہلے کے دنوں میں واپس آجاتے، جس میں ہم دونوں ایک دوسرے کے قریب ہوا کرتے تھے۔ اس کے لیے پرانے دوستوں سے رابطے میں رہیں اور ان سے کبھی لا تعلق مت ہو جائیں۔

رشتے اور محبت

اس سے بڑھ کر افسوس کی بات کیا ہو گی کہ کوئی کسی ایسے شخص کو چھوڑ جائے جو اُس سے بے پناہ محبت کرتا تھا۔ محبت کا تعلق کسی بھی صورت میں ٹوٹا ہو اسکا پچھتاوا ہمیشہ رہتا ہے کہ وہ آپ سے دور ہو گیا ہے۔ اس لیے رشتے میں کبھی ایسی صورتحال پیدا نہ ہونے دیں جس کی وجہ سے آپ کو بعد میں پچھتانا پڑے اور یاد رکھیں اس کام کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے اور یہ قربانی اگر وقت پر نہ دی جائے تو بعد میں چاہے سارا جہان قربان کر دو معاملات ٹھیک نہیں ہوتے۔

بچت نہ کرنا

C:\Users\Zubair\Downloads\money-back-up-g7e296e8f6_1920.jpg

بہت سے لوگ جب کوئی کام دھندہ شروع کرتے ہیں یا نوکری کا آغاز کرتے ہیں تو شروع میں کافی عرصہ بچت کرنے پر توجہ نہیں دیتے اور بعد میں احساس ہوتا ہے کہ اگر شروع سے ہی تھوڑے سے پیسے ہی بچائے ہوتے تو بڑے کام آسان ہو سکتے تھے اس لیے بچت کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں اور اسکا آغاز آمدن کے آغاز کے ساتھ کریں وگرنہ پھر پچھتائیں گے۔

خود پر اعتماد

معاشرے میں زیادہ تر افراد خود اعتمادی میں کمی کی وجہ سے ناکامی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ خود پر یقین نہ ہونا انسان کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیتا اور بہت سے ایسے کاموں کا آغاز نہیں کرنے دیتا جو بعد میں پچھتاوے کا باعث بنتے ہیں اس لیے اگر پچھتاوے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی ذات میں خود اعتمادی پر توجہ دیں اور اسے کمزور نہ ہونے دیں۔

پسند کا کام نہ چھوڑیں

کئی بار لوگ کسی خاندانی پریشانی یا دیگر وجوہات کی وجہ سے اپنی پسندیدہ نوکری یا کام چھوڑ دیتے ہیں جس کا انہیں زندگی بھر پچھتاوا ہوتا ہے۔ کئی بار وہ بعد میں یہ بھی سوچتے ہیں کہ اگر انہوں نے نوکری کے لیے درخواست دی ہوتی اور حالات کا تھوڑا سا مقابلہ کیا ہوتا تو آج ان کی خوابیدہ نوکری ان کے ہاتھ میں ہوتی اس لیے کسی موقع کو ضائع مت کریں کیونکہ موقع روز روز نہیں آتا۔

تعلیم مت چھوڑیں

C:\Users\Zubair\Downloads\PIXNIO-283109-4537x3024.jpg

بہت سے لوگ نوکریوں کی وجہ سے اپنی پڑھائی درمیان میں چھوڑ دیتے ہیں۔ پھر جب بعد میں محسوس ہوتا ہے کہ نوکری کے ساتھ ساتھ پڑھائی کو بھی اہمیت دینی تھی۔ اس کے بعد ان کے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچتا۔ اس لیے پڑھائی کو بھی اہمیت دیں کیونکہ پڑھائی کبھی رائیگاں نہیں جاتی بلکہ ہمیشہ آپ کو زندگی میں آگے لے جاتی ہے۔