سردیوں میں صحت مند رہنے کے لیے کیا اور کیسے کھانا چاہیے چند ضروری ہدایات

Posted by

سردیوں کی آمد آمد ہے اور ہم جہاں سارا سال اس خوبصورت موسم کا انتظار کرتے ہیں وہاں اس موسم کے ساتھ جُڑی کُچھ بیماریاں ہمیں اس دل نشین موسم سے لطف اندوز نہیں ہونے دیتں، سردیاں انسان کے ایمیون سسٹم (قوت مدافعت) کو کمزور کر دیتی ہیں اور اسی وجہ سے ہم عام طور پر سردیوں میں نزلے کھانسی اور زکام جیسی بیماریوں کا شکار رہتے ہیں۔

سردیوں میں ایمیون سسٹم کو ٹھیک رکھنے اور صحت مند رہنے کے لیے ہمیں اپنی خوراک میں کُچھ ایسے کھانے شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں اندر سے مضبوط اور صحت مند رکھیں، اس آرٹیکل میں ہم اُن کھانوں کو شامل کر رہے ہیں جو سردیوں میں ہمیں جہاں سردی اور بیماری سے بچائیں گے وہاں ہمیں اس موسم سے لطف اندوز ہونے میں بھی مدد گار ہوں گے۔

سردیوں میں کیا کھانا چاہیے

orange background, orange color, orange juice

سردیوں کے فروٹس مسمی، مالٹا، کینو وغیرہ اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں سے بھر پور ہوتے ہیں اور ان میں شامل وٹامن سی سردیوں میں ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہے لہذا ان فروٹس کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں اور سٹرس فروٹس کیساتھ ٹماٹر سُرخ مرچ اور آلو اور شکرقندی کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

Green, Leafy, Vegetable, Vegetarian, Farm, Organic

سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، ساگ، اجوائن کے پتے اور سبز پیاز بھی سردیوں کے ایسے کھانے ہیں جو ہمیں اندر سے مضبوط بناتے ہیں اور بیماریوں سے لڑنے کی قوت عطا کرتے ہیں۔

Fruits, Vegetables, Artichoke, Banana, Berries, Cabbage

سردیوں میں جب ایمیون سسٹم کمزور ہوتا ہے تو ایسے کھانے جن میں زنک کی مقدار زیادہ ہو ہمارے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، زنک والے کھانوں میں ، کالے چنے، لوبیا، انڈے، گوشت اور امرود، انار، وغیرہ زنک سے بھرپور ہوتے ہیں۔

سردیوں کے لازمی کھانے

سردی کی آمد کیساتھ ہی سردیوں کی سبزیاں اور فروٹس بھی بازار میں ملنا شروع ہوجاتے ہیں ان سبزیوں اور فروٹس کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور نیچے دیئے گئے کھانوں کو اپنی خوراک میں شامل کریں تاکہ آپ کی قوت مدافعت سردی سے کمزور نہ ہو۔

شہد

Honey on White Bowl

شہد اُم الشفا ہے جس میں وٹامنز اور منرلز کے ساتھ بے شمار اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں شامل ہیں جو آپ کے جسم میں موسمی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہیں اور سردی سے متاثر نہیں ہونے دیتی۔

خشک میوہ جات

File:Dry fruits.jpg
storem [CC BY-SA 2.0], via Wikimedia Commons
خشک میوہ جات سردیوں میں کسی اکسیر سے کم نہیں لیکن ان کا استعمال صبح کے ناشتے میں کریں تاکہ یہ معدے پر بھاری نہ ہوں اور معدے کو ان کو ہضم کرنے میں آسانی ہو اور جسم سارا دن ان کی توانائی سے مستفید ہو سکتے، خشک میوہ جات میں ، بادام، اخروٹ اور پستے کے علاوہ کشمش، انجیر اور خشک خوبانی کو بھی اپنی خوراک میں شامل کریں۔

کالی مرچ، اجوائن اور ہینگ

ان تینوں چیزوں کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں خاص طور پر اپنی چائے اور قہوے میں ان کا استعمال بڑھائیں تاکہ آپ کو سردی نہ لگے، کالی مرچ اجوائن اور ہینگ آپ کے جسم کی گرمائش کو برقرار رکھتی ہیں اور کم لباس پہننے پر بھی آپ کو سردی نہیں لگنے دیتی۔

تلسی، ادرک اور نیازبو

یہ تینوں اینٹی بیکٹریل، اینٹی بائیوٹک اور اینٹی وائرل خوبیوں سے بھرپور ہوتے ہیں خاص طور پر ادرک کا زیادہ استعمال سردی میں کھانسی اور بلغم جیسی بیماریاں پیدا نہیں ہونے دیتا۔ آپ ان تینوں کو اُبال کر ان کا قہوہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

دیسی گھی

https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/1/1b/Desi_ghee1.JPG
Hartej.hundal [CC BY-SA 4.0], via Wikimedia Commons
دیسی گھی کے متعلق عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ یہ چربی کی وجہ سے نقصان دہ ہے مگربہت سی میڈیکل تحقیقات کے مُطابق خالص دیسی گھی جسم سے بُری چکنائی کا خاتمہ کرتا ہے ، دیسی گھی کا ایک چمچ روازنہ صبح کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں تاکہ سردی کی خشکی آپ کو متاثر نہ کرے۔

گُڑ اور شکر

File:A Jaggery.JPG
Thamizhpparithi Maari [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons
گُڑ اور شکر جہاں آپ کے نظام انہظام کو بہتر بناتے ہیں وہاں یہ جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں بھی انتہائی مدد گار ہیں، سردیوں میں اپنے قہوے اور میٹھے کھانے میں چینی کی بجائے گُڑ اور شکر کا استعمال کریں خاص طور پر چائے میں چینی کی جگہ شکر ڈالیں۔

لہسن

Garlic, Food, Vegetables, Clove Of Garlic, Spice

اپنی اینٹی بیکٹریا اور اینٹی وائرل خوبیوں کی وجہ سے لہسن سردیوں کی سب سے زبردست خوراک ہے جو بیشمار خوبیوں کے ساتھ ساتھ سردی میں ہماری قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اور ہمیں سردی کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

ان کھانوں کے ساتھ ساتھ سردیوں میں دُودھ مچھلی اور پانی کا استعمال بھی کریں اور ساری سردیاں ڈاکٹر سے محفوظ رہیں اور موسم سے خوب لطف اندوز ہوں۔