زنک کی کمی صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے اس لیے ان 8 علامات کو نظر میں رکھیں

Posted by

زنک ایک ایسا منرل ہے جو ہمارے جسم میں کئی اہم کام سر انجام دیتا ہے جن میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانا، زخموں کو مندمل کرنا، سیلز پروڈکشن کرنا، ڈی این اے، اور پروٹین کی تشکیل کرنا، جسم پر عُمر کے اثرات کو سست کرنا وغیرہ اور اسکے ساتھ ساتھ زنک کا ہماری ذائقے اور سونگھنے کی حس اور فرٹیلٹی سے بھی گہرا تعلق ہے۔

زنک کی کمی کی علامات

زنک ہمارے جسم کے افعال کو درست رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اور اگر جسم میں اس کی کمی پیدا ہو جائے تو جسم نئے سیلز بنانا بند کر دیتا ہے جس کی وجہ سے جسم پر درجہ ذیل علامات پیدا ہوتی سکتی ہیں:

  • وزن بغیر کسی وجہ کہ تیزی سے گرنا
  • زخموں کا جلد مندمل نہ ہونا
  • توجہ میں کمی پیدا ہو جانا
  • ذائقے اور سونگھنے کی حس کا کمزور ہو جاناہے
  • بھوک ختم ہو جانا
  • قوت مدافعت کا کمزور ہونا
  • ڈائریا
  • جلد پر الرجی سے زخم بننا

ڈاکٹر حضرات زنک کی کمی کو دیکھنے کے لیے خون کے پلازمہ، پیشاب اور سر کے بالوں کے نمونے لیبارٹری میں چیک کرواتے ہیں تاکہ زنک کی کمی کی ٹھیک سطح کو جان سکیں اور اپنی تشخیص میں اس بات کا پتہ چلاتے ہیں کہ زنک کی کمی کیوں پیدا اہو رہی ہے۔

بعض اوقات زنک کی کمی کئی اور بیماری کی وجہ سے بھی پیدا ہوسکتی ہے ان بیماریوں میں جسم زنک کو ٹھیک طریقے سے جذب نہیں کر پاتا جس سے زنک کی کمی پیدا ہوتی ہے اور زنک کی کمی جسم میں کاپر کی بھی کمی پیدا کر دیتی ہے مگر عام طور پر ڈاکٹر حضرات اس بات سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں چنانچہ وہ تمام پہلوؤں پر نظر رکھتے ہیں اور اپنی ادویات سے آپ کی صحت کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

زنک کی کمی کا مستقل علاج

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے جسم میں زنک کی کمی دُور ہو جائے اور پھر لمبے عرصے تک پیدا نہ ہو تو اس کے لیے اپنی خوراک میں زنک والے قدرتی کھانے بڑھا لیں خاص طور پر ہفتے میں کم از کم 2 دفعہ سُرخ گوشت کھائیں، مرغی کا گوشت کھائیں اور ان کے ساتھ بیجوں والے کھانے، ریفائن نہ کیا ہُوا اناج، جنگلی چاول، انڈے، ڈرائی فروٹ، دالیں اور لوبیا وغیرہ کو شامل کریں۔

اگر آپ صرف سبزی خور ہیں تو زنک کو قدرتی کھانوں کے ذرئیعے پُورا کرنا مشکل کام بن جاتا ہے لیکن کاجو، مٹر، بادام اور لوبیا وغیرہ سے تھوڑی بہت زنک حاصل کی جا سکتی ہے۔

قدرتی کھانوں کے علاوہ زنک کی کمی کو پُورا کرنے کے لیے بہت سی ملٹی وٹامنز اور منرلز بنانے والی کمپنیاں اس منرل کو اپنے سپلیمینٹ میں شامل کرتی ہے جسے روزانہ کھانے سے زنک کی کمی کو دُور کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ فارمیسی پر آپ کو اکیلے زنک کے سپلیمینٹ بھی مل جاتے ہیں جو زنک کی کمی کو پُورا کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سے کب ملنا ہے

عام طور پر زنک کی کمی کوئی ایمرجنسی والی بیماری نہیں ہے لیکن اگر آپ حاملہ ہیں یا دُودھ پلانے والی ماں ہیں اور آپ کو شک ہے کہ آپ میں زنک کی کمی ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں کیونکہ زنک اور پیٹ میں پلنے والی بچے کی نشوونما کا گہرا تعلق ہوتا ہے۔

اگرآپ زنک کی کمی کی علامات کو محسوس کر رہے ہیں اور آپ کو کئی دن سے ڈائریا ہے تو فورا ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ زنک نظام انہظام کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اور اسکے بغیر یہ انفیکشن تیزی سے پھیلتی ہے۔ دیگر علامات جن میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہو جاتا ہے میں چکر آنا، اچانک سر درد مسلسل شروع ہو جانا، غشی یا بے ہوشی طاری ہونا۔

نوٹ: زنک کی کمی کی علامات کئی اور بیماریوں کی بھی علامات ہے لہذا انہیں محسوس کرنے پر خود سے اس کے معالج مت بنیے گا اور فوراً اپنے معالج سے رابطہ کیجیے گا تاکہ درست تشخیص ہو سکے اور اگر زنک کی کمی پیدا ہو رہی ہے تو جانا جاسکے کی اُس کی اصل وجہ کیا ہے۔