سفید زیرے کے 10 ایسے فائدے جو بیشمار بیماریوں میں شفا ہیں

Posted by

رب کائنات نے زمین میں انسان کے لیے بیشمار نعمتیں رکھی ہیں اور زمین میں ہی انسان کے جسم کو لاحق ہونےوالی تقریباً سبھی بیماریوں کے لیے شفا بھی رکھی ہے، خالق کائنات نے جہاں انسان کے لیے لذیز کھانے پیدا کیے ہیں وہاں کُچھ کھانے ایسے بھی ہیں جن میں ادویاتی خوبیاں شامل ہیں۔

زیرہ انہیں کھانوں میں سے ایک ہے جس میں جہاں بیشمار غذائی صلاحیتیں ہیں مزیدار ذائقہ ہے وہیں زیرے میں ادویاتی خوبیاں شامل ہیں اور طب ایوردیک اور طب یونان کا صدیوں سے ماننا ہے کہ زیرے میں صحت کے لیے ہر طرح کے فائدے موجود ہیں، اس آرٹیکل میں ہم زیرے کے اُن فائدوں کا ذکر کریں گے جنہیں میڈیکل سائنس اپنی تحقیقات میں تسلیم کرتی ہے اور مانتی ہے کہ زیرہ کسی اکسیر سے کم نہیں۔

File:Cuminum cyminum.jpg
Herbolario Allium: www.alliumherbal.com / CC BY

زیرے کا پودا سبز پتوں والا ایک ایسا پودا ہے جو زمین سے زیادہ اُونچا نہیں ہوتا اور اس پودے کے پھل یعنی زیرہ عام طور پر ساری دُنیا میں ہی اپنی دلچسپ ذائقے کی وجہ سے بطورمصالحہ استعمال ہوتا ہے، آئیے جانتے ہیں کہ یہ ہماری صحت پر کیسے اثرات مرتب کرتا ہے۔

نمبر 1 بیماریوں سے بچاتا ہے

زیرے میں ایسے قدرتی کیمیا خاص طور پر ایپیگنین اور لیوٹولن شامل ہیں جن میں اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں ہیں اور یہ خوبیاں بیشمار بیماریوں سے بچانے کا باعث بنتی ہیں یہ ہمارے جسم کے سیلز کو بیماری پیدا کرنے والی فری ریڈکلز کے حملے سے بچاتی ہیں اور صحت اور توانائی کو قائم رکھنے میں انتہائی مددگار ہیں۔

نمبر 2 زیرہ اینٹی کینسر ہے

File:Artist rendering of anti-cancer antibodies.jpg

میڈیکل سائنس کا ماننا ہے کہ زیرہ جسم میں کینسر زدہ سیلز کو بڑھنے نہیں دیتا اور جانوروں پر ہونے والی ایک رییسرچ کے نتائج کے مُطابق یہ کولن کینسر کو جڑ سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک اور ریسرچ کے مطابق جو 9 ہربس پر کی گئی اُس میں زیرے اور تلسی کو بہترین اینٹی کارکینوجینک پودے تسلیم کیا گیا۔

نمبر 3 ڈائریا میں فائدہ دیتا ہے

دیسی ادویات میں ڈائریا کے علاج کے لیے زیرے کو صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے اور اب جدید میڈیکل سائنس بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہے اور کئی ویسٹرن ادویات میں زیرے کو شامل کیا گیا ہے۔

نمبر 4 بلڈ شوگر میں انتہائی مددگار ہے

https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/5/5d/Type_2_Diabetes_Mellitus.jpg
Manu5 / CC BY-SA

ایک تحقیق کے مطابق زیرے کو شوگر کنٹرول کرنے کے لیے ہربل ادویات میں استعمال کرنے والے مریضوں میں بلڈ شوگر کنٹرول میں نمایاں کامیابی حاصل ہُوئی ہے۔

میڈیکل سائنس کا ماننا ہے کہ زیرہ ہائیپو گلیسمیک ایجنٹ ہے جو بلڈ شوگر نارمل رکھنے میں قدرتی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نمبر 5 جراثیموں اور پیراسائیٹس سے لڑتا ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\bacteria-156871_1280.png
Resim OpenClipart-Vectors tarafından Pixabay‘a yüklendi

سائنس کی تحقیقات کے مطابق زیرہ نظام مدافعت پر حمل کرنے والے جراثیموں سے لڑتا ہے اور زیرے کا تیل اینٹی سیپٹیک خوبیوں کا حامل ہے جو جراثیموں کو پیدا ہونے سے روکتا ہے اور یہی وجہ ہے کے کھانوں کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے لیے زیرہ صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے کیونکہ یہ بیکٹریا کو اپنے قریب بھی آنے نہیں دیتا۔

نمبر6 اینٹی اینفلامیٹری اور اینٹی سیپٹیک ہے

زیرے میں شامل کیمیا اینٹی اینفلامیٹری (سوزش کو ختم کرنے والی) اور اینٹی سیپٹیک خوبیوں کے حامل ہیں خاص طور پر اگر جسم میں کہیں درد ہے یا سوزش پیدا ہورہی ہے تو زیرہ بہترین خوراک ہے جو درد اور سوزش کا علاج کر سکتی ہے۔

نمبر 7 کولیسٹرال کے خلاف زیرہ جنگ کرتا ہے

File:Dislipidemias1.jpg
TLECOATL ZYANYA / CC BY-SA

ہائپو لیپیڈیمک ایک ایسا ایجنٹ ہے جو خون میں موجود چکنائی جو کے دل اور کولیسٹرال بڑھنے جیسی بیماریاں پیدا کرتی ہے کو کنٹرول کرتا ہے اور میڈیکل سائنس کا ماننا ہے کہ زیرے میں ہائیپو لیپیڈیمک خوبیاں شامل ہیں۔

ایک تحقیق کے نتائج کے مُطابق زیرے کے پاوڈر کو دہی میں ڈال کر کھانے سے کولیسٹرال میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور ہائی کولیسٹرال کے مریض جنہیں زیرہ کھلایا گیا اُن کے کولسیٹرال میں اُن مریضوں کی نسبت جنہیں زیرہ استعمال نہیں کروایا گیا نمایاں کمی نظر آئی۔

نمبر 8 فالتو چربی پگھلانے میں مدد کرتا ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\diet-fat-loss-weight-loss-fit-bodybuilding-1443809-pxhere.com (1).jpg

جسم میں موجود فالتو چربی دائمی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے اور میڈیکل سائنس کی کئی تحقیقات کے مطابق زیرہ فالتو چربی کو پگھلانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نمبر 9 آئی بی ایس کو ٹھیک کرتا ہے

File:Irritable bowel syndrome.jpg
http://www.scientificanimations.com / CC BY-SA

طب ایوردیک، طب یونان اور اب میڈیکل سائنس بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہے کے زیرہ نظام انہظام سے جُڑی کئی بیماریوں کو خاص طور پر متلی، بد ہضمی، کریمپس اور پیٹ کے پھولنے جیسی بیماریوں میں انتہائی مُفید چیز ہے۔

زیرہ نظام انہظام میں اتنا مُفید ہے کہ ماہرین اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو ان بیماریوں میں مہنگی ادویات استعمال نہیں کرسکتے وہ زیرے استعمال شروع کریں۔

نمبر 10 یاداشت کو مضبوط بناتا ہے

File:Central nervous system 2.svg
Jmarchn / CC BY-SA

زیرہ جسم کے نرو سسٹم کو توانائی پہنچاتا ہے اور اسے فعال رکھنے میں انتہائی مددگار ہے اور یہ خوبیاں جہاں یاداشت کو بہتر بناتی ہیں وہاں جسم کے باقی تمام اعضا کو بھی تقویت دینے کا باعث بنتی ہیں۔

زیرے کے نقصانات

زیرہ بطور خوراک استعمال کرنا انتہائی محفوظ ہے کیونکہ اس میں کوئی زہریلا مادہ شامل نہیں ہوتا چاہے آپ اسے زیادہ مقدار میں ہی استعمال کیوں نہ کرتے ہوں یہ جسم کو کوئی تکلیف نہیں دیتا بلکے فائدہ ہی فائدہ دیتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ زیرے کو بطور ہربل سپلیمینٹ استعمال کر رہے تو روزانہ300 سے 600 ملی گرام استعمال کر سکتے ہیں۔