سخت گرمی میں کار ڈرائیورز کے لیے احتیاطی تدابیر

Posted by

پاکستان میں گرمیاں اپنے عروج پر ہیں اوربہت سے شہروں میں دُوپہر کے وقت درجہ حرارت 46 ڈگری سے بھی اُوپر چلا جاتا ہے ایسے شدید گرم موسم میں اگر آپ کو کہیں سفر کرنا پڑ جائے تو چند احتیاطی تدابیر کا استعمال آپ کو کسی بڑی پریشانی سے بچا سکتا ہے۔
اس آرٹیکل میں ماہر ڈرائیورز کی طرف سے سخت گرمی میں سفر کرنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر کو شامل کیا جارہا ہے تاکہ آپ بھی ان سے مستفید ہو سکیں۔

نمبر 1 ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے پانی

aqua beverage blue bubbles clear close up cold drink dehydrated dehydration drink drinkable drinking drinking water fluid fresh freshness glass h2o health healthy hydration hygiene liquid macro medical care mineral water motion pouring purified purity refreshment rehydration splash thirsty transparent water wellbeing wellness

اپنے سفر کے آغاز سے پہلے اس بات کا اطمنان کرلیں کے آپ کے پاس سب مسافروں کے لیے وافر پانی موجود ہے، اپنے ساتھ وافر پانی رکھیں تاکہ راستے میں ڈی ہائیڈریشن سے بچ سکیں۔

نمبر 2 چھوٹے بچوں کی کبھی گاڑی میں تنہا نہ چھوڑیں

آپ جانتے ہیں کہ سخت گرمی میں گاڑی پارک کرنے سے گاڑی کے اندر کا درجہ حرارت بہت زیادہ گرم ہوجاتا ہے اس لیے چھوٹے بچوں کو گاڑی پارک کرنے کی صورت میں گاڑی کے اندر تنہا نہ چھوڑیں کیوں کہ یہ انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔

نمبر 3 گاڑی کی سروس کروائیں

Car, Mechanic, Automobile, Service, Repair, Auto

اگر آپ لمبے سفر پر روانہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں اور آپ نے پچھلے 6 ماہ سے گاڑی کی سروس نہیں کروائی تو یہ بہت ضروری ہے کے سفر کے آغاز سے پہلے گاڑی کو کسی اچھے مکینک سے سروس کروائیں کیونکہ دوران سفر گاڑی میں خرابی کی صورت میں آپ کے لیے شدید پریشانی پیدا ہو سکتی ہے۔

نمبر 4 بیٹری چیک کریں

زیادہ گرمی میں گاڑی کی بیٹری کا پانی جلد خُشک ہو جاتا ہے اگر آپ کی گاڑی کی بیٹری میں پانی ڈلتا ہے تو لمبے سفر سے پہلے پانی کا لیول چیک کریں کیوں کہ بیٹری اگر خُشک ہوجائے تو وہ آپ کی گاڑی کو کرنٹ دینا بند کر دیتی ہے اور آپ گاڑی سٹارٹ نہیں کر سکتے۔

نمبر 5 ونڈ سکرین صاف رکھیں

car, driving, light

تیز دھوپ کی روشنی آپ کی حد نظر کم کر سکتی ہے خاص طور پر اگر سورج گاڑی کی سکرین کے سامنے ہو تو دیکھنے میں پریشانی ہوتی ہے اس لیے گاڑی کی سکرین کو صاف رکھیں تاکہ تیز دھوپ کی صورت میں نقصان سے بچ سکیں۔

نمبر 6 ایمرجنسی کٹ

Winter tips

اپنی گاڑی میں ایمرجنسی کٹ میں پانی، کھانا، جمپر کیبل، اور ٹائر وغیرہ بدلنے کا سامان ضرور رکھیں کیوں کہ تیز دھوپ میں آپ کی گاڑی کا ٹائر گرم ہوجانے کی صورت میں پھٹ بھی سکتا ہے اور ایسی صورت میں آپ کے پاس ٹائر بدلنے کا سارا سامان ہونا بہت ضروری ہے۔

نمبر 7 سفر کی منصوبہ بندی کریں

لمبے سفر سے پہلے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کا موبائل فون پُوری طرح چارج ہے اور ہنگامی کال کرنے کے لیے اس میں مطلوبہ بیلنس وغیرہ موجود ہے اس کے علاوہ اس بات کا بھی دھیان رکھیں کے آپ کی جیب میں اضافی کیش موجود ہو۔

نمبر 8 پیٹرول

Electric Car, Car, Electric, Vehicle, Power

اس بات کا دھیان رکھیں کے گاڑی میں پیٹرول موجود ہے اور ریسرو لائٹ آن ہونے سے پہلے ہی پیٹرول ڈلوائیں تاکہ کسی غیر ضروری پریشانی سے بچ سکیں۔

نمبر 9 کار کولینٹ سسٹم

گاڑی کے ریڈیٹر میں پانی کی بجائے کسی اچھے کولینٹ کو استعمال کریں یہ جہاں آپ کی گاڑی کو ہیٹ اپ ہونے سے محضوظ رکھے گا وہاں انجن کو بہتر کارکردگی دیکھانے میں بھی مدد کرے گا۔

نمبر 10 انجن آئل اور بریک آئل وغیرہ

Engine, Automotive, Cylinder, Cylinders, Car, Section

لمبے سفر سے پہلے اطمنان کر لیں کے گاڑی کا انجن آئل، بریک آئل وغیرہ پُورے ہیں اور اگر کم ہیں تو پُورا کرلیں۔

نمبر 11 کار اے سی

Car interior / Air conditioner

سخت دھوپ میں جب لُو چل رہی ہو تو کار کا اے سی آپ کو لُو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے اس لیےلمبے سفر سے پہلے اطمنان کر لیں کے اے سی ٹھیک کام کر رہا ہے۔

نمبر 12 گاڑی کے ٹائر

Car, Wheel, Honda Car, Tire, Yokohama, Metal, Thick

لمبے سفر سے پہلے تسلی کر لیں کے گاڑی کے ٹائروں میں ہوا پُوری ہے اور بہتر ہے کہ سفر سے پہلے ہوا کا لیول تھوڑا کم رکھیں کیوں کہ ٹائر گرم ہونے کے ساتھ اس میں موجود ہوا گرم ہوکر پھیلتی ہے اور اگر ٹائر کمزور ہو تو ایسی صورت میں وہ پھٹ جاتا ہے۔

نمبر 13 دھوپ کا چشمہ لگائیں

تیز دھوپ کی صورت میں گاڑی ڈرائیو کرنے کے دوران دھوپ کے چشمے کا استعمال کریں تاکہ تیز روشنی سے آنکھوں کو محفوظ رکھ سکیں۔

نمبر 14 دھوپ میں کار پارک کرتے وقت

اگر آپ کو مجبوراً گاڑی دھوپ میں کھڑی کرنی پڑ رہی ہے تو گاڑی کا سٹیرینگ 180 ڈگری پر گُھما دیں تاکہ سٹیرینگ پکڑنے والی جگہ سیدھی دھوپ سے بچ سکے۔