سات کھانے جو آپ کو پیاس نہیں لگنے دیں گے

Posted by

پانی زندگی ہے اور ہمارے جسم کو روزانہ ٹھیک کام کرنے کے لیے مطلوبہ مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے یہ مطلوبہ مقدار کتنی ہونی چاہیے یا بات کئی چیزوں پر منحصر کرتی ہے جن میں عُمر، جنس، جسم کا وزن، موسم، جسمانی مشقت اور جسم کی صحت وغیرہ کا گہرا تعلق ہوتا ہے۔

موسم گرما میں گرمی کی شدت جب بڑھتی ہے تو قُدرت نے ہمارے جسم کو قُدرتی طور پر ٹھنڈا کرنے کے لیے پسینے کا نظام ہمارے جسم کو عطا کیا ہے اور یہ پسینہ ہمارے جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے اور جتنا زیادہ پسینہ آئے گا جسم کو اُسی مقدار سے پانی کی ضرورت ہوگی۔

اس آرٹیکل میں ہم 7 ایسے کھانوں کا ذکر کریں گے جو ہمیں جلدی پیاس نہیں لگنے دیں گے اور قُدرتی طور پر جسم کو اندر سے ٹھنڈا رکھیں گے۔

نمبر 1 جو کا دلیہ

C:\Users\Zubair\Downloads\cereals-563796_1920.jpg
Imagem de 旭刚 史 por Pixabay

اپنے دن کا آغاز جو کے دلیے کے ناشتے سے کریں یہ جہاں صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے وہاں یہ ہمارے جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتا کیونکہ جب جو کو دُودھ یا پانی میں پکایا جاتا ہے تو یہ ان لیکوڈز کو بڑی مقدار میں اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور اگر جو کا دلیہ بنانے سے پہلے اسے رات بھر پانی میں بھیگا رہنے دیں تو یہ جہاں بڑی مقدار میں پانی اپنے اندر جذب کرے گاوہاں اس کی افادیت میں اور اضافہ ہوگا اور اسے زیادہ دیر آگ پر پکانا نہیں پڑے گا۔

جو کے دلیے میں اگر آپ رات بھر چیا سیڈز یا اگر چیا سیڈ میسر نہ ہوں تو تخم بالنگا رات بھر بھگو کر دلیے میں شامل کر دیں تو یہ آپ کی صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرے گا اور آپ کے جسمانی نظام کو اندر سے ٹھنڈا کرنے کیساتھ ان میں جذب شُدہ پانی ڈی ہائیڈریٹ ہونے سے بچائے گا۔

نمبر 2 دہی اور دُودھ

C:\Users\Zubair\Downloads\milk-2474993_1920.jpg

ایک تحقیق کے مُطابق دُودھ اور دہی وغیرہ آپ کی پیاس کو پانی کی نسبت زیادہ جلدی ختم کرتے ہیں اور ان کے استعمال کے بعد آپکا جسم زیادہ دیر تک ہائیڈریٹ رہتا ہے کیونکہ ان میں موجود کیلشیم، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور الیکٹرولائٹس وغیرہ کسی بھی دُوسرے ڈرنک سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

نمبر 3 کاربوہائیڈریٹ کا بدل

ایسے کھانے جن میں ڈرائی کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں جیسے روٹی، بیکری، پاسٹا، نوڈلز وغیرہ یہ سب پیاس کی شدت میں اضافہ کرتے ہیں اس لیے گرمیوں کے موسم میں ان کھانوں کا نعم البدل استعمال کریں تاکہ آپ کو جلدی پیاس تنگ نہ کرے آپ ان کے نعم البدل کے طور پر سلاد اور پھل وغیرہ استعمال کر سکتے ہیں۔

نمبر 4 سمودیز

C:\Users\Zubair\Downloads\smothie-886965_1920.jpg

مختلف پھلوں اور سبزیوں کو سمودی جسم کو لمبے عرصے تک ہائیڈریٹ رکھتی ہیں اور پانی کی جلدی کمی پیدا نہیں ہونے دیتیں اس کے لیے آپ کوئی بھی سبزی اور پھل استعمال کر سکتے ہیں خاص طور پر سٹرابری، کھیرا، تربوز، خربوزہ، چقندر وغیرہ بہترین کھانے ہیں جو پیاس نہیں لگنے دیتے۔

نمبر 5 تازہ سبزیاں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو جلدی پیاس نہ لگے تو اپنے کھانے میں تازہ سبزیوں کو شامل کر لیں خاص طور پر اُن سبزیوں کو جنہیں آپ کچا کھا سکتے ہیں، ایسی سبزیاں جہاں اپنے اندر جہاں بیشمار وٹامنز اور منرلز رکھتی ہیں وہاں پانی کی ایک بڑی مقدار ان میں شامل ہوتی ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو پُورا کر دیتی ہیں۔

نمبر 6 تیز مصالحہ جات سے اجتناب

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ تیز مصالحے والا کھانا کھانے کے بعد بار بار پیاس لگتی ہے اس لیے سخت گرمی میں ایسے کھانوں سے کنارہ کش ہو جائیں اور اپنے کھانوں میں ایسے سُوپ جن میں ٹماٹر، ادرک، لہسن اور کھیرا وغیرہ شامل ہوں کو شامل کریں۔

نمبر 7 فروٹس کو فریز کر لیں

تازہ پھل صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں اور گرمی میں یہ جسم میں گرمی کی شدت کو کم کرتے ہیں اور اگر آپ تربوز کا جُوس نکال کر اس میں تازہ پھل باریک باریک کاٹ کر انہیں قلفی کی شکل میں جما لیں اور دن میں چند بار چُوس کر کھائیں تو جہاں آپ کو بہت زیادہ مزہ آئے گا وہاں صحت سے بھرپُور یہ قلفیاں آپ کی پیاس کی شدت کو ختم کردیں گی۔