سائنس کے مُطابق بچوں کو گُدگدی کرنا اُن کے لیے نقصان دہ ہے

Posted by

ہم سب کو بچپن میں گُدگدی کا سامنا کرنا پڑ چُکا ہے اور جب ہم چھوٹے تھے تو مذاق میں اور ہمیں خوش کرنے کے لیے گُدگدی کا سہارا لیا جاتا تھا لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ بچوں کو گُدگدی کرنا ایک نارمل بات ہے مگر اگر ہم غور کریں تو ہمارے بچپن میں گاڑی کی سیٹ بیلٹ نہ لگانا بھی ایک نارمل بات ہُوا کرتی تھی۔

اس آرٹیکل میں ہم بچوں کے ماہرین کی گُدگدی کے متعلق تحقیقات کو شامل کر رہے ہیں جو ہمیں اس بات کا گیان دیں گی کہ گُدگدی کرنے سے بچے خوش نہیں ہوتے۔

نمبر 1 گُدگدی پر بچے کے ہنسنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ خُوش ہے

Tickling Baby

بچوں کو جب گُدگدی کی جاتی ہے تو وہ ہنستے ہیں چاہے گُدگدی اُنہیں بلکل پسند نہ ہو اور اُن کا ہنسنا والدین کو نظر کا فریب دیتا ہے کہ بچہ خُوش ہو رہا ہے مگر درحقیقت ضروری نہیں ہے کہ ایسا ہی ہو، ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ گُدگدی کے دوران ہنسنا خوشی کا وہ احساس پیدا نہیں کرتا جوکسی لطیفے کو سُن کر پیدا ہوتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے گُدگدی کی ہنسی فریب نظر ہے اور ہو سکتا ہے کہ درحقیقت جسے گُدگدی کی جارہی ہو وہ گُدگدی سے تکلیف میں ہو۔

نمبر 2 گُدگدی غلبہ پانے اور بات منوانے کا ایک طریقہ ہے

tickling as an Olympic sport

چھوٹے بچے گُدگدی کے متعلق اپنے احساسات بیان کرنے سے قاصر ہوتے ہیں اور اگر ہم اپنی یاداشت پر تھوڑا سا زور ڈالیں تو ہمیں یاد آجائے گا کہ بچپن میں سکول کی کلاس کے اندر ساتھی طالبعلم اور گھر میں دوسرے بہن بھائی اپنی بات منوانے کے لیے بھی گُدگدی کا سہارا لیا کرتے تھے۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ گُدگدی کے دوران ہنسنا بھی ہتھیار پھینکنے اور اطاعت گُزاری ظاہر کرنے کا ایک طریقہ ہے جسے گُدگدی کرنے والا خُوب اچھی طرح سمجھتا ہے۔

نمبر 3 گُدگدی صدیوں سے بطور تشدد استعمال ہو رہی ہے

چین اور جاپان سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں گُدگدی کا استعمال ریاست کے معزز لوگوں پر بطور تشدد کیا جاتا رہا ہے کیونکہ اس سے جسم پر کوئی ظاہری نشان نہیں پڑتا اور جسے گُدگدی کی جاتی ہے وہ گُدگدی کے ختم ہونے کے فوراً بعد نارمل دیکھائی دینا شروع کر دیتا ہے۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ گُدگدی فزیکل تشدد کی ایک قسم ہے جسسے انسان کے دماغ پر شدید نفسیاتی تناؤ پیدا ہوتا ہے اور اس دوران اسے متلی محسوس ہوسکتی ہے، اُلٹی آ سکتی ہے اور وہ اپنے شعور پر قابو کھو سکتا ہے۔

نمبر 4گُدگدی سے بچے کی سانس بند ہو سکتی ہے

گُدگدی کے دوران بچے کی بے قابو ہنسی اُس کے نظام تنفس کو متاثر کرتی ہے اور اگر گُدگدی مسلسل جاری رکھی جائے تو شدید ہنسنے کی صورت میں پھیپھڑوں سے ہوا خارج ہونے کے بعد بچے کے لیے سانس اندر کو کھنیچنا مُشکل ہو جاتا ہے اور ایسی صورتحال میں اُس کی سانس بند ہو سکتی ہے اور یہ صورتحال کسی بڑی پریشانی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

ہمیں بچے کو خوش دیکھنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے کے وہ اندر سے بھی خوش ہو اور اس کے لیے اُس کے ساتھ تھوڑی دیر کھیلنا اور اُس کے ساتھ بچہ بن جانا جہاں اُسے حقیقت میں خوشی دیتا ہے وہاں یہ خُوشی اُس کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔

نمبر 5 گُدگدی بچے کے ذہن میں اپکے متعلق بے اعتمادی پیدا کرتی ہے

C:\Users\zubai\AppData\Local\Microsoft\Windows\INetCache\Content.Word\458412-PFEI49-519.jpg
People photo created by freepik – www.freepik.com

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گُدگدی بچے کے ذہن اور دماغ کے اندر شدید تکلیف پیدا کرتی ہے اور عین ممکن ہے کہ یہ دماغی تکلیف اُس کی جوانی اور بڑھاپے پر اثر انداز ہو۔

بچوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بڑا بچے کو ڈانٹ دے تو بچے کے ذہن میں اُس بڑے کے متعلق خوف پیدا ہو جاتا ہے اور اسی طرح گھر کا کوئی فرد یا ماں باپ اگر بچے کو شدید گُدگدی کریں تب بھی بچے کے دماغ میں ایسے افراد کے متعلق خوف جنم لیتا ہے اور وہ کوشش کرتا ہے کہ ایسے افراد سے دُور رہے اور ذہن پر طاری ہونے والا یہ خوف اُس کی دماغی نشوونما پر اثر انداز ہوتا ہے اور اُس کا اعتماد گُدگدی کرنے والے بڑوں پر سے ختم ہوجاتا ہے۔

نمبر 6 بچوں سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے گُدگدی سے بہتر کئی طریقے ہیں

Mother, Daughter, Family, Park, Child, Love, Nature

ماں باپ عام طور پر خیال کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں، یہ بات کسی حد تک درست بھی ہے مگر والدین عام طور پر اپنے بچپن کے تجربات کے مُطابق گُدگدی کو بھی ایک عام بات سمجھتے ہیں اور اگر کوئی دُوسرا بچے کو گُدگدی کرتا ہے تو وہ اُسے منع نہیں کرتے۔

بچوں سے محبت کا اظہار کرنا ایک فطری عمل ہے اور اس کے لیے گُدگدی کے علاوہ کئی اور اچھے طریقے ہیں جس سے آپ بچوں کے دل میں داخل ہوسکتے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ بچوں کو گُدگدی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے بچے سے پُوچھیں کے اُسے گُدگدی سے تکلیف تو نہیں ہوتی اور اگر وہ اجازت دے تب بھی گُدگدی کو ایک حد کے اندر رکھیں اور اُسے شدید لیول پر مت لیکر جائیں۔

آپ گُدگدی کے متعلق ماہرین کی ان باتوں سے متفق ہیں؟ کیا آپ اپنے بچپن میں گُدگدی پسند کرتے تھے؟ اپنی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیے گا۔

Featured Image Preview Credit: People photo created by freepik – www.freepik.com, The Image has been resized.