سائنس کے مطابق لمبے شوہر اور ٹھگنی بیوی زیادہ خوش کیوں رہتے ہین

Posted by

دور جدید سائنس کا دور ہے اور اُسی علم کو مانتا ہے جس کی حقیقت کو وہ ٹیسٹ کر سکتا ہے اور روایت اور حکایت کے علم کو یکسر نظر انداز کر دیتا ہے۔
سائنس پر روزانہ کئی تحقیقاتی مقالات لکھے جاتے ہیں جن کو حقائق کے ساتھ ثابت کیا جاتا ہے تاکہ عقل کو یقین کرنے میں آسانی ہو۔

اس آرٹیکل میں انڈونیشا میں شوہر اور بیوی کے تعلقات پر ہونے والی ایک ریسرچ کو شامل کیا جارہا ہے جس میں 8000 افراد نے شرکت کی، اس ریسرچ کے مطابق شوہر اور بیوی کے تعلقات میں قد اہم کردار ادا کرتا ہے، ماہرین کے مطابق اُنہوں نے 8000 افراد میں لمبے شوہروں اور ٹھگنی بیویوں کو ایک دوسرے کے زیادہ قریب اور خوش پایا ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسے جوڑوں کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہوتے ہیں لیکن شادی کے 18 سال بعد ان تعلقات میں تناؤ آنا شروع ہوجاتا ہے۔

یہاں یہ بات سوچی جاسکتی ہے کہ بیوی کی خوشی کا تعلق شوہر کے لمبے قد سے ہے، مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے کیونکہ دونوں کے اچھےتعلقات کے درمیان بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جیسے شوہر کی اچھی آمدن، شوہر کا کانفیڈینس اور سماجی رُتبہ وغیرہ ان تعلقات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی ثابت کی گئی کے لمبے قد کے افراد پر زیادہ بھروسہ کیا جاتا ہے اور ملازمت دینے میں لمبے قد والے آدمی کو ترجیع دی جاتی ہے اور جلد پرموٹ بھی کر دیا جاتا ہے۔
مگر روایت اور حکایت کا علم سائنس کی ان باتوں کو نہیں مانتا کیونکہ وہ آدمی کی قابلیت کو ترجیع دیتا ہے اور قابلیت قد کاٹھ اور حُسن و جمال کی محتاج نہیں ہوتی کیونکہ قابلیت بذات خود ایک انتہائی خوبصورت چیز ہے جسے نظر انداز کرنے والے ترقی کے میدان میں دوسروں سے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔