زیادہ نمک کھاے جانے کی 10 نشانیاں

Posted by

نمک کے بغیر کھانوں کا مزہ ادھورا ہے اسی لیے اسے ساری دُنیا ہی اپنے کھانوں میں استعمال کرتی ہے، لیکن اگر اس کا استعمال زیادہ کیا جائے تو یہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، نمک کے اندر موجود سوڈیم بہت سی بیماریوں کو جنم دیتا ہے، اس آرٹیکل میں زیادہ نمک کھانے کی 10 نشانیوں کا ذکر کیا جائے گا جن کو پڑھ کر آپ جان پائیں گے کہ کہیں آپ بھی نمک کھانے میں حد سے بڑھے ہُوئے تو نہیں ہیں۔

نمبر 1 توجہ دینا مُشکل ہوجاتا ہے

Brain, Ruminate, Anxiety, Worry, Cranium, Head
اگر آپ کا دماغ دُھندلاہٹ محسوس کرتا ہے یا چیزوں کو سمجھنے میں الجھن کا شکار ہونے لگ گیا ہے تو آپ کو اپنے ڈاکٹر سے فوراً رابطہ کرنا چاہیے اور اپنا سوڈیم لیول چیک کروانا چاہیے۔
زیادہ نمک کھانا جہاں دماغ کو متاثر کرتا ہے وہاں آپ کے جسم کو وقت کے ساتھ کمزور بناتا جاتا ہے۔

نمبر 2 ہر وقت پیاس کا محسوس ہونا

A young woman sipping from a glass of water : Free Stock Photoاگر آپ بہت زیادہ پیاس محسوس کرتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ آپ جسم کی ڈیمانڈ سے زیادہ نمک کھا رہے ہیں، زیادہ نمک جسم کے سیلز سے پانی چُوس لیتا ہے اور دماغ میں پیاس کی شدت کو بڑھا دیتا ہے۔

نمبر 3 جسم پر سوزش

ٹخنوں اور پاؤں پر سوزش اور آنکھوں کا پھولنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ اپنی خوراک میں زیادہ نمک استعمال کر رہے ہیں۔
اگر اُپ کی انگلی کی انگوٹھی انگلی میں تنگ ہو گئی ہے تو آپ کو فوراً اپنی خوراک پر دھیان دینا چاہیے۔

نمبر 4 گُردوں میں پتھری

Kidney, Anatomy, Human, Man, Organزیادہ نمک کھانے سے سب سے پہلے گُردے متاثر ہوتے ہیں، ورلڈ ایکشن آن سالٹ اینڈ ہیلتھ کے مطابق زیادہ نمک پیشاب میں پروٹین کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے اور اگر یہ مقدار بڑھی رہے تو یہ گُردوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہے۔
جن کھانوں میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اُنہیں کھانے سے گُردوں میں پتھری بننے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

نمبر 5 معدے کا السر

نمک معدے کی لائنینگ کو متاثر کرتا ہے اور اس کی زیادہ مقدار کھانے والوں کو معدے کے السر ہونے کا خطرہ عام لوگوں سے بہت زیادہ ہوتا ہے۔
اگر کھانے کے بعد آپ معدے پر شدید درد محسوس کرتے ہیں تو آپ کو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے اور سوڈیم ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

نمبر 6 ہائی بلڈ پریشر

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مُطابق انسان کو روزانہ 1500 ملی گرام سے زیادہ سوڈیم استعمال نہیں کرنا چاہیے بصورت دیگر ہائی بلڈ پریشر جیسی موضوی بیماریوں میں مُبتلا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

نمبر 7 اکثر سردرد رہنا

adult bag blur classic facial expression fashion happiness headache hot leisure lifestyle long hair luggage man mustache outdoors park person portrait relaxation summer tired tourist travel traveling wearمستقل درمیانی سردرد اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ آپ کا جسم ڈی ہائیڈریشن یعنی پانی کی کمی کا شکار ہے اور اس کی بڑی وجہ نمک کا زیادہ استعمال ہو سکتا ہے، اکثر اوقات ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے خون کو لیجانے والی رگیں بڑھ جاتی ہیں اور سر درد کا سبب بنتی ہیں۔

نمبر 8 واش روم کا استعمال بڑھ جانا

Toilet, Wc, Loo, Public Toilet, Cute, Funny, Woman, Man

دن کے کسی بھی اوقات میں زیادہ پیشاب آنا زیادہ نمک کھانے کی ایک بڑھی نشانی ہے، نمک کو جسم سے نکالنے کے لیے گُردوں کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس سے آپ کو بار بار واش روم جانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

نمبر 9 مسل کریمپ پڑنا

ache pain back body care backache fit health healthcare silhouette illness injury wincing medical exhausted men painful problem tiredجسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی صحیح مقدار ذمہ دار ہوتی ہے کہ مسلز کو درست رکھے، زیادہ نمک کھانے سے مسل ٹائٹنس، درد اور کھلی پڑنے جیسی نشانیاں ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

نمبر 10 پیٹ پھولا محسوس ہونا

اگر آپ کا وزن بڑھ رہا ہے اور آپکو اپنا پیٹ پھولا محسوس ہوتا ہے تو نشانی ہوسکتا ہے زیادہ نمک استمال کرنے کی، ایسی صورتحال میں ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپنے سوڈیم لیول کا ٹیسٹ کروائیں تاکہ صورتحال کُھل کر سامنے آسکے، بیماری کی بروقت نشاندہی اور فوری علاج سے کسی بڑی پریشانی میں مبتلا ہونے سے بچا سکتا ہے۔