گائے اور دیسی بکرے کا گوشت عام طور پر جلدی گلتا نہیں ہے اور اگر اسے ہانڈی یا کوکر میں زیادہ دیر تک گلانے کے لیے پکایا جائے تو یہ گل تو جاتا ہے مگر اس کا رنگ خراب ہوجاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں گوشت کو ٹھیک طریقے سے گلانے کے لیے ماہر شیف حضرات کے بتائے ہوئے ایسے طریقے ذکر کیے جائیں گے جو سخت گوشت کو گلانے کے لیے آپ کے انتہائی کام آ سکتے ہیں۔
نمبر 1 کچا گوشت نرم کرنا
گائے کے گوشت کے ایسے ٹکڑے جو انتہائی سخت ہوتے ہیں اگر انہیں گوشت بنانے والے ہتھوڑے سے آہستہ آہستہ نرم کیا جائے تو ان کے سخت ریشے ٹوٹ جاتے ہیں اور اس کام کے لیے ضروری نہیں ہے کہ آپ زیادہ طاقت استعمال کریں اور گوشت کا قیمہ بنا دیں بلکہ آہستہ آہستہ ہتھوڑے سے گوشت پر ضرب لگائیں تا کہ گوشت کے ریشے ایک دُوسرے سے تھوڑے علیحدہ ہو جائیں اور پکنے کے دوران جلد گل جائیں۔
نمبر 2 پکانے سے پہلے مصالحہ لگائیں
سرکہ، لیموں کا رس، بٹر ملک اور دیگر مصالحہ جات ایسڈیک خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اور یہ خصوصیات گوشت کی سخت پروٹین کو توڑنے میں انتہائی معاؤن ثابت ہوتی ہے اور گوشت کو آگ پر پکانے سے پہلے نرم کر دیتی ہے اس لیے گوشت کو پکانے سے پہلے مصالحہ لگا کر میرینیٹ کریں اور کم از کم 30 منٹ سے 120 منٹ تک اسے مصالحہ لازمی لگا رہنے دیں لیکن اگر گوشت زیادہ سخت ہے تو پھر 24 گھنٹے پہلے اسے مصالحہ لگائیں اور استعمال کرنے سے پہلے اس فریج میں رکھیں۔
نمبر 3 نمک کا استعمال
آپ گوشت کو مصالحہ لگاتے ہیں یا نہیں لیکن پکانے سے پہلے اسے نمک ضرور لگائیں کیونکہ نمک گوشت کے اندر سے پانی جذب کر لیتا ہے اور پکنے سے پہلے اسکا ذائقہ بہتر بنا دیتا ہے اور پکائی کے دوران گوشت کو گہرا سرخ رنگ دیتا ہے اس لیے گوشت کو پکانے سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے نمک لگا کر رکھیں۔
نمبر 4 روم ٹمپریچر
فریز اور فریج میں رکھے ہُوئے گوشت کو پکانے سے پہلے کمرے کے درجہ حرارت پر گرم ہونے دیں کیونکہ اگر آپ اسے گرم پانی یا مائیکروویو میں ڈی فراسٹ کریں گے تو پکانے کے دوران یہ اندر سے کچا رہ جائے گا اور اگر کمرے کے درجہ حرارت پر گرم کرنے کے بعد پکائیں گے تو اندر اور باہر سے اچھی طرح گل جائے گا۔
نمبر 5 ہلکی انچ
اگر آپ گوشت کو تیز آنچ پر پکاتے ہیں تو اس سے آپ کی ہانڈی اچھی طرح گل نہیں پاتی اور گوشت کا رنگ بھی خراب ہو جاتا ہے اس لیے گوشت کو پکانے کے لیے پُورا وقت لیں اور اسے دھیمی اور ہلکی آنچ پر چاہے زیادہ وقت لگے پکنے دیں اور اگر آپ اسے مٹی کی ہانڈی پکا رہیں ہیں تو یہ اور بھی بہتر ہے۔
نمبر 6 ہانڈی کا درجہ حرارت
ہانڈی کے اندر کا درجہ حرارت جاننے کے لیے آپ کو برتنوں کی دوکان سےکوکینگ تھرمامیٹر سستے داموں مل جائے گا اور یہ بڑی کام کی چیز ہے کیونکہ اس سے آپ ہانڈی کے اندر کا درجہ حرارت جان سکتے ہیں اور اگر گوشت زیادہ سخت ہے تو اسے 195 فارن ہیٹ پر پکنے دیں اور تھرموسٹیٹ کی مدد سے درجہ حرارت کو بڑھنے مت دیں۔
نمبر 7 پکنے کے بعد ریسٹ
گوشت کو پکانے یا گرل کرنے کے فوراً بعد اسے کھانے کے لیے مت دیں کیونکہ اگر آپ اسے تھوڑی ریسٹ نہیں دیں گے تو یہ آپ کو سخت اور خشک محسوس ہوگا لیکن اگر آپ اسے 5 سے 10 منٹ ریسٹ دیکر کھائیں گے تو اس کے اندر موجود جوس کو اس میں رچنے کا وقت ملے گا اور اس کا ذائقہ بھی بہتر ہو جائے گا۔
نمبر 8 کٹ لگانا
گوشت کی بوٹی کے لمبے ریشوں کو چھری وغیرہ سے کراس کٹ لگائیں تاکہ یہ ریشے ٹوٹ جائیں کیونکہ اس طرح گوشت جہاں جلدی گل جائے گا وہاں اسے چبانے میں بھی آسانی ہوگی اور یہ ربڑ کی طرح نہیں لگے گا۔