چمکتے ستاروں کو محو حیرت سے دیکھنا انسان کی ازل سے ہی فطرت ہے اور اسی فطرت نے اسے ستاروں کے علوم حاصل کرنے کی طرف رغبت دلائی اور اس نے گہرے سمندروں میں راستہ ڈھونڈنے کے لیے ستاروں کا سہارا لیا اور ماڈرن دُنیا کے جدید آلات (کمپاس، نیویگیشن) وغیرہ آنے سے ہزاروں سال پہلے بحری جہاز بان اپنی سمت کا تعین اور راستہ تلاش کرنے کے لیے ستاروں سے مدد لیتے تھے۔
اس آرٹیکل میں آپ کے علم میں اضافے کے لیے ستاروں سے راستہ معلوم کرنے کے چند بنیادی اصول ذکر کیے جائیں گے تاکہ جہاں آپ کے علم میں اضافہ ہو وہاں آپ اپنے دوستوں کو اس دلچسپ علم سے متاثر کر سکیں۔
ستاروں کے 6 بُنیادی گُروپ
اجرام فلکی سے راستہ معلوم کرنے کے لیے 6 بُنیادی ستاروں کے گروہوں کا پتہ ہونا ضروری ہے ان گروہوں میں ستارے ایک خاص ترتیب سے چمکتے ہیں اور زمین جیسے جیسے سُورج کے گرد گھومتی ہے یہ آسمان پر اپنی پوزیشن بدلتے ہیں اور ان گروہوں میں 6 اہم گروہ ہیں جنہیں سمت کے تعین کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
نمبر 1 اُرسا میجر

اُردو میں اسے دُب اکبر بھی کہتے ہیں اور انگلش میں اسے گریٹ بیئر بھی کہا جاتا ہے، یہ 7 ستاروں کا ایک گروہ ہے جو آسمان پر جنوب کی طرف آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے اس گروہ کو جنوب کی سمت کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
نمبر 2 اُرسا مائینر

اُرسا مائینر کو اُردو میں دُب اصغر کہا جاتا ہے اور انگلش میں اسے لیٹل بیئر بھی کہا جاتا ہے، دُب اصغر ستاروں سے راستہ معلوم کرنے کے لیے انتہائی اہم گروہ ہے کیونکہ اسکے کنارے پر نارتھ ستارہ موجود ہے جو نارتھ کی سمت بتاتا ہے۔
نمبر 3 کیسیوپیا

کیسیوپیا 5 ستاروں کا گروہ ہے جو ٹیڑھے ڈبلیو کی شکل میں آسمان پر دیکھائی دیتے ہیں اور اگر دُب اکبر کے ستارے نظر نہ آرہے ہوں تو کیسیوپیا کے گروہ سے نارتھ کی پوزین معلوم کی جاتی ہے۔
نمبر 4 اورین

ستاروں کا یہ گروہ صدیوں سے راستہ معلوم کرنے کے لیے استعمال ہوتا آ رہا ہے اور جہاں جدید آلات کام کرنا بند کر دیں وہاں اورین سٹارز راستہ بتانے میں مدد کرتے ہیں، یہ گروہ ہنٹر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ ناردن نصف کُرہ کے قریب دیکھائی دیتے ہیں۔
نمبر 5 کُرکس

ان ستاروں کو ساؤدرن کراس بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ نصف کُرہ پر ساوتھ کی طرف واضح دیکھائی دیتے ہیں جس سے ساوتھ کی سمت کا تعین کیا جاسکتا ہے۔
نمبر 6 سینچورس

یہ ستاروں کا ایک بہت بڑا جھرمٹ ہے جو آسمان پر ساوتھ کی طرف دیکھائی دیتا ہے اور ساودرن کراس کے ساتھ یہ ساوتھ کی صحیح سمت کا تعین کرنے میں مددکرتا ہے۔
نارتھ سٹار کی تلاش
نارتھ سٹار کو پولیرس بھی کہتے ہیں اور اگر دُب اکبر اور دُب اصغر صاف دیکھائی دے رہے ہیں تو اسے تلاش کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے کیوں کے یہ دونوں کے درمیان چمکتا ہے اور اسے ڈُھونڈ لینے کے بعد چاروں سمتوں کا تعین کرنا آسان ہوجاتا ہے کیونکہ اس سے نارتھ کی صحیح پوزیشن کا پتہ چل جاتا ہے۔

اگر دُب اکبر دیکھائی نہ دے رہا ہو مدہم ہو یا ہوریزن میں چُھپ گیا ہوتو نارتھ سٹار کا پتہ پانچ ستاروں کے گروہ کیسیوپیا سے لگایا جاتا ہے یہ گروہ دُب اکبر کے بلکل مخالف سمت پر دُب اکبر کے مدہم ہونے کی صُورت میں واضح نظر آتا ہے اور کیسیوپیا کے درمیان والے ستارے سے ایک سیدھی لائن دُب اکبر کے کنارے والے ستارے تک کھینچی جائے تو درمیان میں نارتھ سٹار مل جائے گا اور جب یہ مل جائے تو نظر کو سیدھے اسے کے نیچے ھوریزن پر لیکر آئیں اور نارتھ کو پوائینٹ کر لیں۔
نارتھ مل جائے تو باقی تینوں سمتوں کو ڈھونڈنا آسان ہو جاتا ہے اگر آپ کا چہرہ نارتھ کی طرف ہو تو آپ کی کمر پر ساؤتھ ہوگا دائیں ہاتھ پر ایسٹ اور بائیں ہاتھ پر ویسٹ۔
طول یعنی Latitude جاننے کا طریقہ
پُرانے زمانے میں جہاز بان اپنے طول جاننے کے لیے نارتھ سٹار ڈھونڈتے تھے اور پھر آسمان پر اس کی بُلندی سے طُول کا اندازہ لگایا جاتا تھا اور اسکے لیے سیکسٹینٹ وغیرہ جیسے ٹول استعمال کیے جاتے تھے۔

عرض یعنی LONGITUDE جاننا
سمتوں کا تعین ہونے کے بعد اور طول جاننے کے بعد پُرانے جہاز بان جب تک عرض کا حساب نہیں لگاتے تھے تب تک اُن کا راستہ تلاش کرنے کا کام ادھورا رہتا تھا اور عرض کا حساب صرف ستاروں سے لگانا انتہائی مُشکل کام ہے اور جہاز بان عام طور پر عرض کا حساب ستاروں کے طلوع اور غروب کی پوزیشن سے لگایا کرتے تھے جس سے اُن کو ایک اندازہ ہوجاتا تھا کے وہ منزل سے کتنی دُور ہیں۔