سال 2021 کے متعلق بابا وانگا کی پیش گوئیاں جو سچ ہوتی نظر آ رہی ہیں

Posted by

مولائے کریم کی کائنات گہرے رازوں سے بھری پڑی ہے اور غور کرنے والے غور کرتے ہیں اور غور کرنے کے انعام میں جب اُن کی آنکھوں سے پردہ ہٹایا جاتا ہے تو وہ کسی نہ کسی راز کی حقیقت تک پہنچتے ہیں اور اہل علم کی صفوں میں ترقی پا جاتے ہیں اور اہل علم وہ ہیں جن کی نگاہیں غور کرنے کی محتاج نہیں ہوتیں وہ شے کی حقیقت کو بخوبی جانتے ہیں۔

اہل دانش کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ 100 سال آگے دیکھ سکتے ہیں لیکن اہل علم پر سو سال کی حد نہیں ہے اور جب وقت اہل علم کی کہی ہُوئی بات سچ کر دیکھاتا ہے تو غور کرنے والے اکثر جان نہیں پاتے کہ اہل علم کے پاس وہ علم کہاں سے آیا تھا جس نے اُنہیں اتنی دُور تک دیکھنا سیکھایا۔

آپ کو انٹرنیٹ پر اکثر بہت سے لوگوں کی پیش گوئیاں پڑھنے کو ملتی ہوں گی اور ساتھ ہی آپ یہ بھی پڑھتے ہوں گے کہ ان لوگوں کی بہت سی پیش گوئیاں سچ ثابت ہو چُکی ہیں اور ان لوگوں میں نعمت شاہ ولی، ناسٹر ڈیمس اور بابا وانگا سر فہرست ہیں جنہوں نے مستقبل کی بہت سی پیشگوئیاں کیں اور نعمت شاہ ولی کی تو تقریباً تمام ہی پیش گوئیاں جو اُنہیں نے برصغیر کے لیے کیں سچ ثابت ہو چُکی ہیں۔

اس آرٹیکل میں بابا وانگا جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا کی سال 2021 کے متعلق کی گئی پیش گوئیوں کو شامل کیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ بابا وانگا نے جن کا انتقال 1996 میں ہُوا کئی بڑی پیش گوئیاں ایسی کی ہیں جو ہو بہ ہو سچ ثابت ہوئی ہیں جن میں نائن الیون، لیڈی ڈیانا کی موت، گلوبل وارمینگ، 2004 ٹی سونامی وغیرہ سر فہرست ہیں۔

بابا وانگا نے اپنی موت سے چند دن پہلے 1996 میں سال 2021 کے متعلق بہت سی پیش گوئیاں کی اور کہا کہ سال 2021 زمین پر رہنے والوں کے لیے تباہی کا سال ہوگا اور دُنیا تباہی اور بڑے حادثات سے دوچار ہوگی اور لوگوں کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بدل جائے گی اور سال 2021 مُشکل گھڑیوں کا آغاز ہوگا جس میں لوگ مذاہب کی بُنیاد پر تقسیم ہو جائیں گے اور اُن کی منزل تبدیل ہوجائےگی۔

سال 2021 کے متعلق بابا وانگا اور ناسٹر ڈیمس کی ایک اچھی پیشگوئی یہ تھی کہ اس سال کینسر جیسے موذی مرض کا علاج دریافت کر لیا جائے گا اور بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2021 میں کینسر کو لوہے کی زنجیروں سے باندھ دیا جائے گا۔

سال 2021 کے متعلق مزید پیشگوئیوں میں بابا وانگا کا کہنا تھا کہ اس سال ایک طاقتور ڈریگن انسانیت پر چھا جائے گا اور تین بڑے اکھٹے ہو جائیں گے اور لوگوں کے پاس سُرخ پیسہ ہوگا اور میں نمبر 100، 5 اور کئی زیرو دیکھ رہی ہوں۔ اس پیش گوئی کے متعلق بہت سے لوگوں کا کہنا ہے طاقتور ڈریگن چین کو کہا گیا ہے اور تین بڑے چین، روس اور انڈیا ہو سکتے ہیں اور پیسا 100 یان اور 500 رُوبل ہوسکتے ہیں اور ان دنوں کرنسیوں کا رنگ سُرخ ہے۔

بابا وانگا نے امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق بھی پیش گوئی کی تھی کہ وہ خطرناک بیماری میں مُبتلا ہوگا اور سماعت سے محروم ہوکر دماغ کے کیسنر کا شکار ہوگا لیکن یہ پیشگوئی بظاہر ابھی تک سچ ثابت نہیں ہُوئی اسی طرح بابا وانگا نے رُوس کے صدر کے متعلق کہا تھا کے 2021 میں اس پر جان لیوا حملہ ہوگا اور 2021 ابھی تک پُورا نہیں ہُوا۔

یورپ کے متعلق بابا وانگا نے کہا کہ 2021 میں یورپ کی اکانومی ڈوب جائے گی اور یورپ پر حملہ کرنے والے کیمیکل ہتھیاروں سے حملہ کریں گے، موجودہ حالات کے پیش نظر تو اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے ساری دُنیا کی اکانومی ہی خطرے میں ہے اور خُدا نہ کرے کہ زمین پر کہیں بھی کیمیکل ہتھیار استعمال ہو وگرنہ اس کے اثرات ساری زمین رہنے والوں کی زندگی پر پڑیں گے۔

ایک مزید پیش گوئی میں بابا وانگا نے کہا تھا کہ زمین سے تیل کی پیداوار بند کر دی جائے گی جس سے زمین کو سکون آجائے گا۔ پچھلے سال کرونا وائرس کی وجہ سے پیٹرول اتنا سستا ہوگیا تھا کہ مفت میں ملنے لگا تھا بلکہ تیل لینے والوں کو پیسے بھی دئیے جانے لگے تھے لیکن تیل کی نکاسی بند نہیں کی گئی تھی۔

بابا وانگا نے زمین پر 5079 تک کے وقت کے متعلق کئی پیش گوئیاں کی ہیں جس میں اُس نے کہا ہے کہ 200 سال تک انسان خلائی مخلوقات سے رابطہ حاصل کر لے گا اور 5079 دُنیا کا آخری سال ہوگا لیکن یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ یہ پیشگوئیاں کتنی سچی ہیں اور کنتی جھوٹی۔

Featured Image Preview Credit: originally bg:User:Пакко, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons